ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے 22اپریل 2020 کو 112 ریکون ، 3.13 لاکھ ٹن برابر، اجلاس کی لدائی کا ریکارڈ قائم کیا
بھارتی ریلوے مسلسل اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہا ہے کہ اجناس ، جیسی زرعی مصنوعات بروقت مال برداری کی جائے اور اسے ملک کے تمام حصوں میں بھیجا جائے
بھارتی ریلوے نے یکم اپریل 2020 سے 22اپریل 2020 تک 4.58 ملین ٹن غذائی اجناس کی مال برداری اور ڈھلائی کی ، جب کہ گزشتہ برس اسی
مدت کے دوران یہ 1.82 ملین ٹن تھی
Posted On:
23 APR 2020 4:20PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے کے کووڈ-19 کی وجہ سے ملک بھر میں ہوئے لاک ڈاون کے دوران اپنی مال ڈھلائی خدمات کے ذریعے اجناس جیسے ضروری چیزوں یا مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی سمت میں مسلسل تمام کوششیں کر رہا ہے۔
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ بھارت / ہندوستان کے تمام باورچی کھانوں میں عام حالات جیسے ہی کھانا پکتا رہے، بھارتی ریلوے نے 22اپریل 2020 کو ایک ہی دن میں 112 ریکون ، 3.13 لاکھ ٹن برابر غذائی اجناس کی مال برداری کا ریکارڈ قائم کیا، جب کہ اجناس کی لدائی کا گزشتہ ریکارڈ 9 اپریل 2020 کو 92 ریکون (2.57 لاکھ ٹن ) اور 14 اپریل 2020اور 18 اپریل 2020کو 89 ریکون ( 2.49 لاکھ ٹن ) کا تھا۔ بھارتی ریلوے یکم اپریل 2020 سے لے کر 22اپریل 2020 تک کل 4.58 ملین ٹن اجناس کی دلائی اور ڈھلائی کی۔ جب کہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 1.82 ملین ٹن اناج کی لدائی اور ڈھلائی کی گئی تھی۔
اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملک گیر لاک ڈاون کے دوران اجناس جیسی خوردنی اشیا کی بروقت مال برداری کی جائے اور اس کی وقت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ لاک ڈاون کے مدت کے دوران ان ضروری اشیا کی لدائی ، ڈھولائی اور اتروائی پورے زوروں پر ہے۔ وزارت زراعت کے ساتھ نزدیکی رابطہ بھی رکھا جا رہا ہے۔
***********
U-2000
(Release ID: 1618107)
Visitor Counter : 197
Read this release in:
Punjabi
,
Odia
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada