صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے لائنس کلب انٹرنیشنل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی


کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں اجتماعی کوشش اور سماجی دوری کی طاقت نہایت اہم: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 29 APR 2020 5:07PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک بھر میں موجود لائنس کلب انٹرنیشنل کے اراکین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس  کی۔ انہوں نے کہا ‘میں کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں لائنس کلب کے اراکین کے بالخصوص پی ایم کیئرس   میں تعاون، اسپتالوں کیلئے طبی آلات سینیٹائزرخوراک پی پی ای کٹس اور این 95 ماسک وغیرہ کے ذریعے قابل تحسین تعاون کی قدر کرتا ہوں’۔انہوں نے پولیو ، موتیا بند وغیرہ ابھیان میں برسوں سے جاری ان کے تعاون کی ستائش کی۔ساتھ ہی مرکزی وزیر نے کووڈ-19 لڑائی میں حکومت ہند کی کوششوں میں ایک بار پھر اجتماعی  تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ‘کووڈ-19 کو ہرانے میں ہم سبھی کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہےجو دینا کے 200 سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے’۔ انہوں نے کروڑوں لوگوں کو غذا اور کئی لوگوں کو نہایت ضروری طبی آلات اور حفاظتی گیئر مہیا کرانے کیلئے بھی ان کی تعریف کی۔

کووڈ -19 سے نمٹنے میں بھارت کے نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘ہم اس بار پانچ مرحلوں کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں: (1) موجودہ صورتحال کو لیکر بیداری اور آگاہی  کوقائم رکھنا ، (2) ایک چوکس اور متحرک حکمت عملی (3) مسلسل  بدلتے ہوئے حالات   کے مطابق مثبت رد عمل (4)تمام سطح پر بین شعبہ جاتی اشتراک وتعاون اور  آخری لیکن سب سے اہم  (5) اس بیماری کے خلاف جنگ میں ایک عوامی تحریک پیدا کرنا’۔

بیماری پر قابو پانے کی  ہندوستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا ‘بین الاقوامی تشویشات کےحامل اور وبا جیسے  عوامی صحت  ہنگامی صورتحال سے  بھارت پہلے بھی کامیابی کے ساتھ  اُبھرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ہمارے ملک کے پاس عوامی صحت  ہنگامی صورتحال کے  بندوبست نے بین الاقوامی صحت معیارات اور ضابطوں کے تحت  ضروری قومی  سطح پر ضروری صلاحیتیں موجود ہیں۔ مرض کی نگرانی سے متعلق مربوط پروگرام (آئی ڈی ایس پی) جو کہ وبائی امراض کیلئے  ایک ملک گیر نگرانی نظام ہے، اسے کووڈ-19 کی روک تھام کیلئے سرگرم کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی  مناسب اور اہم ڈیجیٹل جانکاریوں کے ساتھ  اسے مزید مستحکم کیاجارہا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین دنوں سے ملک میں کورونا کے معاملات دوگنا ہونے کی شرح 11.3 دن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں  عالمی سطح پر شرح اموات  7فیصد ہے وہیں ہندوستان میں یہ شرح اموات  تقریباً تین فیصد ہے اور تقریباً 80فیصد اموات ان افراد کی ہوئی ہے جو پہلے سے ہی  کسی مہلک بیماری میں مبتلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف 0.33 فیصد مریض  وینٹی لیٹر پر 1.5فیصد مریض آکسیجن سپورٹ  اور 2.34 فیصد مریض انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو ) میں بھرتی ہیں جس سے ملک میں  مہیا  کرائے جارہے معیاری صحت خدمات کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں   سامنے آنے والے مزید معاملات کیلئے ملک آئیسولیشن بیڈ ،وینٹی لیٹر ،پی پی ای ماسک  وغیرہ کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 97 نجی لیبوریٹریوں کے ساتھ ہی 288 سرکاری لیبوریٹریاں بھی کام کررہی ہیں۔ ان میں 16000 نمونے اکٹھا کرنے اور جانچ کے مراکز شامل ہیں جن میں یومیہ  تقریباً 60 ہزار نمونوں کی جانچ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت اگلے کچھ دنوں میں  جانچ کی صلاحیت بڑھا کر ایک لاکھ جانچ یومیہ کرنے کی سمت میں  کام کررہی ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ چونکہ ایک ویکسین کی تیاری میں  لمبا وقت لگتا ہے  اس لئے لاک ڈاؤن اور سماجی دوری  جیسے طریقے مؤثر  سماجی  ویکسین کی شکل میں کام آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘میرے زیر انتظام کام کرنےو الی  سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت  بھی  کئی اختراعات پر کام  کررہی ہے اور  چنندہ پروجیکٹس کو مالی امداد دے رہی ہے جس سے   جانچ کا طریقہ کار جلد ہی  کافی تیز ہونے جارہا ہے’۔

وزیر صحت نے کہا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں  اور تمام شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ  ملکر ہندوستان کووڈ-19 کی لڑائی میں فاتح ہوکر  نکلنے میں کامیاب ہوگا۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2128



(Release ID: 1619512) Visitor Counter : 155