عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

روٹری کلب آف دہلی ہیریٹیج نے پی آئی بی کے اشتراک سے 50ہزار دوبارہ قابل استعمال فیس ماسکوں کی سپلائی کی


لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران گھر سے کام کرنے والی خواتین درزیوں نے فیس ماسک تیار کیا ہے

پی آئی بی کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کے ذریعے یہ ماسک تقسیم کیے گئے

Posted On: 25 APR 2020 3:55PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے موجودہ کووڈ بحران کے دوران راحتی اشیاء کے ذریعے ملک کے شہریوں کی  مدد کرنے کی  اپیل  پر روٹری کلب آف دہلی ہیریٹیج نے پریس انفارمیشن بیورو کے اشتراک سے  بڑے پیمانے پر  تقسیم کے لئے  دوبارہ استعمال   میں آنے والے  50 ہزار فیس ماسکوں کی سپلائی کی۔

روٹری انٹرنیشنل  خدمات فراہم کرنے والی ایک بین الاقوامی   تنظیم ہے  جس کامقصد انسانیت کی خدمت  اور دنیا بھر میں  بھائی چارہ اور  امن  کو آگے بڑھانے میں کاروباریوں اور پیشہ ور  لیڈروں کو ایک ساتھ لانا ہے۔ ان تقسیم کیے گئے فیس ماسکوں  کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران  اپنے گھروں سے کام کرنے والی درزی خواتین کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

فیس ماسکوں کی تقسیم کا یہ کام  پی آئی بی کے  پرنسپل ڈائرکٹر جنرل جناب کلدیپ سنگھ دھتوالیہ ، روٹری کلب آف دہلی ہیریٹیج کی جانب سے پی آئی بی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو جین اور روٹری ہیریٹیج  کے صدر جناب راکیش جین کے ذریعے ملکر کیا گیا،یہ ماسک آج نیشنل میڈیا سینٹر میں پارلیمنٹ اسٹریٹ دہلی پولیس کے ڈی سی پی جناب ایش سنگھل  اور کیندریہ بھنڈار کے  سی ایم ڈی  جناب مکیش کمار کو  نیشنل میڈیا سینٹر میں  سونپے گئے۔ اس سے پہلے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل نے  میڈیا کے افراد کو بھی  ماسک تقسیم کیے۔

ImageImage

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2050



(Release ID: 1618868) Visitor Counter : 145