وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیراعظم عالیجناب لی سین لونگ کے مابین ٹیلیفون پر گفت و شنید

Posted On: 24 APR 2020 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 23؍اپریل 2020 کو سنگاپور کے وزیراعظم عالیجناب لی سینگ لونگ سے ٹیلیفون پر گفت وشنید کی ہے۔

 

دونوں قائدین نے کووڈ-19وبائی مرض کے نتیجے میں درپیش صحتی اور اقتصادی چنوتیوں کے موضوع پر تبادلۂ خیالات کئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک میں اس وبائی مرض سے نمٹنے اور اس کے اقتصادی اور سماجی اثرات سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں کئےجانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

 

وزیراعظم نے سنگاپور کو طبی مصنوعات سمیت ضروری اشیاء کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانب سے تمام تر ممکنہ تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے  سنگاپور میں بھارتی شہریوں کو فراہم کی جانے والی حمایت اور تعاون کے لئے بھی اپنی جانب سے ستائش کا اظہار کیا ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت-سنگاپور کلیدی شراکت داری کی اہمیت  بڑھ گئی ہے۔انہوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ کووڈ-19 کے نتیجے میں درپیش موجودہ اور مستقبل کے چنوتیوں کاسامنا کرنے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔

 

وزیراعظم نے موجودہ بحران کے دوران سنگاپور کے عوام کی خیرو عافیت اور صحت کے لئے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(24-04-2020)

U- 2013



(Release ID: 1617867) Visitor Counter : 187