صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہر ش وردھن نے اے آئی آئی ایم ایس کے ٹراؤما سینٹر –کووڈ-19 کے لئے وقف اسپتال میں تیاریوں کا جائزہ لیا



مسرت کی بات ہے کہ ‘‘ہمارے صحتی سورماؤں میں اِس چنوتی بھرے وقت میں بھی ازحد حوصلہ مندی اور عزم کے جذبات کار فرما ہیں’’: ڈاکٹر ہرش وردھن

اس بات کو بھی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اے آئی آئی ایم ایس کووڈ کے مریضوں کی صحتی جانچ کے لئے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کا استعمال 24 گھنٹے کی بنیاد پر کر رہا ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ: کووڈ -19 کے خلاف مؤثر سماجی ٹیکہ

Posted On: 26 APR 2020 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس)، واقع نئی دلی کے جے پرکاش نارائن اعلیٰ  ٹراؤما مرکز (جے پی اے این ای سی)، کا دورہ کیا تاکہ کووڈ-19 پر قابو حاصل کرنےکے لئے اس مرکز میں دستیاب تیاریوں کی نوعیت  سے تازہ ترین آگاہی حاصل کر سکیں اور اس وقف کووڈ اسپتال میں ، کووڈ کے مریضوں کو فراہم کئے جانے والے معالجے اور امداد کی فی الفور اور تازہ ترین جانکاری حاصل کر سکیں۔

ڈاکٹر ہر ش وردھن نےکہا کہ اے آئی آئی ایم ایس جے پی این اے ٹی سی، کووڈ-19 کے  ایک وقف اسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے، جہاں 250 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ دستیاب ہیں اور کووڈ-19 کی نگہداش کے لئے یہاں فوری طور پر معالجاتی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جن مریضوں کے بارے میں کووڈ-19 مثبت ہونے کی رپورٹ حاصل ہوئی ہے، وہ آئسولیشن میں ہیں اور انہیں جدید ترین طبی امدا دکی ضرورت ہے۔ اے آئی آئی ایم ایس جے پی این اے ٹی سی کے تحت بَرن اینڈ پلاسٹک سرجری بلاک یعنی آگ سے جلنے اور جھلسنے والوں کے علاج  سے متعلق شعبے کو کووڈ-19 کے مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ اور جانچ کے مرکز میں بدلا جا رہا ہے۔ اپنے دورے کےد وران ڈاکٹر ہر ش وردھن ایمرجنسی وارڈ، ڈوفنگ ایریا، پرائیویٹ وارڈ، آئی سی یو، ایچ ڈی یو، ایس اے آر آئی اور آئی ایل آئی وارڈ میں بھی گئے، جو اس جدید ترین نوعیت کی عمارت میں واقع ہے۔ انہوں نے اسپتال کے واش روم میں رکھی جا رہی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔

اسپتال میں اپنی موجودگی کے دوران وزیر موصوف نے ویڈیو کالنگ کے توسط سے  موبائل فون پر کووڈ-19 کے چند مریضوں سے بھی گفت و شنید کی ۔ اس کام میں روبوٹ سے مدد حاصل کی۔ انہوں نے مریضوں سے ان کی خیرو عافیت دریافت کی۔ انہوں نے مریضوں میں سے یہ بھی پوچھا کہ اے آئی آئی ایم ایس دستیاب سہولتوں کے بارے میں ان کا تجربہ اور ردعمل کیا ہے تاکہ ضروری اصلاحات عمل میں لائی جا سکیں ۔ مختلف وارڈوں اور اسپتال کی سہولتوں کے معائنے کے بعد ڈاکٹر ہرش وردھن نے وقف کووڈ-اسپتال کے کام کاج کے تئیں اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کووڈ-19 مثبت اور مشتبہ مریضوں کے سلسلے میں  24 گھنٹے کی نگرانی اور خدمت فراہم کرنے کے لئے اے آئی آئی ایم ایس جے پی این اے ٹی سی کی ستائش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اے آئی آئی ایم ایس کووڈ-19 کے مریضوں کی جانچ کے لئے 24 گھنٹے کی بنیاد پر جدید ترین ٹیکنالوجیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران میں نے  مختلف النوع وقف کووڈ اسپتالوں کا جائزہ لیا ہے اور وہاں دستیاب سہولتوں کو بھی دیکھا ہے۔ ان اسپتالوں میں جھجر کا اے آئی آئی ایم ایس، لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال (ایل این جے پی این ایچ)، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتا (آر ایم ایل)، صفدر جنگ اسپتال (ایس جے ایچ)، راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال اور اے آئی آئی ایم ایس جے پی این اے ٹی سی ، دلی کے نام شامل ہیں، جہاں میں نے کووڈ-19 سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

کووڈ-19 کے پھوٹ پڑنے کے بعد ملک کی صورتحال کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت میں  فی الحال شرح اموات 7فیصد کی عالمی شرح اموات کے مقابلے میں 3.1فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تاحال 5913لوگ شفا یاب ہو شکے ہیں یعنی ملک میں اِس وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی فیصد 22 فیصد کے آس پا س ہے، جو بیشتر دیگر ممالک کے مقابلے میں تاہم بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 2068

 

 



(Release ID: 1618617) Visitor Counter : 212