وزارت اطلاعات ونشریات

ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ذریعہ مفت انٹرنیٹ فراہم کئے جانے سے متعلق خبربے بنیاد


وزارت سیاحت نے 15اکتوبر تک ہوٹلوں کو بند کرنے سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی ہے

Posted On: 22 APR 2020 9:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 اپریل   :  پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک(حقائق کی جانچ) یونٹ نے آج ایک ٹوئٹ کے ذریعہ وضاحت کی ہے کہ محکمہ ٹیلی مواصلات 3مئی 2020 تک سبھی یوزرس کو مفت انٹرنیٹ فراہم نہیں کررہاہے۔ دراصل پھیلائی جارہی فرضی معلومات میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ سبھی کو گھر سے کام کرنے کے لئے محکمہ ٹیلی مواصلات کے ذریعہ مفت میں انٹرنیٹ دیا جارہاہے اور دیے گئے لنک پر کلک کرکے اس کا فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔ پی آئی بی کی حقائق کی جانچ سے متعلق اکائی نے وضاحت کی ہے کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی اور لنک فرضی ہے۔

https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1252933594579824643?s=20

اس دوران امور داخلہ کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ میڈیا کی وہ خبریں جھوٹی ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ملازمین کا کووڈ-19 ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے تو کمپنی کے ڈائرکٹروں اور مینجمنٹ کے خلاف تعزیری کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بجائے اگر آج کی رضامندی اور لاپروائی سے جرم کا ارتکاب کیا جاتا ہے تو اپنی خطوط میں سزا کی تجویز ہے۔ اس سلسلے میں پی آئی بی فیکٹ چیک ٹوئٹ کا لنک دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/PIB_India/status/1252861361777897472?s=20

امور داخلہ کی وزارت کے ترجمان کا وضاحت نام کے ساتھ ٹوئٹ درج ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/PIBHomeAffairs/status/1252897072526704640?s=20

ایک دیگر کاؤنٹر میں پی آئی بی فیکٹ چیک نے اپنی وضاحت کو دہرایا ہے کہ وزارت سیاحت نے کورونا وائرس پھیلنے کے سبب 15اکتوبر 2020 تک ہوٹلوں کو بند کرنے سے متعلق کوئی مکتوب جاری نہیں کیاہے۔

https://twitter.com/PIBFactCheck/status/1252888187363442689?s=20

پی آئی بی کی آسام علاقائی یونٹ نے وضاحت کی ہے کہ آئی سی ایم آر آسام کے اصل باشندوں کی قوت مدافعت سے متعلق کسی مطالع پر غور نہیں کررہا ہے۔ یہ ٹوئٹ ایک دیگر ٹوئٹ پر کی گئی حقائق کی جانچ کا ردعمل ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسام کے اصلی باشندوں کی قوت مدافعت کے سبب کووڈ-19 کا انفیکشن نہیں ہوا اور اس نے آئی سی ایم آر کو ایسے لوگوں کے جنیٹکس (جینیات) کا مطالعہ کرنے کے لئے ترغیب دی ہے۔

https://twitter.com/PIB_Guwahati/status/1252932862971707392?s=20

 

پس منظر:

سوشل میڈیاپر فرضی خبروں کی تشہیر کو روکنے اور سپریم کورٹ کے مشاہدے کے تحت پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں کا پردہ فاش کرنے کے لئے پوری طرح وقف ایک یونٹ قائم کی ہے۔ PIBFactcheck ٹوئٹر پر ایک توثیق شدہ ہینڈل ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ پیغامات کی نگرانی کرتاہے اور فرضی خبروں کو بے نقاب کرنے کے لئے اس کے مواد کا جامع تجزیہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ PIB-India ہینڈل اور پی آئی بی کے متعدد علاقائی دفاتر کے ہینڈل سے ٹوئٹر برادری کے مفاد میں ہیش ٹیگ #PIBFactcheck کے ساتھ کسی بھی آئٹم کے مستند اور سرکاری ورژن کو پوسٹ کیا جارہاہے۔

کوئی بھی فرد کسی بھی سوشل میڈیاپیغام جس میں ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو شامل ہیں، کے مستند ہونے کی توثیق اور تصدیق کےلئے PIBFactcheck کو بھیج سکتا ہے۔ ایسے پورٹل پر آن لائن

 https://factcheck.pib.gov.in/

واٹس ایپ نمبر: +918799711259

یا ای میل: pibfactcheck[at]gmail[dot]com.

ارسال کیا جاسکتاہے۔ تفصیلات پی آئی بی کی ویب سائٹ

https://pib.gov.in

پر بھی دستیاب ہیں۔

WhatsApp Image 2020-04-21 at 8.38.39 PM.jpeg

 

****************

 

م ن۔ م ع ۔ت ع

 (22-04-2020)

U: 1966


(Release ID: 1617522) Visitor Counter : 137