وزارت خزانہ

بھارت نے کووڈ-19کے سلسلے میں فوری کارروائی کے لئے امداد حاصل کرنے کی غرض سے اے ڈی بی کے ساتھ 1.5بلین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 28 APR 2020 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،28؍اپریل2020: حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے آج 1.5 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ قرض کورونا وائرس وبائی مرض (کووڈ-19)کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں میں مدد فراہم کرے گا اور فوری ترجیحات مثلاً بیماری کو محدود کرنے اور اس کے تدارک ، نادار اورمعاشرے کے اقتصادی لحاظ سے کمزور اور خستہ حال طبقات کے لئے سماجی تحفظ فراہم کرنے، خصوصاً خواتین اور معاشرے کے ہر طرح  کے وسائل سے محروم گروپوں کے لئے تحفظ فراہم کرنے کی ضرورتوں کا تعین کرے گا۔

اے ڈی بی کے سلسلے میں قرض معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں کووڈ-19 سے متعلق سرگرم رد عمل اور اخراجات  امداد پروگرام (کیئرس پروگرام) کے جناب سمیر کمار کھرے ایڈیشنل سیکریٹری (فنڈ بینک اینڈ اے ڈی بی)شامل تھے، جو وزارت خزانہ کے تحت اقتصادی امور کے محکمے  سے وابستہ ہیں اور دوسری جانب بھارت میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائرکٹر کینیچی یوکو یاما نے اپنے دستخط کئے۔

اس سے قبل اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے اس قرض کو منظوری دی اور کہا کہ حکومت کو بجٹی امداد فراہم کی جانی چاہئے ، تاکہ وہ وبائی مرض کے سماجی-اقتصادی اثرات کا سدباب کرنے اور صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا خاتمہ کرنے کے لئے ضروری کارروائی کرسکے۔

بھارت نے کووڈ-19 کی وبائی مرض کی روک تھام کے لئے فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں۔ ان میں دو بلین امریکی ڈالر کے بقدر کا صحت شعبے کا صرفہ پروگرام بھی شامل ہے، جس کے تحت اسپتالوں کی سہولتوں کو توسیع دی جانی ہے، ٹیسٹ اور جانچ پر مبنی معالجے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جانا ہے۔ حکومت نے براہ راست نقد منتقلی کے لئے 23بلین امریکی ڈالر کے بقدر کا نادار فلاحی پیکیج بھی فراہم کرایا ہے۔ بنیادی اشیائے صرفہ  اور خواتین، ناداروں خصوصاً ، معمر افراد اور سماجی طورپر محروم طبقات کے افراد کو مفت گیس سلینڈر بھی فراہم کرایا ہے۔ اس نے صف اول کے صحتی کارکنان کے لئے جو کووڈ-19 سے نمٹنے میں مصروف ہیں، بیمہ تحفظ بھی فراہم کرایا ہے۔ سینٹرل ، ریزو بینک آف انڈیا نے پالیسی ریٹ گھٹا دیئے ہیں، املاک کوالٹی اصول آسان بنا دیئے ہیں، قرضوں کے سلسلے میں تقاوی فراہم کی ہے، برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کئے ہیں اور ریاستوں کو اپنی مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے قرض حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2115)



(Release ID: 1619200) Visitor Counter : 226