نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے مرکز اور ریاستوں سے کہا، لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں اور زراعت کو اولین ترجیح


زرعی پیداوار میں لگے کسانوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے مفادات کی حفاظت کریں: نائب صدر

کاشتکاروں سے براہ راست کھیت کی پیداوار کی خریداری کو یقینی بنانے کے لئے اے پی ایم سی ایکٹ سے موافقت کا مشورہ

نائب صدر نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست/ ضلعی سرحدوں پر کسی رکاوٹ کے بغیر کھیتوں کی پیدوار کی آسانی سے نقل و حمل کو یقینی بنائیں

نائب صدر نے مرکزی وزیر زراعت کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے بات چیت کی

وزیر زراعت نے نائب صدر کو کسانوں کی مدد کےلئے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا

Posted On: 15 APR 2020 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 اپریل 2020،   نائب صدر جمہور ہند، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج مرکز اورر ریاستی حکومتوں سے لاک ڈاؤن کےے دوران کسانوں اور زراعت کو اولین ترجیح دینے کا مطالبہ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ اس عرصے کے دوران کسانوں کی سرگرمیوں کو آسانی سے چلانے اور زرعی پیداوار کی نقل و حمل میں آسانی پیدا کریں۔

مرکزی وزیر زراعت، جناب دیویندر سنگھ تومر کے ساتھ آج اُپ راشٹرپتی بھون میں بات چیت کے دوران نائب صدر نے وزارت زراعت نے فارم سیکٹر کے تحفظ کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پروڈیوسرس اور صارفین دونوں کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔

زراعت میں پروڈیوسرس منظم نہیں ہوتے ہیں اور ان کے خیالات سنے نہیں جاتے، لہذا حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ ان کے مفادات کا تحفط کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ بنیادی طور پر ریاستوں کا فرض ہے لیکن مرکز کو وقتاً فوقتاً اس سلسلے میں ان کی رہنمائی اور مدد کرنی چاہیے۔

نائب صدر نے کہا کہ جلد خراب ہونے والی زرعی پیداوار جیسے پھلوں اور سبزیوں پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جلد خراب ہونے والی فصلوں کی ذخیرہ اندوزی اور مارکیٹنگ کا خصوصی خیال رکھنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم سی ایکٹ کو کاشتکاروں سے براہ راست کھیت سے پیداوار کی خریداری کو یقینی بنانے کےلئے مناسب طریقے سے موافق بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ خریداری کے عمل کو آسان بنایا جانا چاہیے تاکہ کوئی بھی منڈی جانے پو مجبور  نہ ہو۔جناب نائیڈونے کہا کہ اس سے صارفین کو پھلوں، سبزیوں اور دیگر زرعی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے زرعی پیداوار کی آسانی سے نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکام سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس طرح کی آمد و رفت کے دوران کوئی روکاوٹ پیش نہ آئے اور اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کھیتوں سے متعلق مشینوں اور اوزاروں کی نقل و حمل کو بھی آسان بنائیں۔

وزیر زراعت نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جناب تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت وزارت زراعت اس کے لئے ریاستو/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کررہے ہیں اور نائب صدر کو یقین دلایا کہ حکومت بحران اور مصیبت کی گھڑی میں، کسانوں کی مدد کے لئے تمام ضروری اقدام کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

(15-04-2020)

U-1746



(Release ID: 1614849) Visitor Counter : 159