وزیراعظم کا دفتر
بھگوان بسویشور کی جینتی کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
Posted On:
26 APR 2020 9:06PM by PIB Delhi
بھگوان بسویشور کی جینتی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
نمسکار!!
آپ سبھی کو بھگوان بسویشورکی پیدائش کی سالگرہ پر ڈھیر ساری مبارکباد۔
کورونا عالمی وبائی مرض نے جو مسئلہ پوری دنیا کے سامنے کھڑا کیا ہے، اُسے دیکھتے ہوئے میری یہی تمنا ہے کہ ہم سبھی پر بسویشور کا کرم قائم رہے۔ ہم سبھی بھارت واسی مِل کر ا س وبائی مرض کو شکست دے پائیں اور نہ صرف بھارت، پوری بنی نوع انسان کی بہبود میں کچھ نہ کچھ ہم تعاون دے پائیں۔
ساتھیو،
مجھے بھگوان بسویشور کے کلمات، ان کے پیغامات سے لگاتار سیکھنے کی خوش بختی حاصل ہوئی ہے۔ چاہے ان کے کلمات کا ملک کی 23زبانوں میں ترجمہ ہو یا پھر لندن میں ان کے مجسمے کی رونمائی کے موقع پر، ہر مرتبہ میں نے ایک نئی توانائی محسوس کی ہے۔
ساتھیو،
مجھے بتایا گیا ہے کہ 2017 میں بسونّا کے قول کے ڈیجیٹائزیشن کی جو تجویز میں نے رکھی تھی، اس پر آپ نے وسیع کام کیا ہے، بلکہ اس بار کی یہ تقریب بھی ڈیجیٹلی پوری دنیا میں منعقد کی جا رہی ہے۔لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک طرح سے یہ آن لائن اجتماع بھی بہت عمدہ مثال ہے۔ آپ کی اس کوشش سے بسونا کے بتائے ہوئے راستے اور ان کے آدرشوں سے دنیا کے زیادہ سے زیادہ لوگ جڑ پائیں گے۔
ساتھیو،
دنیا میں طرح طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ باتیں تو اچھی کرتے ہیں، لیکن خود عمل نہیں کرتے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو یہ تو جانتے ہیں کہ صحیح کیاہے، لیکن وہ صحیح کو صحیح کہنے سے ڈرتے ہیں، لیکن بسونا نے صرف نصیحت کا راستہ نہیں اپنایا، بلکہ جو اصلاح وہ فرد واحد ، معاشرے میں چاہتے تھے، انہوں نے وہ خود سے بھی شروع کیا۔جب ہم تغیر کی، اصلاح کی ، خود مثال بنتے ہیں، تبھی ہمارے آس پاس بھی بامعنی تغیر واقع ہوتے ہیں۔ بسونا سے آپ ان کی الوہی خوبیاں بھی سیکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک اچھے منتظم ، ایک اچھے مصلح کی شکل میں بھی ان سے ترغیب حاصل کر سکتے ہیں۔ بھگوان بسویشور کے الفاظ، ان کے کلمات، ان کی نصیحت ، علم کا ایک ایسا منبع ہے، جو روحانی بھی ہے اور ہمیں ایک عملی رہنما کی طرح رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کی نصیحت ہمیں بھی ایک بہتر انسان بننے کی تعلیم دیتی ہے اور ہمارے سماج کو بھی اور زیادہ فیاض، رحمدل اور انسانی بناتی ہیں اور ساتھیو، بھگوان بسویشور نے جو کہا، وہ یہ بھی بتاتا ہے کہ وہ کتنے بڑے دور اندریش تھے۔ آج سے صدیوں پہلے ہی بھگوان بسویشور نے سماجی اور صنفی انصاف جیسے موضوعات پر سماج کی رہنمائی کی تھی۔ جب تک کمزور کو برابری کا حق اور احترا م نہیں ملتا، تب تک ہماری ترقی نا مکمل ہے۔ یہ بات انہوں نے اس دور میں سماج کو سکھائی۔
بسونا نے ایک ایسی معاشرتی جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی، جہاں معاشرے کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کی تشویش پہلی ترجیح ہو۔ بسونا نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کو چھوا ہے۔ اس کو بہتر بنانے کےلئے حل پیش کئے ہیں۔ بسونا نے ہمیشہ محنت کا احترام کیا۔ انہوں نے محنت کو اہمیت دی اور کہتے تھے کہ معاشرے میں بڑا اور چھوٹا ہر شخص قوم کی خدمت میں ایک مزدور ہی ہے۔
ان کا عالمی فلسفہ جذبہ ترحم اور محبت سے ہی لبریز تھا۔ انہوں نے ہمیشہ عدم تشدد اور محبت کو ہی بھارتی ثقافت کے مرکز میں رکھا۔ اس لئے آج جب ہمارا ملک ، ہمارا بھارت متعدد چنوتیوں کو پار کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے، تو بسونا کے خیالات اتنی ہی افادیت کے حامل ہو جاتے ہیں۔
ان کے الوہی کلمات ہوں یا تجربات پر مبنی ان کا جمہوری نظام، یا پھر خود کفالت کی کوششیں ہوں، بسویشور نے ہمیشہ انہیں معاشرے کی تعمیر کا اہم حصہ مانا۔ معاشرہ اور فطر ت کے ایک انداز ، فطری اور معاشرتی وسائل کا نظم و ضبط کے ساتھ استعمال، ان کے یہ جذبات جتنے سینکڑوں برس قبل اہم تھے، اُتنے ہی آج بھی ہیں۔
ساتھیو،
21ویں صدی کے بھارت میں بھی آج اپنے آس پاس نوجوان ساتھیو میں ، اہل وطن میں با معنی تبدیلی کے لئے ایک مضبوط عزم، عہد بندگی کا احساس کرتا ہوں، وہی عہد بندگی جس کی ترغیب بسونا نے دی تھی۔ آج بھارتیوں کو لگتا ہے کہ تغیر واقعی اُن سے شروع ہوتا ہے۔ اس طرح کی امید اور یقین ملک کو مشکل سے مشکل چنوتیوں سے باہر نکالنے میں بہت مدد کرتا ہے اور کر رہا ہے۔
ساتھیو،
اسی امید اور یقین کے پیغام کو ہمیں آگے بڑھانا ہے اور مضبوط کرنا ہے۔ یہی ہمیں محنت اور دوسروں کی بھلائی کی ترغیب دے گی۔ یہی اس دہائی میں ہمارے ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔ آپ سبھی بھگوان بسونا کے کلمات کو، ان کے آئیڈیئلس کو دنیا بھر میں پھیلاتے رہیں، دنیا کو اور اچھا بناتے رہیں، اِسی تمنا کے ساتھ میں اپنی بات ختم کرتا ہوں۔
ہاں، ان سب کاموں کے درمیان آپ سبھی اپنے صحت کا بھی دھیان رکھئے گا اور دو گز دوری کے اصول پر بھی عمل کرتے چلئے گا۔ ایک بار پھر آپ کو بسو جینتی کی بہت ساری مبارکباد!
شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2063
(Release ID: 1618597)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu