عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ایس ایس سی کی جانب سے امتحانات کے نظام الاوقات کے اعلانات


ایس ایس سی کے تمام افسران اور عملہ اراکین پی ایم کیئرس فنڈ میں
ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ دیں گے

Posted On: 16 APR 2020 12:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16اپریل2020،اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کی ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کورونا وائرس وبائی مرض کی صورتحال پر نظر ثانی کی غرض سے کیا گیا۔

 

جاری لاک ڈاؤن کی بندشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، جن میں سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول بھی شامل ہیں، اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ایسے امتحانات کے انعقاد کی تاریخیں جن کے سلسلے  میں امیدواران کو ملک کے تمام حصوں سے سفر کرکے آنا ہوتا ہے، ان کے انعقاد کے نظام الاوقات پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جائے گی۔ کمبائنڈ ہائر سکنڈری (2+10) سطح کے امتحان (ٹائر-1) 2019 کے بقیہ دنوں کو ملا کر ، جونیئر انجینئر،  (پیپر-1)، امتحان 2019، اسٹینو گرافر گریڈ سی اینڈ ڈی امتحان 2019 اور اسکل ٹیسٹ برائے کمبائنڈ ہائر سکنڈری سطح کے امتحان 2018 کا انعقاد 3 مئی 2020 کے بعد  یعنی لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے مکمل ہو جانے کے بعد  کیا جائے گا۔

 

امتحانات کے نظام الاوقات کی از سرنومقرر کردہ تاریخوں کی مشتہری کمیشن کی ویب سائٹ پر  اور کمیشن کے علاقائی ؍ ذیلی علاقائی  دفاتر میں  بھی کی جائے گی۔ امتحانات کے انعقاد کے  سالانہ  کیلینڈر کی مشتہری پر بھی کمیشن کی جانب سے نظر ثانی کی جائے گی۔ یعنی امتحانات کی تاریخوں کی از سر نو ترتیب کو ذہن میں رکھتے ہوئے نظر ثانی  کا یہ عمل انجام دیا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا  ہے کہ ایس ایس سی کے تمام افسران اور عملہ کے اراکین اپنی ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ وزیراعظم کے شہریوں کی امداد اور ہنگامی صورتحال میں راحت بہم رسانی کے فنڈ  (پی ایم کیئرس فنڈ) میں دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1762

                      



(Release ID: 1614950) Visitor Counter : 212