حکومت ہند کے وزارت سیاحت نے ”دیکھو اپنا ملک” ویبنار سیریز منعقد کرنے کی اپنے پہل کو جاری رکھا ہے۔ اس سیریز کے تحت آٹھواں ویبنار شمال مشرقی ہندوستان ، خصوصا گاوں کا تجربہ موضوع پر منعقد کیا گیا۔ 24اپریل 2020 کو منعقد کئے گئے اس پروگرام میں آسام اور میگھالیہ کے گاوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ شمال مشرق ہندوستان بے حد خوبصورت اور دلکش سرزمین ہے، جو سرسبز شاداب نظارہ ، نیلے پانی کے زخیرے ، خوشگوار سکون، لامحدود وسعت اور دل کو موہ لینے والی آبادی کا حیرت انگیز امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس کے جغرفیائی محل وقوع کا بے شمار تنوع ، اس کی سرزمین کی بناوٹ ، اس کا مختلف النوع سرسبرہ ، اس کے چرند پرند، یہاں کے لوگوں کی تاریخ اور نسلی برادریوں کا تنوع ، قدیم روایات اور طرز زندگی اور اس کے تہواروں اور دستکاریوں کا لا محدود تنوع حیرت انگیز سیاحتی مقام بنا دیتا ہے۔ اس کو نئے سرے سے دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ شمال مشرق کا حیرت انگیز اور بے حد دلچسپ نتوع اسے ہر موسم میں چھٹیاں گزارنے کا ایک اہم مقام بنا لیتا ہے۔
کوٹلی ٹورس اینڈ ٹریولس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے سی سی او جناب اریجیت پُرکایستھ اور لینڈ اسکیپ سفاری کے چیف آپریٹنگ افسر ڈاکٹر شرلیا باربرا کے ذریعے ویبنار پیش کیا گیا۔
ویبنار کے اہم خصوصیات میں آسام اور میگھالیہ کے دیہاتوں کے بارے میں دلچسپ حقائق کو شامل کیا گیا ہے۔
آسام کے گاوں:
سوآل کوچی گوہاٹی سے تقریبا 35 کلومیٹر دور برہم پتر کے شمالی ساحل پر واقع ہے۔ سوآل کوچی ، کامروپ ضلع کا ایک بلاک ہے۔ یہ بنائی کرنے والوں کی دنیا کے سب سے بڑے گاوں میں سے ایک ہے، جہاں 74فیصد کنبے سنہر مونگا ، ہاتھی دانت کے سامان ، سفید پٹ، ہلکے پیلے رنگ کا ایری یا اینڈی سلک کے ریشمی کپڑے بننے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ گاوں بنائی کی اپنی صدیوں پرانی وراثت کے لیے مشہور ہے. یہاں کے لوگ ریشم کے افزائش کے لیے عدم تشدد کے تصور کی حمایت کرتے ہیں۔ یہاں ریشم کیڑوں کو مارے بغیر حاصل کیا جاتا ہے۔ ماحول دوست ماحول بنانے کی سمت میں یہ ایک اچھا قدم ہے۔
رنتھلی ناگاؤں ضلع :
یہ ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو ہاتھ سے تیار زیورات کے لیے مشہور ہے ۔ یہ زیورات اس خطے کے سبزے/ پودوں اور جانوروں کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ آسامی زیورات کے روایتی ڈیژائن سادہ ہیں، لیکن ان میں گہرے سرخ رنگ کے جواہرات ، روبی یا میناکاری کی سجاوٹ کا کام ہوتا ہے۔
حاجو:
ھاجو گوہاٹی سہر سے 25کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور ہندوں ، بودھوں اور مسلمانوں کے یاترا مرکز کے طور پر مشہور ہے۔ یہاں واقع حیا گریو مادھو مندر اور پووامکا مسجد بے حد مشہور ہیں۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ بھگوان بودھ نے حیا گیروں مادھو مندر میں نروان حاصل کیا تھا۔ اس مندر میں ایک تالاب ہے جو کالے نرم خول (شیل) والی کچھوے کی نسل کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ کوئی انہیں پریشان نہیں کرتا کیونکہ لوگ انہیں بھگوان وشنو کا اوتار مانتے ہیں۔
