وزارت خزانہ
پبلک فائننشل منجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ ڈائریکٹ بنیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کاا ستعمال کرتے ہوئے 36659 کروڑ روپے سے زیادہ کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے دوران 16.01 کروڑ فیض یافتگان کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے گئے
وزیراعظم غریب کلیان پیکج کے تحت جن نقد فائدوں کا اعلان کیا گیا تھا، وہ بھی ڈی بی ٹی ڈیجیٹل ادائیگی نظام استعمال کے ذریعہ منتقل کئے جارہے ہیں
ڈی بی ٹی ادائیگوں کے لئے پی ایف ایم ایس کا استعمال میں پچھلے تین مالی برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے ۔ کل رقمیں جو مالی سال 19-2018میں جاری کی گئی تھیں وہ 22 فی صد سے بڑھ کر مالی 20-2019 میں 45 فی صد ہوگئیں
ڈی بی ٹی کے ذریعہ یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ نقد فائدے فیض یافتہ کے کھاتے میں براہ راست پہنچ جائیں، اس سے خرد برد ختم ہوجاتی ہے اور استعداد میں بہتری آتی ہے
Posted On:
19 APR 2020 3:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19,- اپریل 2020/ کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے دوران وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کے دفتر کی طرف سے پبلک فائننشل منجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ ڈائریکٹر بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے 36659 کروڑ روپے سے زیادہ 16.01 کروڑ فیض یافتگان کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔
فائدوں کی براہ راست منتقلی کے ذریعہ اس بات کو یقین بنایا جاتا ہے کہ نقد فائدے فیض یافتہ شخص کے کھاتے میں براہ راست پہنچ جائیں اس سے خرد برد کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے اور استعداد میں بہتری آتی ہے۔
مرکزی اسکیموں (سی ایس) / مرکزی نگرانی والے اسکیموں ( سی ایس ایس ) / سی اے ایس ای اسکیموں کے تحت ڈی بی ٹی ادائیگی کرنے کے لئے مذکورہ بالا نقد رقمیں زبردست ڈیجیٹل ادائیگی ٹکنالوجی پی ایف ایم ایس ( پبلک فائننشل منجمنٹ سسٹم) کا استعمال کرتے ہوئے منتقل کی گئی ہے۔
چیدہ خصوصیات
- کووڈ -19 لاک ڈواؤن کے دوران ( 24 مارچ 2020 سے 17 اپریل 2020 تک ) 36659 کروڑ روپے سے زیادہ (27442 کروڑ روپے (مرکزی نگرانی والی اسکیم (سی ایس ایس) + مرکزی سیکٹر کی اسکیمیں (سی ایس) ))+9717 روپے ((ریاستی حکومت (پبلک فائنشنل منجمنٹ سسٹم(پی ایف ایم ایس) کے زریعہ ڈائریکٹ بنیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے 16.01 کروڑ فیض یافتگان کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے گئے ( 11.42 کروڑ (سی ایس ایس /سی ایس ) + 4.59 کروڑ (اسٹیٹ )
- پردھان منتری غریب کلیان یوجنا پیکج کے تحت جن نقد فائدوں کا اعلان کیا گیا تھا انہیں بھی ڈی بی ڈی ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا استعمال کرتے ہوئے منتقل کیا جارہا ہے۔ جن دھن کھاتے رکھنے والی ہر ایک خاتون کے کھاتے میں 500 روپے پہنچائے گئے ہیں ۔ 13 اپریل 2020 تک کل ملاکر فیض اٹھانے والی خواتین کی تعداد 19.86 کروڑ تھی۔ جس کے نتیجے میں (مالی خدمات کے محکمے کے اعدادوشمار کے مطابق ) 9930 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
- ڈی بی ٹی ادائیگیوں کے لئے پی ایف ایم ایس کے استعمال میں پچھلے مالی برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی بی ٹی کے ذریعہ ادائیگی جو مالی سال 19-2018 میں 22 فی صد تھی، مالی سال 20-2019 میں 45 فی صد ہوگئی ۔
کووڈ-19 کی مدت کے دوران (24 مارچ 2020 سے 17 اپریل 2020 تک) ڈی بی ٹی ادائیگیوں کے لئے پی ایف ایم ایس کا استعمال کرتے ہوئے جو نقد فائدے منتقل کئے گئے ہیں ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
- کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے دوران یعنی 24 مارچ 2020 سے 17 اپریل 2020 تک پی ایف ایم ایس کے ذریعہ تمام مرکزی سیکٹر /مرکزی نگرانی والی اسکیموں کے تحت ڈی بی ٹی کے ذریعہ ادائیگی 114202592 فیض یافتگان کے کھاتوں میں 27442.08 کروڑ روپے منتقل کئے گئے۔ یہ اسکییمں ہیں پی ایم کسان ، مہاتما گاندھی نیشنل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم این آر ای جی ایس) نیشنل سوشل اسسٹنٹ پروگرام ( این ایس اے پی) پرائمنٹر ماترو ونندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) نیشنل رولر لیولی ہڈ مشن (ایم آر ایم ایل) نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی) این ایچ پی کے ذریعہ مختلف وزارتوں کی اسکالر شپ اسکیمیں ۔
