وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت کے ‘دیکھو اپنا دیش’کا اہتمام ویبی نار سیریز کے تحت اودھ کی سیر لکھنؤ کا فخر کے توسط سے کھانوں سے متعلق سیاحت کے مضمرات کو اجاگر کرنے کی غرض سے کیا گیا
اگلا ویبی نار پڈوچیری کی تلاش فرنچ کوارٹر ، فرنچ کنکشن اور مندوبین کے عناصر سے مملو ہوگا اور 27 اپریل 2020 کو پیش کیاجائے گا
Posted On:
26 APR 2020 12:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،26؍اپریل2020: سیاحت کی وزارت نے ‘دیکھو اپنا دیش’ کے تحت 25 اپریل 2020 کو ویبی نار سیریز کے تحت ذائقے سے متعلق سیاحت کے مضمرات کو اُجاگر کیا اور‘ اودھ کی سیر-لکھنؤ کا فخر’ کے عنوان کے تحت پیش کیا ۔ اس ویبی نار میں لکھنؤ کے مالا مال ذائقوں کی جھلک پیش کی گئی اور تاریخ سے کچھ داستانیں بھی پیش کی گئیں ، ساتھ ساتھ کچھ ملبوسات اور لکھنؤ کی دیگر روایات کی جھلک بھی پیش کی گئی۔
کھانے ،کسی مقام کو دیکھنے کی غرض سے آنے والے کے لئے ایک اہم تجربہ ہوتے ہیں۔ آج ہمارے پاس ایسے مختلف نوعیت کے سیاح آتے ہیں، جو یا تو صرف اشتہا انگیز کھانوں کے لئے سفر کرتے ہیں یعنی کسی مخصوص مقام سے مربوط لذیذ کھانا کھانے کے لئے سفر کرتے ہیں، یا جہاں خود کھانے ، اس مقام کا ایک اہم تجربہ ہوتے ہیں۔ بھارت کے کھانوں کو روایتی حیثیت حاصل رہی ہے اور ان کا سلسلہ ازمنہ قدیم تک پہنچتا ہے اور ان کھانوں نے بہت سارے اثرات ڈالے ہیں۔ یعنی یہاں ذائقے اور خوشبو کا زبردست امتزاج ملتا ہے۔ بھارتی کھانے دنیا کے لئے بہت ذائقے دار کھانے ہیں اور اپنی متنوع شکل و صورت کے لئے مشہور ہیں اور فطری طور پر دستیاب مصالحوں سے تیار کئے جاتے ہیں، تاہم ان کے انفرادی پہلو برقرار رہتے ہیں۔
مذکورہ ویبی نار ہیریٹیج واکس کے جناب پرتیک ہیرا اور پروفیسر اینڈ ریسرچر کی جانب سے پیش کیا گیا موصوف یونیورسٹی آف ویلس کے مہمان پروفیسر ہیں۔ شیف محترمہ پنکج بھدوریہ کو بھارتی کھانوں کے ماہر ماسٹر شیف 2020 اور نواب جعفر میر عبداللہ کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
مذکورہ ویبی نار میں سادے ناشتے سے لے کر دم اسٹائل کی کوکنگ ، گلاؤٹی کے کباب اور قورمہ، بریانی اور شیرمال اور ذائقے دار اسٹریٹ فوڈ کی جھلک پیش کی گئی۔
ویبی نار کا اگلا ایپی سوڈ 27اپریل 2020 کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔ اس کا عنوان ہے پڈوچیری کی کھوج۔ فرنچ کوارٹر-فرنچ کنکشن ، مندوبین اس ویبی نار میں درج ذیل ویب سائٹ پر نام درج کروا کر شرکت کرسکتے ہیں۔ https://bit.ly/WebinarPondicherry
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2080)
(Release ID: 1618672)
Visitor Counter : 184