دادرا:
دادرا سارس کی غائب ہوتی نسل جسے اسمی میں ہرگیلا کہا جا تا ہے ، کے لیے دادرا ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔ دنیا میں اس نسل کے صرف 1500 سے زیادہ سارس ہیں اور تقریبا 500 اس گاؤں میں محفوظ پناہ گاہ حاصل کرتے ہیں۔ یہ اسی نسل کے سارسوں کی سب سے بڑی کالونی ہے۔ گرین آسکر ایوارڈ یافتہ محترمہ پورنیما دیوی برمن سے ہرگیلا کے تحفظ کی متاثر کن کہانی سنی جا سکتی ہے۔
سرتھے باری:
آسام کی گھنٹی دھات صنعت ، بانس کی دستکاری کے بعد دوسرا سب سے بڑی دستکاری صنعت ہے۔ گھنٹی دھات تانبے اور تن کا مرکب ہے اور اس صنعت کے کاری گروں کو ’کمہار‘ یا ’اورجا‘ کہا جاتا ہے۔
نچلے آسام کا نیل باڑی علاقہ :
ایک مشترکہ دھاگے سے بندھا ہوا گاؤں ہے۔ آسام کے مشہور جاپی کی پیداور کے ساتھ برادری پر مبنی روزگار-آسام کی شنکوکی شکل کی ٹوپی کو جاپی کہا جاتا ہے۔ تاریخ اعتبار سے جاپی کو کسانوں کے ذریعے کھیتوں میں دھوپ سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، آج رنگ برنگی ، سجی دھجی جاپی آسام کی ثقافتی علامت بن گئی ہے۔
بانس باڑی:
گوہاٹی سے 140 کلومیٹر دور ، بھوٹان تلہیٹی میں وقع ہے ۔ بانس باڑی میں یونیسکو کا قدرتی عالمی ورثہ کا مقام ’مانس نیشنل پارک‘ واقع ہے ۔ بانس باڑی مختلف النوع نباتات اور بھرپور جنگلی حیات کا مسکن ہے۔ جن میں سے بہت سے غائب ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
آسام کا چائے بنگلہ:
آسام کی سب سے بڑی صنعت چائے انڈسٹری مختلف معاشرے(کمیونیٹیز) اور قبائلی گروپ کام کرتے ہیں۔ برطانیہ کے دور کے چائے باغان کی خوبصورتی کو محسوس کرنے کے لیے مختلف چائے باغانوں نے سیاحوں کے لیے اپنے دوروازے کھول دیئے ہیں۔
ماجولی:
دنیا کے سب سے بڑے دریا جزیروں میں سے ایک ماجولی ، دریائے برہم پتر کے وسط میں واقع ہے۔ ماجولی اسمی نئی ویشنو ثقافت و تمدن کا ایک مرکز ہے۔ جسے 15 صدی میں اسمیا سنت شریمنت شنکر دیو نے شروع کیا تھا۔ اسے ’اسمی تہذیب کا پالنا‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
نمفیکے گاؤں:
اسے سندرتائی –پھاکی گاؤں کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ یہ آسام کے سب سے قدیم اور سب سے قابل احترام بودھ مٹھوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کے بودھ برادری کی ابتدا تھائی لینڈ سے ہوئی ہے۔ اور وہ تھائی زبان کی طرح بولی بولتے ہیں۔ لیکن تائی ذات کے رسم ورواج اور روایتوں کی پیروی کرتے ہیں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ 18ویں صدی میں یہ معاشرہ آسام پہنچا تھا ۔ ۔
میگھالیہ کے گاؤں:
میگھالیہ کو بادلوں کے گھر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں کی وادیاں گہری چٹانی اور گھوڑے کی نال کی شکل کی ہیں۔ ریاست میں 300 اقسام کے آرکڈ پائے جاتے ہیں اور یہ جنگلی حیات و جانوروں سے بھی مالا مال ہے۔ میگھالیہ کو اپنے خوبصورت مقامات کی وجہ سے ، ہندوستان کے سیاحتی نقسے میں کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔
