صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہندوستانی شہریوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ‘کووڈ انڈیا سیوا’ پلیٹ فارم کا آغاز کیا
Posted On:
21 APR 2020 3:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21اپریل2020، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ‘کووڈ انڈیا سیوا’ کا افتتاح کیا جو اس عالمی وبا سے نمٹنے کے دوران کروڑ وں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے کے لیے ایک مشاورتی پلیٹ فارم ہے۔ اس پہل کا مقصد حقیقی وقت میں شفافیت سے بھرپور ای-گورنینس ڈلیوری کو باصلاحیت بنانا اور بالخصوص کووڈ-19 وبا جیسی موجودہ مشکل حالات میں بڑی تیزی کے ساتھ شہریوں کے لاتعداد سوالوں کا جواب دینا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ @CovidIndiaSeva پر سوال کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو ان کے سوالات کے جوابات صحیح وقت میں مل جایا کریں گے۔ @CovidIndiaSeva پچھلی لائن پر واقع ایک ہیش بورٹ پر کام کرتا ہے جو بڑی تعداد میں ٹوئٹ کی پروسیسنگ کرنےمیں مدد کرتا ہے۔ انھیں قابل حل ٹکٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ اور پھر انھیں حقیقی وقت میں حل کرنے کے لیے متعلقہ اتھارٹی کو سونپ دیتا ہے۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹرہرش وردھن نے ایک ٹوئٹ کے ساتھ پوری طرح سے وقف اکاؤنٹ کو@CovidIndiaSeva کا اعلان کیا۔
میں عام شہریوں کے سوالوں کا حقیقی وقت میں جواب دینے کے لیے @CovidIndiaSeva کا آغاز کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔
تربیت یافتہ ماہرین کے شہریوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک براہ راست چینل بنانے میں مدد کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کافی تیزی سےصحت سے متعلق مجاز عوامی جانکاریاں ساجھاکریں گے۔
@PMOIndia @TwitterIndia @PIB_India @MoHFW_India
‘کووڈ انڈیا سیوا’کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘وقت کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر بالخصوص ضرورت کے وقت میں آپس میں بات چیت کرنے اور جانکاریوں کا تبادلہ کرنے کے لیے حکومت اور شہریوں دونوں ہی کے لیے ایک ضروری وسیلہ ثابت ہوا ہے۔سماجی فاصلے کے ساتھ #IndiaFightsCorona کی شکل میں ہم ٹوئٹرسروس سولیوشن ا پنا کر ایک ٹھوس آن لائن کوشش کرکے کافی خوش ہیں۔ یہ ہماری طرف سے ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے چلایا جائے گا جو بڑے پیمانے پر ہر ایک سوال کا معقول جواب دینے کے لیے پوری طرح سے تربیت یافتہ اور ماہر ہے۔ یہ ہمیں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ایک سیدھا چینل قائم کرنے کا اہل بنائے گا جو سرکاری سطح پر صحت اور عوامی جانکاریاں دینے کے لیے حقیقی وقت میں ان کے پاس جڑیں گے’’۔
پوری طرح سے وقف یہ اکاؤنٹ لوگوں کے لیے کافی سود مند ہوگا۔ چاہے ان کا دائرہ مقامی ہو یا ملکی، چاہے سرکار کے ذریعے کیے گئے مختلف کوششوں پر تازہ ترین جانکاری حاصل کرنا ہو۔ صحت سے متعلق خدمات تک رسائی کے بارے میں جانکاری ہو یا کسی ایسے شخص کے لیے رہنمائی عطا کرنا ہو جس کے اندر اس مرض کے علامات پائے جاتے ہوں۔ لیکن وہ اس کے بارے میں غیر یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے کہ مدد کے لیے کہاں جائیں۔ ایسی صورتحال میں @CovidIndiaSeva لوگوں کو اتھارٹی تک پہنچنے کے لیے قابل بنائے گی۔ لوگ@CovidIndiaSeva پر ٹوئٹ کرکے اپنے سوالوں کے جوابات پا سکتے ہیں۔
کیونکہ یہ جواب شفافیت سے بھر اور عوامی سطح کے ہوں گے اس لیے ایک جیسے سوالات کے جوابات سے سبھی لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت مخصوص سوالوں کا جواب دے گی اور اس کے ساتھ ہی عوامی صحت کے بارے میں جانکاری دے گی۔ اس کے تحت عوام کو ذاتی جانکاری یا صحت سے متعلق ریکارڈ کی تفصیلات کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تبادلہ خیالات کے اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے پر ٹوئٹر کے انڈیا اور جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی کی ڈائرکٹر محترمہ مہماکول (@misskaul) نے کہا ‘‘ہم حکومت کے ذریعے شہریوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے ایک ضروری سروس کی شکل میں اپنے رول کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ سماجی فاصلے کے ساتھ #IndiaFightsCorona کی شکل میں ہم حکومت ہند کے ساتھ کام کرنے میں عہد بند ہیں کیونکہ حکومت ہند بڑے پیمانے پر عوام سے رابطہ قائم رکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے اثرات کا استعمال کرتی ہے۔
پچھلے تین مہینے میں وزارت نے کورونا کے خلاف لڑائی میں کئی پہل کیے ہیں جس میں ایک اسٹرٹیجک مواصلاتی حکمت عملی بھی شامل ہے۔ اس میں فصل اور صحت سے متعلق خصوصی ایڈوائزری اور حکومتوں، اسپتالوں، شہریوں، مختلف حفظان صحت ورکروں، اہلکاروں اور مختلف معلومات کے وسائل کے لیے سرکاری نیز نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈروں کے لیے الگ الگ رہنما خطوط ، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار / پروٹوکول شامل ہیں۔پرنٹ الیکٹرانک سوشل میڈیا جیسے مواصلات کے مختلف چینلوں کو ایک جامع بیداری مہم کے حصے کی شکل میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان ہی مجموعی کوششوں کا یہ نتیجہ ہے کہ آج وائرس سے بچنےکے لیے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے، بار بار ہاتھ دھونے اور سانس لینے سے جڑی بنیادی باتوں کے بارے میں لوگوں کے درمیان بڑے پیمانے پر بیداری ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ کوشش حکومت کی روک تھام اور کنٹین منٹ اقدامات میں سماج کے مختلف طبقات کی حصے داری یقینی بنانے میں بھی کامیاب رہی ہے۔
ٹوئٹ گائڈ
- کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین قابل اعتماد جانکاری حاصل کرنے کے لیے @CovidIndiaSeva کو فالو کریں۔
- آپ کووڈ-19 سے متعلق کسی مخصوص سوال کا جواب پانے کے لیے @CovidIndiaSeva پر بھی ٹوئٹ کرسکتے ہیں۔ اور اتھارٹی ا ور حکام مناسب جانکاری کے ساتھ آپ کے ٹوئٹ کا جواب دیں گے۔
- یہ اکاؤنٹ کووڈ-19 سے متعلق آپ کے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ حالانکہ اپنے سوالوں کے ساتھ ٹوئٹ کرنے کے لیے آپ کو رابطے کی تفصیلات شناخت کے متعلق دستاویزات اور صحت سے متعلق نجی ریکارڈ جیسی کوئی بھی ذاتی یا حساس جانکاری دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
|
*************
**
م ن۔ م ع۔ ر ا
U: 1916
(Release ID: 1616845)
Visitor Counter : 207
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam