وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے ‘دیکھو اپنا دیش’ کے مجموعی موضوع کے تحت  ‘ ایک رزمیہ ، جس کا نام ہندوستان ہے-مختلف داستانوں کی سرزمین’کے عنوان سے 11ویں ویبینار کا اہتمام کیا

Posted On: 29 APR 2020 12:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29اپریل2020،سیاحت کی وزارت حکومت ہند نے 28؍اپریل 2020 کو ایک رزمیہ ، جس کا نام ہندوستان ہے- مختلف داستانوں کی سرزمین کے عنوان سے 11ویں ویبینار کا اہتمام کیا۔ یہ اہتمام اس کی جاری سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے، جو اس صنعت اور اس کے شائقین کےلئے دیکھو اپنا دیش کے مجموعی عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس ویبینار سیریز کے اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ  بھارت کے مختلف سیاحتی مقامات کے بارے میں جانکاری اور بیداری کو فروغ دیا جائے اور اس کے تحت نسبتاً کم معروف مقاما ت اور مقبول عام مقامات کے نسبتاً کم معروف حقائق سے سیاحوں کو روشناس کرایا جائے۔

دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز اپنے اس سلسلے کے تحت  چند بہترین صنعتی ماہرین کو راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شہروں اور ورثہ جاتی واکوں کے پریکٹیشنروں، داستان گو حضرات کو بھی مربوط کرنے میں کامیاب رہی ہے، جو اپنے ناظرین کو یکسر نئے اور کبھی نہ سنے گئے تجربات کا احساس کراتے ہیں، بھارت کے مختلف سیاحتی مقامات کے بارے میں انہیں منفرد جانکاریاں دیتے ہیں۔

28اپریل 2020 کو مذکورہ ویبینار کا اہتمام ریئر انڈیا کی بانی محترمہ شوبھا موہن کی جانب سے کیا گیا اور مندوبین کو بھارت کے سیاحتی مقامات اور تجربات سے آگاہ کیا گیا۔ یہاں کے  قصبات، یہاں کے گاؤں ، یہاں کے شہروں کے بارے میں بتایا گیا، جن کے اپنے منفرد رنگ ہیں۔ مماثلت اور فرق کے پہلو ہیں، روایت اور ورثے ہیں، تاریخ اور دیگر پرکشش چیزوں کا جادو ہے، جس میں ناظرین کھو جاتے ہیں۔ سیاحت کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل  محترمہ روپندر برار کی نگرانی میں سیاحت کی وزارت کی ورچوول میٹینگیں ڈیجیٹل انڈیا پہل قدمی کا ایک حصہ ہیں۔

آئندہ منعقد ہونے والے ویبینار ‘نئی عہد کی خواتین ذمہ دار سیاحت میں ’، کا اہتمام 30؍اپریل 2020 کو صبح 11بجے کیا جانا ہے اور اس کےلئے رجسٹریشن کا عمل درج ذیل لنک پر جاری ہے:

https://bit.ly/WebinarNewAgeWomen

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2122

                      



(Release ID: 1619224) Visitor Counter : 177