سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے 1.27 کروڑ محروم لوگوں / بھیکاریوں ، بے گھرلوگوں کے لئے مفت کھانے کا انتظام کیا ہے
Posted On:
15 APR 2020 5:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15,- اپریل 2020/سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے بڑی میونسپل کارپوریشنوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے لاک ڈاؤن شروع ہونے سے (10 اپریل 2020 تک)1.27 کروڑ سے زیادہ محروم لوگوں ، بھیکاریوں اور بے گھر افراد کے لئے کھانے کا انتظام کیا ہے۔ وزارت نے ایک پروجیکٹ کے تحت دس شہروں کو پہلے ہی منتخب کرلیا تھایعنی دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی ، حیدرآباد، بنگلورو، لکھنؤ ، ناگپور ، پٹنہ اور اندور۔ اس کا مقصد بھیک مانگنے کے کام میں ملوث افراد کی باز آباد کاری کی ایک جامع اسکیم پر عمل کرنا تھا۔ اس کے تحت ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، مقامی شہری اداروں اور رضا کار تنظیموں نیز اداروں کی مدد سے پہنچان ، باز آباد کاری ، طبی سہولتوں کی فراہمی ، مشورے دینے ، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ جیسے کاموں کا احاطہ کیا جانا تھا۔ اس مقصد کے لئے اس اسکیم پر عمل درآمد کے سلسلہ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 100 فی صد امداد فراہم کی گئی۔
کووڈ -19 کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پورے ملک میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے پس منظر میں ملک کو درپیش حالیہ مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ اندیشہ پیدا ہوگیا تھا کہ بہت سے لوگ جو اس وقت بھیک مانگنے اور خانہ بدوشی کی زندگی گذارنے میں مصروف ہیں، انہیں سخت مشکلات کا سامنا اور اس کے نتیجے میں بھکمری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے پیش نظر 10 شہروں کی میونسپل کارپوریشنوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کھانا کھلانے کے مراکز قائم کریں جن میں بھیک مانگنے اور خانہ بدوشی کی زندگی گذارنے میں مصروف افراد کو فوری طور پر پکا ہوا مفت کھانا فراہم کیا جائے ۔ اس انتظام سے ان لوگوں کی شناخت میں بھی مدد ملے گی جنہیں مستقبل میں جامع قومی پروجیکٹ کے تحت لایا جاسکے گا۔
محروم لوگوں /بھیکاریوں اور بے گھر افراد کی شہروار تفصیلات جنہیں پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا ہے ۔
نمبر شمار
|
شہر کا نام
|
جن لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا گیا ہے ان کی تعداد (لاکھ میں)
|
1.
|
دہلی
|
75.0
|
2.
|
ممبئی
|
9.8
|
3.
|
کولکتہ
|
1.3
|
4.
|
چنئی
|
3.5
|
5.
|
بنگلورو
|
14.0
|
6.
|
حیدرآباد
|
7.0
|
7.
|
ناگپور
|
0.8
|
8.
|
اندور
|
8.4
|
9.
|
لکھنؤ
|
7.0
|
10.
|
پٹنہ
|
0.5
|
|
میزبان
|
127.30
|
م ن۔ ج۔ ج
Uno-1758
(Release ID: 1615042)
Visitor Counter : 202
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada