وزارتِ تعلیم

کلاس مرکزی فہرست میں سوویم کےچھ نصابات کو 30 آن لائن بہترین نصابات میں شامل کیا گیا

Posted On: 27 APR 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،27؍اپریل2020: دی کلاس سینٹرل(اسٹین فورڈ،ایم آئی ٹی، ہارورڈ وغیرہ جیسی  سرکردہ یونیورسٹیوں سے ایم او او سی مفت آن لائن کورس یا نصاب )نے 2019 کے 30 آن لائن کورسوں کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں سے 6 کورس سوویم کے ہیں۔

ایکٹیو لرننگ فار یونگ اسپائرنگ مائنڈس کا اسٹڈی ویب(ایس ڈبلیواے  وائی اے ایم)آن لائن کورسوں کا ایک مربوط پلیٹ فارم ہے۔اس کے تحت اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کا استعمال کیا جاتا ہے، جو 9 سے12تک کے اسکولوں سے لے کر پوسٹ گریجویٹ سطح تک احاطہ کرتا ہے، تاحال ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم کے ذریعے مجموعی طورپر 2867کورس پیش کئے گئے ہیں اور568کورس جنوری 2020 سیمسٹر کے لئے اپلوڈ کردیئے گئے ہیں۔ تقریبا ً 57 لاکھ (57,84,770)منفرد استعمال کنندگان ؍رجسٹریشن سوویم پلیٹ فارم پر کرائے گئے ہیں اور سوویم کے مختلف کورسوں میں تقریبا ً1.25 کروڑ(125,04,722)نامزدگیاں عمل میں آئی ہیں۔ اس کے تحت طلباء، اساتذہ اور اساتذہ کو پڑھانے والوں کے لئے بھی آن لائن کورس شامل ہے۔اس کے لئے   swayam.gov.in.پررسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

سوویم کے درج ذیل 6 کورس ایسے ہیں، جنہیں  2019 کے 30 آن لائن بہترین کورسوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    1. اکیڈمک رائٹنگ ایچ این بھی گڑھوال یونیورسٹی(ایک مرکزی یونیورسٹی) سری نگر گڑھوال۔
    2. ڈیجیٹل مارکیٹنگ:پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ۔
    3. اینی میشن : بنارس یونیورسٹی۔
    4. ریاضی پر مبنی اقتصادیات: دون یونیورسٹی دہرادون۔
    5. پائتھن فار ڈاٹا سائنس:انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس۔
    6. نوزائیدگی کی نگہداشت اور تعلیم(ای سی سی ای): اویناشی لنگم انسٹی ٹیوٹ فار ہوم سائنس اینڈ ہائر ایجوکیشن فار ویمن، کوئمبٹور۔

 

*************

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 2092)



(Release ID: 1618873) Visitor Counter : 100