مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

کووڈ -19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے وارانسی اسمارٹ شہر میں ڈرون کا استعمال

Posted On: 27 APR 2020 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی  27 اپریل 2020 ۔وارانسی کے اسمارٹ شہر نے چنئی کی کمپنی  گرون ایرو اسپیس  پرائیویٹ  لمٹیڈ  کو وارانسی شہر کے منتخبہ علاقوںمیں   سینٹی ٹائزر کا چھڑکاؤ کرنے کی  ذمہ داری سونپی ہے ۔ یہ  قدم اسمارٹ سٹیز  مشن کے  تحت اٹھایا گیا ہے چونکہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران محدود متبادل ہی دستیاب ہیں لہٰذا  ان ڈرونوں کو  ائیر انڈیا کارگو  فلائٹ  کے ذریعہ  خصوصی  طور پر چنئی سے ہوائی جہاز کے راستے منگایا  گیا ہے اور اس سلسلے میں شہری ہوابازی کی وزارت سے خصوصی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔ دوڈرونوں  کے ساتھ  مجموعی طور پر سات رکنی ٹیم  کو آپریشنل بنایا گیا اور 17  اپریل  2020  کو تجرباتی بنیاد  پر ان ڈرونوں کو استعمال کیا گیا۔

 

ڈرون کی مدد سے سینی ٹائزروں کا چھڑکاؤ  ترجیحاتی  طور پر ہاٹ اسپاٹ اور حد بندی کے تحت  لائے گئے علاقوں  میں  کیا جاتا ہے جن کی شناخت ضلعی انتظامیہ /  چیف میڈیکل آفیسر کے ذریعہ کی گئی ہے ۔  بعد ازاں آئسویشن  ایریاز  ، قرنطائن ایریاز ،شیلٹر ہوم  اور دیگر مقاما ت  کو  اس  کے تحت شامل کیا جاتا ہے ،  جہاں  ہاتھوں سے چھکاؤ کرنا مشکل ہے ۔ اس  علاقے میں ڈرون تعینات کئے جائیں  گے ، اس کا فیصلہ وارانسی نگر نگم افسران کی ایک  ٹیم کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

ڈرون ٹیم سب سے پہلے اس علاقے کا دورہ کرتی ہے ، جہاں سینی ٹائزر کا چھکڑکاؤ  کیا جانا ہے اور وہاں  کے  پورے علاقے  کا بصری  جائزہ لیتی ہے ،  عمارتوں  اور گردونواح پر نظر ڈالتی ہے اور ڈرون کے لئے پرواز کا راستہ  طے کرتی ہے ۔ بعد ازاں  ڈرون کو کیمیاوی محلول سے  پُر کیا جاتا ہے ۔ یہ محلول  ایک فیصد سوڈیم  ہائپو   کلورائٹ  پر مشتمل ہوتا ہے  اور بعد ازاں  ڈرون کو  آراستہ کرکے  پرو ا ز کے لئے تیار کردیا جاتا ہے اور یموٹ کنٹرول کے ذریعہ تجربہ  کار ڈرون  پائیلیٹ انہیں  منصوبہ بند طریقے سے  طے شدہ راستے پر پرواز کے لئے روانہ کرتا ہے۔ یہ ڈرون  اپنے چار نوزلس  کی مددسے  بہ یک وقت سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ شروع کردیتے ہیں  ۔ 15 سے 20  منٹ کی ایک پرواز کے بعد ان ڈرونوں  کو واپس بلالیا جاتا ہے تاکہ  کیمیاوی محلول دوبارہ بھرا جاسکے اوربیٹری  پیک  بھی بدلا جاسکے ۔ بعد ازاں  ڈرونوں  کو  پرواز  اور چھڑکاؤ  کے لئے  اگلے محل وقوع  پر لے جایا جاتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ رم

U-2091


(Release ID: 1618880) Visitor Counter : 248