الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جی-20 وزراء اجلاس میں کووڈ-19وبا سے لڑنے کے لئے مربوط عالمی ڈیجیٹل کارروائی پر زور دیا
ہندستان نے جامع اور پائیدار معیشتوں اور معاشروں کی تعمیر پرتوجہ دینے کےلئے جی-20 ممالک کی ذمہ داری پر زور دیا
Posted On:
30 APR 2020 9:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 اپریل 2020/ کووڈ-19 وبائی بیماری کے پھیلنے سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو بروئے کار لاکر مربوط عالمی اقدام اٹھانے کے لئے 30 اپریل 2020 کو غیر معمولی ورچوئل جی-20 ڈیجیٹل اکونومی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ہندستان کی نمائندگی وزیر قانون مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کی۔میٹنگ میں 19 دیگر جی-20 ارکان ڈیجیٹل وزرا ، مدعو کئے گئے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی حصہ لیا۔
اجلاس میں جی-20 ڈیجیٹل وزرا نے وبا کو روکنے اور لوگوں کی حفاظت کےلئے ڈیجیٹل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پراتفاق کیا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ جی -20ممالک کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس بحران کے دوران اوربعد میں جو کچھ کرتے ہیں ، وہ اور زیادہ مساوی، جامع اور پائیدار معیشتوں اور معاشروں پر مرکوزیت والے ہونے چاہئیں جو اس وبائی مرض کے تناظر میں زیادہ لچکدار ہوں۔ انہوں نے وبا کو پھیلنے کو روکنے کے لئے محترم وزیراعظم نریندر مودی کی باصلاحیت قیادت میں حکومت ہند کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے دنیا کے لئے ایک قابل عمل مثالی منصوبہ بھی پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی جاری رکھتے ہوئے معیشت کی دوبارہ بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈیجیٹلائزیشن کا اگلا مرحلہ، ان کاموں او ر تجربات پر ہے جو معاش پر اثر انداز ہوں گے۔ مختلف شعبوں میں تیزی لائیں گےاور سپلائی چین کو مضبوط بنائیں گے اور سائبر محفوظ دنیا کی تعمیر کریں گے۔ انہوں نے جی-20 وزرا کےسامنے اس بات پر زوردیا کہ موجودہ حالات میں سماجی دوری، تقسیم شدہ افرادی قوت اور عالمی سپلائی چین کی نوعیت سے متعلق امور حل کرنے کے لئے شراکت داروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جی-20 کو عالمی وبا سے لڑنے کے لئے ایک ٹھوس او ر مستحکم عملی منصوبہ بنانے کے ساتھ آگے آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے عالمی تجارتی تسلسل برقرار رکھنے میں ہندستانی آئی ٹی –آئی ٹی ای ایس صنعت کے اہم رول پر روشنی ڈالی اور بھارت کو پرکشش عالمی سپلائی چینز کے لئے ایک پرکشش منزل کے طور پر پیش کیا۔
سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک جی -20 ڈیجیٹل اکانومی ٹاسک فورس کووڈ-19 ، وزارتی سطح کا بیان جاری کیا گیا۔ جس میں اس وبا سے لڑنے ،مواصلات کے انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک کنکٹویٹی کو مضبوط کرنے کے طریقوں کو اپناتےہوئےغیر ذاتی ڈیٹا تبادلے (ایکسچنج) کی حفاظت ، صحت کی دیکھ بھال، سائبر محفوظ دنیا اور کاروباریوں یا تجارت کے لچیلے پن کو مستحکم کرنے کے طریقوں کےلئے ایک مربوط عالمی ڈیجیٹل ایکشن کرنے کی اپیل کی۔