پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 1000سے زائد ایل پی جی تقسیم کاروں سے گفت و شنید کی: ناداروں کے فائدے کے لئے مفت اجولا ریفل کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں فراہم کرنے کی تلقین کی

Posted On: 22 APR 2020 10:17AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22اپریل2020، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے منگل کے دن شام کے وقت ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ملک بھر کے ایک ہزار سے زائد ایل پی جی تقسیم کاروں سے گفت وشنید کی۔

 

Description: DHAR-image0013LNC.jpg

 

 

لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران صارفین کو ان کے دروازوں تک ایل پی جی سلینڈر فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے تقسیم کاروں کی اچھی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا، جس کا اعلان ناداروں کو کووڈ-19 وبائی مرض سے نبردآزما ہونے میں تعاون دینے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت پی ایم یو وائی کے استفادہ کنندگان کو 3 مفت ایل پی جی سلینڈر فراہم کرنے کے امر کو یقینی  بنائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک سلینڈر پہنچائیں۔

 

جناب پردھان نے نوول کورونا وائرس کی روک تھام اور ڈلیوری بوائز اور صارفین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایل پی جی سلنڈروں کے سینیٹائزیشن سمیت اپنائے جانے والے تمام دیگر احتیاطی اقدامات کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے تقسیم کاروں سے کہا کہ وہ ڈلیوری بوائز  کے ذریعے صارفین کو فیس ماسک، آرگیہ سیتو ایپ، ہاتھ دھونے کے عمل کو اپنانے کے تئیں بیدار کرنے اور اس وبائی مرض کو شکست دینے کےلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے تئیں بیداری پھیلانے کا عمل جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہراول دستے کے سورما یعنی ڈلیوری بوائز نے صارفین تک اس مفید اطلاع  کو پہنچانے میں ازحد مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے تقسیم کاروں سے کہا کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، سینیٹائزیشن اور کام کاج کے مقام پر از حد صفائی ستھرائی برقرار کھنے کے سلسلے میں ایس او پی پر عمل جاری رکھیں تاکہ چھوت کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی گزارش کی کہ تقسیم کار ہراول دستے کے ایل پی جی سورماؤں کے تئیں ہمدردی اور دردمندی کا جذبہ برقرار رکھیں اور ان کی تمام تر نگہداشت اور خبرگیری کا بھی خیال رکھیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

U-1936

                      



(Release ID: 1616954) Visitor Counter : 165