مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

کووڈ-19وبائی مرض کے دوران عملے کو محفوظ رکھنے کے لئے شمالی ڈی ایم سی نے جامع اقدامات کئے


عملے کو پی پی ای کٹ فراہم کرنے کے لئےہر ایک کنٹینمنٹ زون کے باہر ڈاکنگ اسٹیشن کا قیام

Posted On: 22 APR 2020 11:46AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،22؍اپریل2020:کووڈ-19وبائی مرض کی اس آزمائشی مدت کے دوران شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن(نارتھ ڈی ایم سی) نے اپنے تمام تر عملے کو ہر ممکن تحفظ اور مکمل طورپر زیر حفاظت لانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے متعدد جامع اقدامات کئے ہیں۔ شہر بھر میں کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں اور ان ہی کے لحاظ سے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔

شمالی ڈی ایم سی نے ہر ایک محدود کئے گئے زون کے باہر ڈاکنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔ عملے کا ہر ایک رکن خواہ اس کا تعلق صفائی ستھرائی سے، انجینئرنگ سے ہو، صحت عامہ سے ہو یا کسی دیگر محکمے سے ہو، اپنی ڈیوٹی کا آغاز ان ہی ڈاکنگ اسٹیشنوں سے کرتا ہے۔عملے کا ہر فرد ڈیوٹی کے لئے یہیں رپورٹ کرتا ہے اور اسے یہیں پر معقول پی پی ای کِٹ فراہم کئے جاتے ہیں۔

 

Description: Description: Image

 

اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ عملے کا ہر فرد محدود کئے گئے زون میں مکمل تحفظاتی انتظامات کے ساتھ ہی داخل ہو۔ کام مکمل کرنے کے بعد عملے کا ہر فرد واپس ڈاکنگ اسٹیشن کے اندر آکر اپنی آمد درج کراتا ہے، جہاں پر تحفظاتی لبادہ احتیاط کے ساتھ اتارا جاتا ہے اور بعد ازاں عملے کے رکن کو گھر لوٹنے سے قبل مکمل طور پر سینیٹائز کیا جاتا ہے، تاکہ وہ واپس لوٹتے ہوئے اپنے ساتھ کسی بھی طرح کی چھوت لے کر نہ جائے۔

 

Description: Description: Image Description: Description: Image

 

عملہ اراکین کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ایک علیحدہ سہولت کے طورپر کھانا بھی فراہم کرایا جاتا ہے، کیونکہ محدود کئے گئے زونوں کے اندر کھانا کھانے کے ہر گز اجازت نہیں ہے۔ ان تمام تر سہولتوں کے تحت سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے۔عملہ اراکین کو اس امر کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے  کہ تحفظاتی لبادہ اور دیگر سازو سامان کیسے پہنا جائے اور اسے پوری حفاظت کے ساتھ کیسے علیحدہ کیاجائے۔

 

*************

 

(U: 1937)


(Release ID: 1616968) Visitor Counter : 211