مالیاتی کمیشن

پندرہویں مالی کمیشن کی   اقتصادیمشاورتی  کونسل  کی میٹنگ 24-23 اپریل 2020 کو ہوگی

Posted On: 20 APR 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20- اپریل 2020/ پندرہویں مالی کمیشن کی  اقتصادی مشاورتی کونسل  کی میٹنگ 24-23 اپریل 2020 کو  ہوگی۔  جس کی صدارت  پندرہویں مالی کمیشن کے چیئرمین  جناب این کے سنگھ کریں گے۔ اس میٹنگ میں  مالی کمیشن کے تمام ممبران  اور سینئر اہلکار شرکت کریں گے۔  23 اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں  کونسل کے  پانچ  ممبران شرکت کریں گے  جن میں ڈاکٹر کرشن مورتی سبرامنیم  ، ڈاکٹر ساجد  زیڈ چنائے ، ڈاکٹر  پراچی مشرا  ، جناب نیل کنٹھ مشرا   ور ڈاکٹر اومکار گوسوامی   شامل ہوں گے۔   اگلے دن  یعنی 24 اپریل 2020 کو ہونے والی میٹنگ میں  کونسل کے  باقی ممبر شرکت کریں گے۔

مشاورتی میٹنگ کی کونسل کے لئے   امکانی ایجنڈہ اس طرح ہے۔

*2021-2020 اور 2022-2021 میں  جی ڈی پی کی نشوونما پر  وبائی بیماری کے اثرات۔ اس مدت کے دوران  طویل مدتی   تبدیلیوں کے بارے میں  غیر یقینی صورت حال ۔

*موجودہ مالی سال  اوراگلے سال میں  ٹیکس میں اچھال  اور مالیہ کے بارے میں ممکنہ اندازے

*معیشت کو بہتر بنانے کے لئے  سرکاری اخراجات کیا ہونے چاہئیں۔

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1891



(Release ID: 1616641) Visitor Counter : 81