ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوبی انڈمان سمندر اورقرب و جوار میں واقع خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں


کم دباؤ والا علاقہ

Posted On: 01 MAY 2020 12:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت سمندری طوفان سے خبردار کرنے والےڈویژن کے مطابق آج یعنی یکم ؍ مئی 2020 کو جنوبی انڈمان سمندر اور قرب و جوار میں واقع خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں کم پریشر والا علاقہ  بنا ہے۔ اس کی شدت کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ یہ آہستہ آہستہ اور سست رفتار سے آگے بڑھے گا۔

لہذا یہی لو پریشر ایریا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اس خطے میں زیادہ واضح شکل اختیار کر سکتا ہےا ور انڈمان کے سمندر اور قرب و جوار میں واقع خلیج بنگال کے علاقوں میں بعد کے 48 گھنٹوں میں ڈپریشن کی شکل لے سکتا ہے اور اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتاہے۔ 5؍مئی تک یہ آہستہ آہستہ شمال-شمال مغرب کی جانب پیش قدمی کر سکتا ہے۔

اس کے زیر اثر جنوب انڈمان سمندر اور خلیج بنگال کے قرب و جوار کے جنوب مشرقی حصے میں نیز انڈمان و نکوبار جزائر پر آئندہ 5 دنوں کے دوران جو اثرات مرتب ہوں گے، ان کی  برعکس موسمی تفصیلات اس طرح ہیں:

انتباہ:

1.جزائر پر ہونے والی بارش:

انڈمان اور نکوبار جزائر میں یکم اور 2 مئی کو ہلکی سے اوسط بارش زیادہ تر مقامات پر ہوگی۔ 3سے 5 مئی کے دوران بیشتر مقامات پر ایسا ہی موسم رہے گا۔ نکوبار جزائر میں 2اور 3 مئی کو بعض مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ انڈمان اور نکوبار جزائر کے بعض حصوں میں 4اور 5 مئی کو زیادہ اور بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

2.ہوا سے متعلق انتباہ:

دھول بھری آندھیاں جن کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر سے لے کر 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ یکم مئی کو خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں آ سکتی ہیں اور ان کا پھیلاؤ 2اور 3 مئی کو خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے سے لے کر انڈمان کے سمندر تک ہو سکتا ہے۔ 4؍مئی کو 50سے 60کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہوائیں خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں چل سکتی ہیں، پھر اسی طریقے سے 45سے 55 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 65کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار والی ہوائیں انڈمان کے سمندر پر چھائی رہیں گی اور 5 مئی کو60-50کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 70 کلو میٹر فی گھنٹے تک کی ہوائیں جنوبی انڈمان سمندر اور خلیج بنگال کے جنوب مشرقی قرب  و جوار کے حصےمیں چل سکتی ہیں۔

3.بحری حالات:

یکم سے 5مئی 2020 کے دوران جنوبی انڈمان سمندر اور خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں خراب سے از حد خراب موسمی حالات ہو سکتے ہیں۔

4.ماہی گیروں کے لئے پیشگی انتباہ:

ماہی گیروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ یکم مئی کو خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں نہ جائیں، اسی طریقے سے 2 اور 3مئی کو جنوبی انڈمان کے سمندر اور خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں نہ جائیں اور 4اور 5مئی 2020 کو انڈمان کے سمندر اور خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں نہ جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U- 2191



(Release ID: 1619984) Visitor Counter : 176