محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی نے تعاون کی رقم جمع کرانے کی مدت  میں مزید  توسیع کی


3.49 کروڑ آئی پیز اور 1211174 آجروں کو فائدہ پہنچے گا

لاک ڈاؤن کے دوران پرائیویٹ  کیمسٹوں سے دوائیں خریدنے  کی اجازت دی گئی

Posted On: 14 APR 2020 4:51PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 14  اپریل / کووڈ – 19 کی وجہ سے ملک  چیلنج بھرے دور سے گذر رہا ہے ۔  بہت سے ادارے عارضی طور پر بندہیں اور ورکر کام نہیں کر پا رہے ہیں ۔ تجارتی اکائیوں  اور ورکروں کو راحت دینےکے حکومت کے اقدامات  کے خطوط پر  ملازمین  کی اسٹیٹ  انشورنس  کارپوریشن ( ای ایس  آئی سی ) نے اپنے فریقین ، خاص طور پر  ملازمین اور انشورنس  رکھنے والے افراد کے لئے  راحت کے مندرجہ ذیل  اقدامات  کئے ہیں  ، جو کووڈ – 19 سے لڑائی  کے لئے  اس کے طبی  وسائل  کو مستحکم کئے جانے  کے  علاوہ  ہیں ۔

          راحت کے اقدام کے طور پر ای ایس آئی سی نے فروری  اور مارچ  کے مہینے کے لئے  تعاون کی رقم جمع کرنے کی مدت میں پہلے  توسیع کرتے ہوئے   بالترتیب  15 اپریل  اور 15 مئی  کر دیا تھا ۔ اب آجروں کو در پیش  پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے  فروری کے لئے  ای ایس آئی   کے تعاون کی رقم  جمع کرانے  کی آخری  تاریخ 15 مارچ  سے بڑھا کر  15 مئی  کر دی گئی ہے ۔  البتہ  مارچ ، 2020 ء کے لئے  تعاون کی رقم جمع کرانے کی آخری  تاریخ  بھی 15 مئی  ، 2020 ء ہو گی ۔  بڑھائی گئی  مدت میں تعاون کرنے  والے آجروں  پر کوئی  جرمانہ عائد  نہیں کیا جائے گا ۔  ریٹرن داخل  کرنے کی مدت میں توسیع کئے جانے  سے 3.49 کروڑ بیمہ  شدہ افراد کو  اور 1211174 آجروں کو فائدہ پہنچے گا ۔

          اس کے علاوہ ، بیمہ شدہ افراد ( آئی پیز )  اور فیض پانے والوں کے لئے  مندرجہ ذیل راحتی  اقدامات کئے گئے  ہیں  ۔

          ای ایس آئی  کے فیض کنندگان  کی پریشانیوں کو دور کرنے کی خاطر لاک ڈاؤن کے دوران ای ایس آئی  کے فیض کنندگان کو پرائیویٹ   کیمسٹوں سے  دوائیں  خریدنے اور بعد میں ان ادویات کی رقم حاصل کرنے کی اجازت  دی گئی ہے ۔

          اس کے علاوہ ،  اگر کسی  ای ایس آئی  کے اسپتال  کو کووڈ – 19 کے لئے  مخصوص کیا گیا ہے تو اس صورت میں بیمہ شدہ  افراد اور فیض  پانے والوں  کو الحاق شدہ اسپتالوں  سے طبی خدمات  کی فراہمی کی اجازت  دی گئی ہے ۔ اتنے عرصے  کے دوران ، جب تک کہ ای ایس آئی  کے اسپتال  کو کووڈ – 19  کے لئے  مخصوص  کیا گیا ہے   ، ای ایس آئی   کے فیض  کنندگان  کو سیکنڈری / ایس ایس ٹی  ، کنسلٹیشن  / ایڈمیشن / ٹیسٹ وغیرہ  کے لئے الحاق شدہ اسپتالوں  میں ریفر کیا جا سکتا ہے ۔ ای ایس آئی  کے فیض کنندگان  کسی ایمرجنسی  کا غیر ایمرجنسی  کی صورت میں ، کسی ریفرل لیٹر کے بغیر بھی  براہ راست  علاج کے لئے  الحاق شدہ  اسپتالوں سے رجوع کر سکتے ہیں ۔

          بیمہ شدہ  افراد کو مستقل  معذوری  کی وجہ سے روز گار سے محروم  ہونے کی صورت میں اور ریٹائرڈ  بیمہ شدہ افراد کو 10 روپئے  ماہانہ کی فیس کے ساتھ ضابطہ  60-61 کے تحت  طبی فوائد  فراہم کئے جاتے ہیں ۔ لاک ڈاؤن   کی موجودہ صورت میں  ، ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں کے پاس موجود کارڈ کی مدت گذر چکی ہو اور بیمہ شدہ افراد اس کارڈ  کی تجدید نہ کرا سکے  ہوں ۔ ایسے فیض کنندگان  کو اجازت  دی جاتی ہے کہ   وہ 30 جون ، 2020 ء  تک ای ایس آئی  ( سینٹرل رول ) کے ضابطے  60-61 کے تحت طبی  فائدے حاصل کر سکتے ہیں ۔

          مستقل معذوری  سے متعلق  فوائد  اور انحصار  کرنے والے افراد کے لئے  تقریباً 41.00 کروڑ روپئے  کی ادائیگی  مارچ ، 2020 ء  میں فیض کنندگان  کے کھاتوں  میں بھیج دی گئی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 1718



(Release ID: 1614604) Visitor Counter : 211