محنت اور روزگار کی وزارت
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کووڈ-19 کے لئے اولین موبائل ٹیسٹنگ کا آغاز کیا
Posted On:
23 APR 2020 6:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24اپریل2020،وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب سنتوش کمار گنگوار، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی، تلنگانہ حکوت کے میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقیات، صنعتوں اور آئی ٹی ، ای اینڈ سی کے وزیر جناب کے ٹی راما راؤ اور حکومت تلنگانہ کے محنت اور روزگار، کارخانوں کے وزیر جناب سی ملا ریڈی کی مقتدر موجودگی میں نئی دلی سے کووڈ-19 کے لئے وقف نمونہ جمع کرنے والی ملک کی موبائل تجربہ گاہ، جس کا نام ‘‘ موبائل بی ایس ایل -3 وی آر ڈی ایل تجربہ گاہ’’ کو ملک کے نام وقف کیا۔
اس تجربہ گاہ کو دفاعی تحقیق اور ترقیات کے ادارے (ڈی آر ڈی او) ، وزارت دفاع ، حکومت ہند نے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، سنتا نگر (حیدرآباد ) کے تعاون و اشتراک سے، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، حکومت تلنگانہ سے با قاعدہ اجازت لے کر وضع کیا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے 15دنوں کی ریکارڈ مدت میں اس بایو سلامتی سطح -2اور سطح -3 کی تجربہ گاہ کے قیام کے لئے ڈی آر ڈی او اور ای ایس آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ اس طرح کے تجربہ گاہ تیار کرنے میں عام طور پر تقریباً 6 مہینے کا وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جانچ سہولت کے تحت ایک دن میں ایک ہزار سے زائد نمونوں کو زیر جانچ لایا جا سکے گا اور اس کے توسط سے کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے کی ہمارے ملک کی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔ وزیر محنت جنا ب سنتوش کمار گنگوار نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اورانتہائی مختصر مدت میں اس تجربہ گاہ کی تیاری کےلئے ڈی آر ڈی او اور ای ایس آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-1993
(Release ID: 1617769)
Visitor Counter : 175