وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے کووڈ-19 کے نمونے جمع کرنے کے لئے کیاسک تیار کیا ہے

Posted On: 14 APR 2020 5:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14, - اپریل 2020/ دفاعی تحقیق و ترقی کی  تجربہ گاہ (ڈی آر ڈی ایل)حیدر آبادنے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے لڑنے کے لئے کووڈ کے نمونے  جمع کرنے کا  ایک کیاسک  (سی او وی ایس اے سی کے) تیار کرکے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے  شعبے میں  ایک اور پراڈکٹ کا اضافہ کیا ہے۔

ڈی آر ڈی ایل نے  یہ یونٹ حیدرآباد کی  ایمپلائز  اسٹیٹ  انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے صلاح و مشورہ سے تیار کیا ہے۔  سی او وی ایس اے سی کے   ایک کیاسک ہے ، جسے  صحت کارکن  انفیکشن کے شکار مشتبہ مریضوں  سے  کووڈ-19 کے نمونے  جمع کرنے کے لئے  استعمال کرسکتے ہیں جس مریض کی جانچ کی جانی ہے ، وہ  اس کیاسک  گذرتا ہے  اور صحت سےمتعلق پیشہ ور افراد  دستانوں کے ذریعہ  اس کے بلغم یا  تھوک کا نمونہ  حاصل کرلیتےہیں۔

اس کیاسک  کو خود کار طریقہ سے  انسانی ہاتھ لگائے بغیر  جراثیم سے پاک کیا جاسکتاہے اور اس طریقہ پر  جراثیم کے  پھیلنے کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ کیاسک کیبن کا  شیلڈ والا اسکرین صحت کارکن کو  سیمپل لیتے وقت  جراثیم  پھیلانے سے  محفوظ رکھتا ہے۔  اس طرح سے صحت کارکنوں کےذریعہ  ذاتی تحفظ کا لباس  تبدیل کرنے کی ضرورت  کم  ہوجاتی ہے۔

مریض کے  کیاسک  سے باہر جانے کے بعد  کیاسک کیبن کے اندر   لگے ہوئے  چار نالیوں والی اسپرے کرنے کی مشین خالی چیمبر کو جراثیم سے پاک کردیتی ہے اور ا س کے لئے  وہ 70 سیکنڈ تک جراثیم کش ادوایات کا اسپرے کرتی ہے۔ اس کے بعد  کیاسک کو پانی اور یو وی لائٹ کے ذریعہ  فلش کیا جاتا ہے۔  اس نظام کے ذریعہ  دو منٹ سے بھی کم وقت میں  اگلے مریض کا نمبر آجاتا ہے۔ سی او وی ایس اے سی کے  کے ساتھ مربوط  دو طرفہ مواصلاتی نظام کے ذریعہ  آواز کے ذریعہ  کمانڈ دی جاسکتی ہے۔ اس کیاسک کی ساخت کچھ اس طرح بنائی گئی ہے کہ اسے طبی پیشہ ور افراد  ضرورت کے مطابق  دونوں طرف سے استعمال  کرسکتے ہیں۔ سی او ایس اے سی کے پر لاگت تقریباً ایک لاکھ روپے آتی ہے اور کرناٹک میں بیگام کے  مقام پر  واقع نامزد  صنعت روزانہ  دس یونٹ کی امداد کرسکتی ہے۔  ڈی آر ڈی او نے دو یونٹ ڈیزائن اور  تیار کئے ہیں  او رانہیں  کامیاب ٹیسٹنگ  کے بعد حیدرآباد کے  ای ایس آئی سی ہاسپٹل کے حوالے کردیا ہے۔

Description: WhatsApp Image 2020-04-14 at 10.02.09 AM.jpeg Description: Covsack Blue.jpg

 

 

م ن۔   ج ۔ ج

Uno-1727



(Release ID: 1614659) Visitor Counter : 216