وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور بھوٹان کے وزیراعظم کے مابین ٹیلیفون پر گفت و شنید

Posted On: 16 APR 2020 7:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج مملکت بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ (لیون شین) سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

 

دونوں وزرائے اعظم نے کووڈ-19 وبائی مرض کے پس منظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیالات کئے اور ایک دوسرے کو اپنی حکومتوں کی جانب سے اس مرض  کے اثرات پر قابو پانے کےلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

وزیراعظم نے بھوٹان کے فرماں روا اور لیون شین ڈاکٹر شیرنگ کے تئیں جذبۂ ستائش کا اظہار کیا۔ جنہوں نے اپنی مملکت میں اس چھوت کی روک تھام کے لئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

 

لیون شین ڈاکٹر شیرنگ نے بھارت جیسے وسیع اور متنوع ملک کے اندر اس وبائی مرض سے نبردآزمائی کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر مانع -کووڈ تال  میل  کی قیادت کرنے کےلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

 

دونوں رہنماؤں نے سارک ممالک کے رہنماؤں کے مابین 15 مارچ کو متفقہ مخصوص انتظامات کے نظام کے  نفاذ کی پیش رفت پربھی  مسرت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بھارت-بھوٹان کے دائمی اور خصوصی نوعیت کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لیون شین کو یقین دلایا کہ بھارت بھوٹان کو اس وبائی مرض کے نتیجے میں صحت اوراقتصادیات پر مرتب ہونے والے  اثرات کو کم سے کم کرنے میں تمام تر ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔

 

وزیراعظم نے عالی مقام فرماں روا،  لیون شین ڈاکٹر شیرنگ اور ڈَرک یول کے دوست عوام کی اچھی صحت اور خیروعافیت کے لئے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1776                 



(Release ID: 1615272) Visitor Counter : 191