شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت اور شہری ہوا بازی کی صنعت پورے ملک میں عوام کو لازمی طبی اشیاء کی فراہمی کا عزم مصمم رکھتی ہے


کووڈ-19 کے جانباز سپاہی خصوصاً شمال مشرق اور دور دراز کے علاقوں میں لازمی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے کڑی محنت کر رہے ہیں

Posted On: 14 APR 2020 7:47PM by PIB Delhi


نئی دہلی،14 اپریل   :   شہری ہوابازی کی وزارت اور شہری ہوابازی کی صنعت، ہندوستان اور بیرون ملک نہایت خوش اسلوبی اور موثر انداز میں ہوائی راستہ سے طبی اشیاء کو ایک جگہ سے دوری جگہ پہنچا کر کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کرنے کے لئے ملک کے دور دراز کے علاقوں تک لازمی طبی سازو سامان پہنچانے کی غرض سے شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے ) کے ذریعہ ‘‘ لائف لائن اڑان ’’ کی پروازیں بھری  جا رہی ہیں۔ ایئر انڈیا ، الائنس ایئر، ہندوستانی فضائیہ ( آئی اے ایف ) اور پرائیویٹ کیریئرز کے ذریعہ 227 اڑانیں بھری گئی ہیں۔ ان پروازوں میں سے اب تک تقریباً 407.40 ٹن سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے 138 پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعہ بھری  گئی ہیں ۔ لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعہ اب تک 220129 کلو میٹر سے زائد کی مسافت طے کی گئی ہے۔ کووڈ -19 کے خلاف جانباز سپاہی خصوصاً دور دراز کے علاقوں تک لازمی طبی اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے  متواتر کڑی محنت کر رہے ہیں ۔

 

احاطہ کیا گیا کل کلو میٹر

2،20،129 کلو میٹر

12 اپریل 2020 کو کی گئی کل لدائی

29.90 کلو میٹر

12 اپریل 2020 تک کی گئی کل لدائی

377.50 + 29.90 = 407.40 کلو میٹر

 

لائف لائن اوڑان پروازوں کی تاریخ کے اعتبار سے تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

تاریخ

ایئر انڈیا

الائنس ایئر

آئی اے ایف

انڈیگو

اسپائس جیٹ

میزان

1

26.3.2020

2

-

-

-

2

4

2

27.3.2020

4

9

1

-

-

14

3

28.3.2020

4

8

-

6

-

18

4

29.3.2020

4

9

6

-

-

19

5

30.3.2020

4

-

3

-

-

7

6

31.3.2020

9

2

1

-

-

12

7

01.4.2020

3

3

4

-

-

10

8

02.4.2020

4

5

3

-

-

12

9

03.4.2020

8

-

2

-

-

10

10

04.4.2020

4

3

2

-

-

9

11

05.4.2020

-

-

16

-

-

16

12

06.4.2020

3

4

13

-

-

-

13

07.4.2020

4

2

3

-

-

9

14

08.4.2020

3

-

3

-

-

6

15

09.4.2020

4

8

1

-

-

13

16

10.4.2020

2

4

2

-

-

8

17

11.4.2020

5

4

18

-

-

27

18

12.4.2020

2

2

-

-

-

4

19

13.4.2020

3

3

3

 

 

9

 

میزان

72

66

81

6

2

227

 

جموں و کشمیر، لداخ ، جزائر اور شمال مشرقی خطہ میں اہم طبی سازو سامان اور مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے پون ہنس لمیٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر سروسیز اپنی خدمات مہیا کرا رہے ہیں۔

گھریلو لائف لائن کارگو میں ریاستی حکومتوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ مطلوبہ کووڈ-19 سے متعلق ری  ایجنٹ، انزائمس، طبی آلات، ٹیسٹنگ کٹس، پرسنل پروٹیکٹیو اکیوپمنٹس(پی پی ای )، ماسک، دستانے اور ایچ ایل ایل، آئی سی ایم آر اور ڈاک پیکٹس وغیرہ شامل ہیں۔

گھریلو کارگو آپریٹرزاسپائس جیٹ ، بلیو ڈارٹ اور انڈیگو کاروباری بنیاد پر کارگو پروازیں بھری رہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 13 اپریل کی مدت کے دوران 315 کارگو پروازیں بھریں اور 4،50،139 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے ساتھ 2645 ٹن سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا۔ ان میں سے 100 انٹر نیشنل کارگو پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 25 مارچ سے 13 اپریل 2020 کی مدت کے دوران 104 گھریلو کارگو پروازیں بھریں۔101042 کلو میٹر کی مسافت طے کی اور 1636 ٹن سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا۔ انڈیگو نے 3 سے 13 اپریل  2020 کی مدت کے دوران 25 کارگو پروازیں بھریں۔ 21906 کلو میٹر کی مسافت طے کی اور 21.77 ٹن سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا۔ ان پروازوں میں حکومت کے لئے مفت طبی سازو سامان کی ڈھلائی شامل ہے۔

 

انٹرنیشنل سیکٹر:

ایئر انڈیا  نے 13 اپریل کو ممبئی اور لندن کے درمیان پہلی اڑان بھری اور اپنے ہمراہ طیارہ 28.95 ٹن پھل اور سبزیاں لے کر گیا۔ واپسی پر اپنے ہمراہ 15.6 ٹن عام کارگو سامان لایا۔ ایئر انڈیا نے ضرورت کے مطابق اہم طبی سازو سامان کی منتقلی کے لئے دوسرے ممالک کے لئے مخصوص کارگو پروازوں کا پروگرام بنایا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اندر ایئر انڈیا نے 7 اپریل کو تقریباً 9 ٹن اور 8 اپریل کو 4 ٹن سامان کولمبو پہنچایا ہے۔

 فارما سیوٹیکلز، طبی آلات  اور کووڈ-19 کے راحتی سازو سامان کی نقل و حمل کے لئے 4 اپریل 2020 سے ایک ہوائی –پُل قائم کیا گیا ہے۔ باہر سے ملک میں لائے گئے طبی سازو سامان کی مقدار کی تاریخ کے اعتبار سے تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

تاریخ

کس جگہ  سے

وزن

1

04.4.2020

شنگھائی

21

2

07.4.2020

ہانگ کانگ

6

3

09.4.2020

شنگھائی

22

4

10.4.2020

شنگھائی

18

5

11.4.2020

شنگھائی

18

6

12.4.2020

شنگھائی

24

 

 

میزان

109

 

 

 

اسپائس کی گھریلو کارگو پروازیں(13 اپریل 2020 کو )

تاریخ

پروازوں کی تعداد

وزن(ٹن میں)

کلو میٹر

13-04-2020

10

111.14

9,900

 

اسپائس کی انٹرنیشنل کارگو پروازیں (13 اپریل 2020 کو )

تاریخ

پروازوں کی تعداد

وزن(ٹن میں)

کلو میٹر

13-04-2020

5

55.86

13,706

 

بلیو ڈارٹ سے مال کی ڈھلائی(13 اپریل 2020 کو )

تاریخ

پروازوں کی تعداد

وزن(ٹن میں)

کلو میٹر

13-04-2020

10

156.40

8,967.25

 

****************

 

م ن۔ش س ۔م ف

U: 1730


(Release ID: 1614672) Visitor Counter : 134