سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

 سینٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کی کوششیں


کووڈ۔ انیس مریضوں سے حاصل وائرس اسٹرین کی سیکوینس کی کھوج کی جائے گی

Posted On: 18 APR 2020 12:26PM by PIB Delhi


سنٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ڈی آر آئی) نے سائنس آف انڈسٹریل ریسرچ کونسل (سی ایس آئی آر) کے ذریعہ تیار کئے گئے پانچ میں سے تین زمروں پر کام کرتے ہوئے اترپردیش میں کووڈ۔ انیس مریضوں سے حاصل وائرس اسٹرین کے سیکوینس کی کھوج کرنے کے لئے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) کے ساتھ ایک سمجھوتہ( ایم او یو) کیا ہے۔ ابتدا میں لکھنئو واقع لیب کووڈ۔ انیس مریضوں کے نمونوں سے حاصل وائرس اسٹرین کا سیکوینس تیار کرے گی۔ یہ سرگرمی پہلے زمرے’ ڈیجیٹل اور سالمہ نگرانی‘ کے تحت کی جائے گی۔

اب تک وائرس کی آٹھ الگ الگ قسموں کا پتہ چلا ہے جن کے سبب کووڈ۔ انیس کا انفیکشن ہوتا ہے۔ کیا وائرس سیکوینس میں تبدیلی، اگر کوئی ہو، مجوزہ علاج کی حکمت عملیوں کو متاثر کرے گی؟ اس کے تجزیہ کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

کووڈ۔ انیس کے خلاف لڑائی میں ’ علاج یا دواوں کا مختلف مقاصد کے لئے دوبارہ استعمال‘ دوسرا زمرہ ہے جس پر سی ڈی آر آئی کام کر رہا ہے۔ اس کے تحت تحقیق کار کچھ دواوں کے مختلف مقاصد کے لئے دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سی ایس آئی آر۔ سی ڈی آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر تاپس کمار نے کہا ’ کووڈ۔ انیس انفیکشن کے خلاف معلوم دواوں کے ہدف کا مختلف مقاصد کے لئے دوبارہ استعمال، علاج فراہم کرنے کا سب سے تیز طریقہ ہے۔ سی ڈی آر آئی نے مختلف مقاصد کے لئے دوبارہ استعمال کے لئے کئی دواوں کی شناخت کی ہے اور انہیں تعاون کی بنیاد پر آگے تیار کیا جائے گا‘‘۔

انسٹی ٹیوشن کے پاس سالمات کی ایک متنوع لائبریری ہے اور سارس۔ سی او وی۔ ٹو کے ڈرگ اہداف کے ایک پینل کے خلاف ان کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ’ ہدف پر مبنی اسکریننگ نظام‘ یہ تیسرا زمرہ ہے۔ پہچانے گئے ہٹس کا تخمینہ ابتدائی دوا ٹارگیٹ پر مبنی اسکرین( ابتدائی اسکرین) میں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر کمار نے کہا ’ ایم۔ پروٹیز، سی ایل۔ پروٹینٹیج ، آر این اے پر منحصر آر این اے پولی مریج، اسپائک پروٹین۔ اے سی اے ٹو سسٹم اور دیگر اہداف پر حال ہی میں کام کیا جا رہا ہے۔ معاون تجربہ گاہوں اور کے جی ایم یو کی مدد سے ان کی مزاحمت کا اندازہ ان۔ وٹرو اور ان۔ ویوو نظاموں کی بنیاد پر کیا جائے گا‘‘۔

پروفیسر امیتا جین کے جی ایم یو کے سائنسدانوں کی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ سی ایس آئی آر۔ سی ڈی آر آئی کے سائنسدانوں کی ٹیم کی قیادت پروفیسر آر روی شنکر کریں گے۔ سی ڈی آر آئی کے ایک وایرولاجسٹ اور کے جی ایم یو کے سابق طالب علم ڈاکٹر راج کمل ترپاٹھی سی ایس آئی آر ۔ سی ڈی آر آئی میں اسکریننگ سے جڑے سبھی کاموں کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

-----------------------------------

 

م ن۔ ن ا ۔ ت ع

1829U-

 

 


(Release ID: 1615831) Visitor Counter : 198