سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کووڈ – 19 سے لڑائی کے لئے بھارت کے اقدامات


سی ایس آئی آر گرام  نیگیٹیو  سیپسِس  سے متاثرہ  سنگین  طور پر  بیمار مریضوں کی جان بچانے کے لئے  دوا تیار کرنے کی کوششوں میں  مدد کر رہا ہے

Posted On: 20 APR 2020 4:31PM by PIB Delhi

 

 نئی دلّی  ، 20 اپریل / سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل  ( سی ایس آئی آر ) نے اپنے  اہم پروگرام   نیو ملینیم انڈین ٹیکنا لوجی لیڈر شپ  پہل  ( این ایم  آئی ٹی ایل آئی )  کے ذریعے  گرام نیگیٹیو  سیپسِس  سے متاثرہ مریضوں کی  زندگی  بچانے کے لئے  دوا تیار کرنے کی خاطر 2007 ء سے احمد آباد کی  کیڈلا فارماسیو ٹیکلس لمیٹیڈ کی مدد کر رہی ہے ۔  دوائیں تیار کرنے کی پوری کوششوں کو  ( پری کلینیکل اور کلینیکل مطالعات )  کو سی ایس آئی آر کے ذریعے مقرر  کردہ نگراں کمیٹی  کے ذریعے سپر وائز کیا جاتا ہے ۔ اس دواء سے  سخت بیمار مریضوں کی شرح اموات  میں 50 فی صد تک کی کمی  ہو سکتی ہے۔ یہ دواء  ، اِس صورت میں  اعضاء رئیسہ  کی تیزی سے بحالی میں  بھی مدد کرتی ہے   ۔ اب اس دواء کو  بھارت  میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ یہ دوا  تجارتی طور پر  کیڈلا فارما سیوٹیکل  لمیٹیڈ  کی  " سیپسیواک " کے نام سے دستیاب ہو گی ۔

          عالمی سطح پر  گرام نیگیٹیو سیپسِس  کے لئے کسی دواء کو ابھی تک  منظوری نہیں دی جا سکی ہے  لیکن  اِس دوا  کی دریافت  ہمارے لئے   فخر کی بات  ہے  ۔

          گرام نیگیٹیو سیپسِس اور  کووڈ – 19 سے شدید متاثرہ مریضوں  کی قوت مدافعت   میں  بڑی تبدیلی آتی ہے  ، جس سے اُن کے  سائیٹوکائن پروفائل میں زبردست تبدیلی آتی ہے ۔ یہ دواء  جسم کے مدافعت کے نظام   کو بڑھاتی ہے  اور اس طرح  سائیٹوکائن   کی تبدیلی کو روکنے میں مدد کرتی ہے اور  اس طرح    مریض تیزی سے صحت یاب   ہوتا ہے اور اُن کی اموات  کی شرح کم ہو جاتی ہے ۔

          کووڈ – 19 اور گرام نیگیٹیو سیپسِس سے متاثرہ مریضوں کی کلینکل خصوصیات  میں یکسانیت کو دیکھتے ہوئے سی ایس آئی آر اب   کووڈ – 19 کے  سنگین مریضوں  کے لئے   اِس دواء کا استعمال کرکے  ، اُن کی شرح اموات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔  بھارت کے ڈرگ کنٹرولر   جنرل  ( ڈی سی جی آئی ) نے  اس تجربے کی منظوری دے دی ہے اور  یہ جلد ہی  کئی اسپتالوں میں شروع کیا جائے گا ۔

          سی ایس آئی آر نے کووڈ – 19 سے متاثرہ  اسپتال میں داخل مریضوں کی تیز تر صحت یابی  کے لئے  ایم ڈبلیو کا تجزیہ  کرنے  اور ان کے ذریعے بیماری پھیلنے کو کم سے کم کرنے  کے ساتھ ساتھ   کووڈ – 19 سے متاثرہ مریضوں   کے رابطے  میں آئے  جیسے خاندان کے افراد اور حفظانِ صحت کے ورکر وغیرہ  جیسے افراد کو  پرافائی لیکسس  دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (20-04-2020)

U. No. 1887

 

 



(Release ID: 1616544) Visitor Counter : 208