موفلانگ:
یہ خوبصورت وادی ان چھوٹے جنگلوں کے لے مشہور ہے۔ یہ قدرت کا اپنا میوزیم ہے، جن میں ایسے منفرد پودوں کی دولت ہے جو شاید دنیا کے دوسرے حصوں نہیں نظر نہیں آتی ہے۔ مقامی خاصی قیبلے کے ذریعے مقدس اور محفوظ گراونڈ میگالتھ 500 سال قدیم مانا جاتا ہے ۔ ’نزدیک ڈیوڈاسکارٹ کی پگ ڈنڈی ‘ ہے جو خوبصورت اور حسین میگھالیہ کے مناظر کے درمیان ایک ٹریکنگ زورن ہے، جہاں لوگ جھرنوں ، چٹانوں ، جنگلوں اور مقامی لوگوں سے ہو کرپہنچتے ہیں۔
کونگ تھونگ:
ایک سیٹی بجانے والا گاؤن جہاں ہر گاؤں والے کا ایک ایسا نام ہوتا ہے ، جس کی سیٹی بجائی جا سکتی ہے۔ جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے ، تو ماں ایک سیٹی بجانے لائق نام دیتی ہے۔ یہ رواج زمانے سے چلا آ رہا ہے۔
جکریم:
یہ شیلانگ-ماوی کروات روڈ پر شیلانگ سے 64کلو میٹر دور واقع ہے اور ادویاتی خصوصیت والی سلفر سے بھر پور گرم چشموں کے لیے مشہور ہے۔ جکریم اب ایک ممکنہ ہیلتھ ریزارٹ کے طور پر ڈیولپ ہوا ہے اور یہ رافٹنگ لمبی پیدا سفر اور سائیکل چلانے جیسے ایڈوینجر سرگرمیوں کے لیے بھی مشہور ہے۔
نونگ ری ات :
زنددہ جڑوں سے بنے پلوں کے لیے مشہور گاؤں۔ یہ پل بڑے پیمانے پر موٹی جڑوں سے بنے ہوتے ہیں۔ مقامی لوگ جڑوں کو پل بنانے کے لیے جوڑ دیتے ہیں۔ اس طرح کے پل سے ایک وقت کئی لوگ دوسری طرف جا سکتے ہیں ایسے پلوں کے استعمال کا عرصہ 500 سے 600 سال مانا جاتا ہے۔ ڈبل ڈیکر زندہ جڑپل تمام جڑ پلوں میں سے سب سے بڑا ہے۔ اس کے علاوہ رینو (اندردھنش) آبشار ریاست کے خوبصورت ترین آبشاروں میں سے ایک ہے۔
شون پڈینگ :
میگھالیہ کی جینتیا پہاڑیوں میں واقع ایک حسین گاؤں ہے۔ جہاں نرمل اومنگوٹ ندی بہتی ہے۔ اومنگوٹ دریا اپنے نہایت شفاف پانی کے لیے مشہور ہے۔ پانی اتنا صاف ہے کہ جب اوپر سے دیکھا جاتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کشتی ہوا میں تیر رہی ہے۔
جووئی:
جووئی جینتیا پہاڑی ضلع میں واقع ہے اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔ یہ اس علاقے کی خصوصیت بھی ہے۔ یہ مین تدو دریا سے تین جانب سے گھیرا ہوا ہے۔ موسم گرما یہاں خوشگوار ہوتا ہے خاصی اور جینتیا پہاڑیوں میں ہر جگہ مونو لستھ موجود ہے۔ حالانکہ مونولستھ یا میگا لیتھک پتھروں کا سب سے بڑا زخیرہ نارٹییانگ بابار کے شمال میں پایا جاتا ہے۔ نارٹییانگ میں درگا مندر ایک عبادت گاہ ہے۔ کورنگ سوری آبشار ضلع کے حسین ترین آبشاروں میں سے ایک ہے۔
وبینار کے ذریعے ہندوستان کے خوبصورت مناظر ، شہروں اور دیگر تجربات کو دکھانے کے لیے وزارت کی کوشش، عجیب وغریب ہندوستان کے یوٹیوب چینل اور وزارت کی ویب سائٹ www.incredibleindia.org اور www.tourism.gov.in پر دستیاب ہیں۔ شمال مشرقی ہندوستان۔ خصوصی گاؤں کا تجربہ موضوع پر منعقد ویبنار میں 3654 شراکت داروں نے حصہ لیا اور اس میں درج ذیل ممالک کے لوگ شامل ہوئے ۔
1 افغانستان
2 کناڈا
3 فرانس
4 جرمنی
5 پاکستان
6 سنگاپور
7 اسپین
8 تھائی لینڈ
9 برطانیہ
10 امریکہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2059