سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر اور این اے ایل نے کووڈ۔ انیس سے نمٹنے کے لئے ذاتی حفاظتی کور سوٹ تیار کیا

Posted On: 18 APR 2020 12:21PM by PIB Delhi

 

بنگلورو میں سی ایس آئی آر کی نمائندہ لیب، سی ایس آئی آر۔ نیشنل ایرو اسپیس لیباریٹریز ( سی ایس آئی آر۔ این اے ایل) نے ایم اے ایف کلوتھنگ پرائیویٹ لمٹیڈ، بنگلورو کے ساتھ مل کر مجموعی حفاظتی کور سوٹ تیار کیا ہے۔ پالی پروپلن سے بنا ہوا کئی تہوں والا کپڑے کا ایک ایسا حفاظتی سوٹ بنایا گیا ہے جس کا استعمال کووڈ۔ انیس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے چوبیسوں گھٹے کام کرنے والے ڈاکٹر، نرس، پیرا میڈیکل اسٹاف اور حفظان صحت کے کارکنان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ہریش سی بارشیلیا ، ڈاکٹر ہیمنت کمار شکلا اور ایم اے ایف کے جناب ایم جے وجو کی سربراہی میں سی ایس آئی آر۔ این اے ایل کی ٹیم نے مناسب دیسی مواد اور اختراعی مینوفیکچرنگ طریقوں کی نشاندہی کرکے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لئے تیزی سے کام کیا ہے۔

ان سوٹوں کو کوئمبٹور کے ایس آئی ٹی آر اے میں سخت ٹیسٹنگ کے بعد استعمال کے لائق مانا گیا ہے۔ سی ایس آئی آر۔ این اے ایل اور ایم اے ایف نے ایسے سوٹ بنانے کے لئے چار ہفتوں کے اندر اپنی پروڈکشن صلاحیت بڑھا کر یومیہ تقریبا تیس ہزار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سی ایس آئی آر۔ این اے ایل کے ڈائریکٹر جناب جتیندر جے جادھو نے بتایا ہے کہ ان سوٹوں کے بڑے فوائد یہ ہیں کہ وہ دوسرے مینوفیکچررز کے مقابلے میں قیمت میں انتہائی مسابقتی ہیں اور ان میں کسی طرح کی درآمداتی مواد کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے این اے ایل ، ایم اے ایف کلوتھنگ پرائیوٹ لمیٹڈ اور ایس آئی ٹی آر اے کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے ترقی اور تصدیقی عمل میں تیزی لاتے ہوئے اس قومی مقصد کے لئے چوبیسوں گھنٹے کام کیا ہے۔

 

-----------------------------------

 

 

 

م ن۔ ن ا ۔ ت ع

U-1830

 

 



(Release ID: 1615832) Visitor Counter : 189