صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہر مایوسی میں ہمیشہ ہی امید کی کرن ہوتی ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن


ڈاکٹر ہرش وردھن کی کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز ( سی آئی آئی) کے قائدن کے ساتھ بات چیت

Posted On: 14 APR 2020 9:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اپریل   : صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 50 سے زائد ہندوستانی صنعت کے سربراہان کے ساتھ گفتگو کی۔

کانفرنس کے دوران انہوں نے سی آئی آئی کے صدر جناب وکرم کرلوسکر ، سی آئی آئی کے نامزد صدر جناب اودے کوشک ، سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندر جیت بنرجی، سی آئی آئی نیشنل ہیلتھ کیئر کونسل کے چیئرمین اور میدانتا کے سی ایم ڈی ڈاکٹر نریش تریہن ، ہیرو انٹر پرائز کے چیئرمین جناب سنیل کانت منجلی ، گلوبل الائنس فار اسپرووڈنیوٹریش ( جی اے آئی این ) کے سابق چیئرمین محترمہ ونیتا بالی ، مہیندرا اینڈ مہیندرا لمیٹیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پون گوئنکا، آر سی پی کنسلٹنگ کے چیئرمین جناب آر سی بھارگو اور سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن بایو ٹیکنالوجی اینڈ فاؤنڈر کی ممبر ڈاکٹر کرن مجمدار شاؤ کے ساتھ گفتگو کی۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے مقابلے کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے متعدد راحتی اقدامات کے بارے میں صنعت کو بتایا۔ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ممکنہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کے علاوہ حفظان صحت کے شعبہ کو درپیش مسائل سے تعلق متعدد اہم موضوعات پر خیال ظاہر کیا۔ انہوں نے کووڈ-19 کےخلاف جنگ میں معیشت کے احیاء، مرض کی جانچ کی سہولت، قرنطینہ کی سہولت، دو ساز کمپنیوں کے لئے خام مال، مرض کی نگرانی ، ٹیلی میڈسین کی سہولت کا استعمال، حفظان صحت کے احتیاطی اقدامات کے تعلق سے ان کی تشویشات کو دور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘انتہائی مایوسی کی حالت میں ہمیشہ ہی امیدکی کرن نظر آتی ہے اور موجودہ صورتحال میں اپنے حوصلے بلند رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس دور سے باہر نکل سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا کی جدید ترین تاریخ کا انتہائی تاریک ترین دور میں سے ایک ہے۔ انسانیت کو اس تاریکی سے باہر آنا ہوگا اور اس سے اچھی چیزیں ظاہر ہوں گی۔ ’’

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ان سے اپنے حوصلے بلند رکھنے اور کووڈ-19 کی وجہ سے حفظان صحت کو حاصل میک ان انڈیا کے مواقع کو بہتر ڈھنگ سے استعمال میں لانے کے لئے کہا تاکہ ملک وبائی مرض سے نمٹتے ہوئے اہم حفظان صحت کے آلات کے معاملے میں زیادہ خود انحصار اور خود کفیل بن سکے۔ انہوں نے سی آئی آئی رہنماؤں کو بتایا کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ  کس طرح جلد از جلد مرحلہ وار اور محفوظ طریقے سے صنعتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں۔

مزید برآں ! ڈاکٹر ہرش وردھن نے مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے اور پی ایم کیئرز فنڈ میں فراخ دلی اور فیاضانہ طور پر تعاون کرنے کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘ کووڈ-19 کی وبائی مرض کی وجہ سے ملک میں صنعت کے شعبہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت اس بات پر غور کرنے کے لئے تیار ہے کہ کس طرح یہ بات یقینی ہو کہ صنعت اپنی پہلی سطح پر واپس آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک وسیع ملک ہے اور اس کی ترقی میں صنعت کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت نے میک ان انڈیا کے لئے متعدد مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے صنعت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے کووڈ-19 وبائی مرض کی شدت کے دوران ان کوششوں میں شریک ہونے اور ہندوستان کے لئے اسے یقینی بنانے کی اپیل کی ۔

 

****************

 

 

م ن۔ ش س۔م ف

U: 1731


(Release ID: 1614904) Visitor Counter : 143