زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

لاک ڈاؤن کے دوران  وزیراعظم کی کسان اسکیم کے تحت  کسانوں کے 8.89 کروڑ کنبوں کو 17793 کروڑ روپے  جاری کئے گئے


پی ایم جی کے وائی  کے تحت  تقریباً 19.50 کروڑ گھروں کے لئے دالیں تقسیم کی جائیں گی

Posted On: 20 APR 2020 7:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20- اپریل 2020/بھارت سرکار کے  زراعت  تعاون  اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ لاک ڈاؤن کی مدت  کے دوران  کھیتوں میں  کسانوں اور  کاشت کاری کی سرگرمیوں میں  آسانی  کے لئے  بہت سے اقدامات کررہا ہے۔ اس سلسلہ میں  تازہ ترین  معلومات مندرجہ ذیل ہے۔

1۔پردھان منتری کسان سماّن ندھی (کے آئی ایس اے این) اسکیم کے تحت  لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران  یعنی   24 مارچ 2020 سے آج تک  تقریباً 8.89 کروڑ  کسان کنبوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور اب تک  17793 کروڑ روپے   جاری کئے  جاچکے ہیں۔

2۔کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے  پیدا شدہ  موجودہ صورتحال کے دوران مسلسل خوراک کی فراہمی  کے لئے  حکومت نے یہ ٖ فیصلہ کیا ہے  کہ  پردھان منتری غریب کلیان یوجنا  (پی ایم جی کے وائی) کے تحت  مجاز  گھرانوں کو  دالیں  مہیا کرائیں جائیں  ۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے  تقریباً  107077.85 میٹرک ٹن دالیں   اب تک جاری کی جاچکی ہیں۔

  • پی ایم جی کے وائی  کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیرا نتظام علاقوں  یعنی انڈومان نکوبار ، آندھراپردیش ، چندی گڑھ،  چھتیس گڑھ، دمن اور دیو  ، گوا  اور گجرات میں  فیض اٹھانے والوں کو  دالوں کی تقسیم شروع کردی ہے۔  دوسری ریاستوں مثلاً مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان، تلنگالہ، مغربی بنگال، اترپردیش او ر دہلی کو  جزوی اسٹاک مل گیا ہے اور یہ ریاستیں  اپنے  منصوبوں کے مطابق  مرحلے وار طریقہ پر  فیض اٹھانے والوں کے لئے دالوں کی تقسیم  کا کام شروع کریں گی۔
  • پی ایم جی کے وائی  کے تحت  دالوں کی تقسیم سے   36 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں   تقریباً 19.50 کروڑ  کنبوں کو فائدہ ہوگا۔

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1892



(Release ID: 1616643) Visitor Counter : 260