ریلوے کی وزارت
مال گاڑیاں ریلوے کے لئے ریونیو کما رہی ہیں ؛ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے اب تک کی مدت میں 20400 ٹن سامان کی لدائی سے 7.54 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی
بھارتی ریلوے نے لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی کے سلسلے میں اضافے کے لئے ضروری اشیاء کی جلد نقل و حمل کے لئے چھوٹے پارسلوں کے لئے پارسل وین دستیاب کرائی ہیں
Posted On:
15 APR 2020 3:46PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 15 اپریل / کووڈ – 19 کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء جیسے طبی ساز و سامان ، دوائیں ، خوراک وغیرہ کے چھوٹے سائز کے پارسل کی نقل و حمل بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر بھارتی ریلوے نے ای – کامرس کے یونٹوں اور ریاستی حکومتوں سمیت دیگر صارفین کے لئے تیز نقل و حمل کی خاطر پارسل وین دستیاب کرائی ہیں ۔ ریلوے نے مخصوص راستوں پر نظام الاوقات کے تحت پارسل کی خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضروری اشیاء کی بلا رکاوٹ کو سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
زونل ریلوے مسلسل ، اِن پارسلوں کی خصوصی ٹرینوں کے لئے راستوں کی نشاندہی کر رہی ہیں اور انہیں نوٹیفائی کر رہی ہیں ۔ فی الحال یہ ٹرینیں 65 راستوں پر چلائی جا رہی ہیں ۔ جن راستوں پر یہ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں ، اُن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :
- ملک کے بڑے شہروں جیسے دلّی ، ممبئی ، کولکاتہ ، چنئی ، بنگلورو اور حیدرآباد کے درمیان مسلسل کنکٹیویٹی
- ریاستی دار الحکومتوں / ریاست کے تمام اہم شہروں کے ساتھ کنکٹیویٹی
- ملک کے شمال مشرقی خطے کے ساتھ کنکٹیویٹی کو یقینی بنانا
- دودھ اور دودھ کی بنی اشیاء کی اضافی پیداوار والے علاقوں ( گجرات ، آندھرا پردیش ) سے زیادہ مانگ والے خطوں کے لئے سپلائی
- دیگر ضروری اشیاء ( زرعی پیداوار ، ادویات اور طبی ساز و سامان وغیرہ ) کو پیداوار والے خطوں سے ملک کے دوسرے علاقوں تک کی سپلائی
14 اپریل ، 2020 ء کو شام 6 بجے تک 77 ٹرینیں چلائی گئیں ، جن میں 75 ٹرینیں نظام الاوقات والی خصوصی پارسل ٹرینیں ہیں ۔ ان میں 1835 ٹن سا ز و سامان کا لدان کیا گیا ، جس سے ریلوے کو ایک دن میں 63 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔
14 اپریل ، 2020 ء کو شام 6 بجے تک چلائی جانے والی ٹرینوں کی کل تعداد 522 ہے ، جس میں 458 ٹرینیں نظام الاوقات والی ٹرینیں ہیں ۔ ان میں 20474 ٹن سامان کی ڈھلائی کی گئی ، جس سے 7.54 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 1742
(Release ID: 1614908)
Visitor Counter : 152
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada