زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے لاک ڈاؤن کے دوران آئی سی اے آر سرگرمیوں پر نظر ثانی کی


آئی سی اے آر کے تین ادارے انسانوں کے سلسلے میں کووڈ اُنیس کے تجربات میں مصروف ہیں

آئی سی اے آر لاک ڈاؤن کے دوران کاشتکاروں کی مدد کے لئے متعدد کوششیں کر رہی ہے۔ ملک بھر کے کروڑوں کاشتکاروں کو مشورہ دے رہی ہے

جناب تومر نے تمام زرعی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن کلاسیں چلائیں

Posted On: 14 APR 2020 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15اپریل2020،زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کووڈ اُنیس کے پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے میں کاشتکاروں کی مدد کرنے کے سلسلے میں زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وبائی مرض کی روک تھام کے لئے ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔ ایسی صورت میں آئی سی اے آر کے تین ادارے انسانوں سے متعلق کووڈ اُنیس کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں۔ آئی سی اے آر نے لاک ڈاؤن کے دوران کاشتکاروں کی مدد کے لئے متعدد کوششیں کی ہیں اور ان اداروں نے ملک کے کروڑوں کاشتکاروں کو مشورہ نامہ جاری کیا ہے۔ جناب تومر نے تمام تر زرعی یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن کلاسیں چلائیں۔

 

نظر ثانی میٹنگ کے دوران آئی سی اے آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہا پاترا نے مطلع کیا کہ آئی سی اے آر نے کاشتکاروں کے لئے قومی اور ریاست کے لئے مخصوص مشاورت نامہ جاری کیا ہے اور اس کا ترجمہ 15علاقائی زبانوں میں کرایا ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے اس کی عام تشکیل کی ہے تاکہ کاشتکاروں کو لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کاشتکاری سے متعلق استثنائیوں سے واقف کرایا جا سکے۔ نیز تمام تر احتیاطی اقدامات کے ساتھ کاشتکاری سے متعلق اہم امور انجام دیئے جا سکیں۔

 

زراعت کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی ہدایت پر  5.48کروڑ سے زائد کاشتکاروں نے پہلے ہی کرشی وگیان کیندروں کے توسط سے یعنی کسان پورٹل کےذریعے 1126مشاورت ناموں تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ مشاورت کی ترسیل  واٹس ایپ گروپوں (4893کے وی کے واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے 5.75لاکھ کاشتکاروں پر احاطہ ) کیا جا چکا ہے اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارموں (8.06لاکھ کاشتکاروں تک رسائی) کے ذریعے یہ کام کیا جا رہا ہے۔ کے وی کے کی جانب سے 936نئے آئٹم سمیت مشاورت نامے جاری کئے جا چکے ہیں، جو اخبارات میں بھی شائع ہوئے ہیں اور 193ریڈیو کے ایس اور 57 ٹی وی پروگراموں کے ذریعے نشرکئے جا چکے ہیں۔

 

تحقیقی ادارے آئی سی ٹی ٹولس کا استعمال کرتے ہیں، جن میں ایکسپرٹ سسٹم اور موبائل ایپ بھی شامل ہیں اور گیہوں، چاول، مکئی ، دالوں، جوارباجرا، تلہن، گنے، ریشے والی فصلوں، آم، چکوترا، کیلا، انار، انگوروں، لیچی، مسالوں، پھولوں، سبزیوں، خربوزوں اور پودکاری والی فصلوں، ناریل، کوکو اور ٹیوبر فصلوں کے بارے میں معقول طور پر فصل انتظام ٹیکنالوجیوں سے مالا مال مشاورت نامے جاری کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-1725

                      


(Release ID: 1614623) Visitor Counter : 136