- متذکرہ بالا اسکیموں کے علاوہ پی ایم غریب کلیان یوجنا کے تحت بھی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ جن دھن کھاتےرکھنے والی خواتین میں سے ہر ایک کے کھاتے میں 500 روپے ڈالے گئے ہیں۔ 13 اپریل 2020 تک فیض اٹھانے والی خواتین کی کل تعداد 19.86 کروڑ تھی جس کے تحت (مالی خدمات کے محکمے کے اعدادوشمار کے مطابق)9930 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔
- کووڈ 19 کے دوران بہت سی ریاستوں مثلاً یوپی ، بہار، مدھیہ پردیش ، تری پورہ ، مہاراشٹر، جموں کشمیر، آندھراپردیش اور دیگر ریاستوں نے بینک کھاتوں میں نقد رقمیں منتقل کرنے کے لئے ڈی بی ٹی کا استعمال کیا ہے۔ 180 فلاحی اسکیموں کے ذریعہ 24 مارچ 2020 سے 17 اپریل 2020 تک ریاستی حکومتوں نے پی ایف ایم ایس کا استعمال کرتے ہوئے 45903908 فیض یافتگان کو 9217.22 کروڑ روپے کی رقمیں تقسیم کی ہیں۔
مرکزی نگرانی دس اہم اسکیموں /مرکزی سیکٹر کی اسکیموں کے لئے بی بی ٹی ادائیگوں کی تقسیم
اسکیم
|
24 مارچ 2020 سے 17 پریل 2020 تک
فیض یافتگان کو کی گئی ادائیگی
رقمیں کروڑ میں
|
پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) –(3624)
|
8,43,79,326
|
17,733.53
|
مہاتما گاندھی نیشنل رولر گرانٹی پروگرام –(9219)
|
1,55,68,886
|
5,406.09
|
انداگاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس )-(3163)
|
93,16,712
|
999.49
|
اندراگاندھی نیشنل وڈو پنشن اسکیم (آئی جی این ڈبلیو پی ایس)-(3167)
|
12,37,925
|
158.59
|
نیشنل رولر ہیلتھ مشن -(9156)
|
10,98,128
|
280.80
|
پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (3534)
|
7,58,153
|
209.47
|
اقلیتوں کے لئے میٹرک سے پہلے اسکالر شپ اسکیم (9253)
|
5,72,902
|
159.86
|
ایم ایف ایس اے کے تحت اناج کی غیر مرکوز خرید کے لئے خوراک کی سبسڈی 9533
|
2,91,250
|
19.18
|
اندرا گاندھی نیشنل ڈس ایبلٹی پنشن اسکیم (آئی جی این ڈی پی ایس)-(3169)
|
2,39,707
|
26.95
|
نیشنل سوشل اسسٹنٹ پروگرام (این ایس اے پی)-(9182)
|
2,23,987
|
30.55
|
ریاست
|
اسکیم 24 مارچ 2020 سے 17 اپریل 2020 تک کی مدت
جن فیض یافتگان کو ادائیگی کی گئی
|
رقم
کروڑ میں
|
بہار
|
ڈی بی ٹی -محکمہ تعلیم
|
1,52,70,541
|
1,884.66
|
|
بہار
|
کورونا ساہیتا (بی آر) 142
|
86,95,974
|
869.60
|
|
یوپی
|
وردوستھا دویا وستھیا / کسان پیشن یوجنا -[9529]
|
53,24,855
|
707.91
|
|
یوپی
|
یوپی- نیشنل ووڈ پنشن اسکیم 3167 (یو پی 10)
|
26,76,212
|
272.14
|
|
بہار
|
مکھیہ منتری وردھ جن پنشن یوجنا (بی آر 34)
|
18,17,100
|
199.73
|
|
یوپی
|
کشٹھ وکلانگ بھرن پوشنن انودان (9763)
|
10,78,514
|
112.14
|
|
بہار
|
بہار کی معذوری اسکیم (بی آر 99)
|
10,37,577
|
98.39
|
|
آسام
|
اے ایس ریاستی مدد بزرگوںکے لئے پنشن (او اے سی ایف ایس سی) –(اے ایس 103)
|
9,86,491
|
28.88
|
|
بہار
|
مکھیہ منتری وشیش ساہاہتا (ڈی آر 166)
|
9,81,879
|
98.19
|
|
دہلی
|
سینئر شہریوںکے لئے دہلی کی مالی امداد (2239 )
|
9,27,101
|
433.61
|
|
*کل فیض یافتگان (45903908 کو 9217.22 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ (جیسا کہ مندرجہ بالا کی پیرا 3 میں بتایا گیا ہے)
***کل فیض یافتگان کی تعدادجن کو ادائیگی کی گئی
114202592/رقم :27442.08 کروڑ (مندرجہ بالا کہ پیرا 1 میں )
ریاستی حکومتوں کی دس اعلی اسکیموں کے لئے ڈی بی ٹی کے ذریعہ ادائیگیوں کی تقسیم ۔
پچھلے تین برسوں کے دوران پی ایف ایم ایس کے استعمال کے ذریعہ ڈی بی ٹی کی ادائیگی میں اضافہ :
پچھلے تین برسوں میں جی ڈی بی ا دائیگوں کے لئے پی ایف ایم ایس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 19-2018 کے دوران لین دین میں 11 فی صدا ضافہ ہوا،( مالی 18-2017 کے مقابلے میں ) اور مالی سال 20-2019 میں 48 فی صد اضافہ ہوا۔ کل ملاکر ادا کی گئی ڈی بی ٹی رقمیں مالی سال 19-2018 میں 12 فی صد سے بڑھ کر مالی سال 20-2019 میں 45 فی صد ہوگئیں۔
م ن۔ ج۔ ج
Uno-1868
(Release ID: 1616385)
Visitor Counter : 272
Read this release in:
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam