امور داخلہ کی وزارت

حکومت نےکووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں کچھ مزید زرعی اور جنگلاتی مصنوعات کو، طلبا کے لیے کتابوں کی دکانوں کو اور بجلی کے پنکھوں کی دکانوں کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ کردیا ہے


وزارت داخلہ نے بھارتی بندرگاہوں پر بھارتی ماہی گیروں کے آنے جانے اور ان کی نقل وحرک کے بارے میں ایس او پیز جاری کی ہیں

Posted On: 21 APR 2020 10:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21اپریل2020، کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے سلسلے میں وزارت داخلہ(ایم ایچ اے) نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں نظر ثانی شدہ مربوط رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کو مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

کووڈ-19 کے خلاف ملک گیر لاک ڈاؤن کے تعلق سے  ملاحظہ کیجیے:

(https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHA%20order%20dt%2015.04.2020%2C%20with%20Revised%20Consolidated%20Guidelines_compressed%20%283%29.pdf),

متذکرہ بالا نظر ثانی شدہ مربوط رہنما خطوط کے اندر حکومت نے اضافی زرعی اور جنگلاتی مصنوعات کو، طلبا کے لیے تعلیمی کتابوں کی دکانوں کو اور بجلی کے پنکھوں کی دکانوں کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ کردیا ہے تاکہ کووڈ-19 کا مقابلہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے بھارتی بندرگاہوں پر بھارتی ماہی گیروں کے آنے جانے اور ان کی نقل وحرکت کے بارے میں ایس او پیز بھی جاری کی ہے۔

مندرجہ بالا مصنوعات پر رعایت کا اطلاق ہاٹ اسپاٹ اور سیل کیے گئے علاقوں پر نہیں ہوگا۔ ان علاقوں میں ان سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکاری دستاویز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

U: 1933

 



(Release ID: 1617123) Visitor Counter : 204