مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

تمام ڈاک ملازمین کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ

Posted On: 18 APR 2020 12:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18 اپریل :   محکمہ ڈاک ضروری خدمات کے تحت آتا ہے اور مورخہ15 اپریل2020 کے وزارت داخلہ کے او ایم نمبر چالیس۔ تین۔ دو ہزار بیس۔ ڈی ایم۔ ۱ (اے) کے پیرا۔ ٹو (تھری) میں اسے دہرایا گیا ہے۔ گرامین ڈاک سیوک سمیت ڈاک ملازمین گاہکوں کو میل ڈلیوری، ڈاک گھر بچت بینک، ڈاک جیون بیمہ دینے، اے ای پی ایس سہولت کے تحت کسی بھی بینک اور کسی بھی شاخ سے گاہکوں کے دروازے تک رقم نکالنے کو آسان بنانے سے متعلق مختلف فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مزید برآں ، پوسٹ آفس مقامی ریاستی انتظامیہ اور پولیس افسران کے ساتھ مل کرملک بھر میں کووڈ۔ انیس کٹس، فوڈ پیکٹ، راشن اور لازمی دواوں وغیرہ کی ڈلیوری بھی کر رہے ہیں۔ اس طرح ڈاک دفتر کووڈ۔ انیس کے بحران کے وقت میں سماجی کاز کے ساتھ ساتھ محکمہ جاتی فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

 

کوویڈ ۔19 کی صورتحال کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گرامین ڈاک سیوک سمیت سبھی ڈاک ملازمین کو فرائض کی انجام دہی کے دوران بیماری کا شکار ہو جانے پر انہیں 10 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ رہنما خطوط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور کووڈ۔ 19 کا بحران ختم ہونے تک پوری مدت تک کے لئے جاری رہیں گے۔

 

****************

 

م ن۔ن ا  ۔ت ع  

 

U: 1819



(Release ID: 1615754) Visitor Counter : 173