مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ دواؤں کی فراہمی

Posted On: 13 APR 2020 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13,- اپریل 2020/ مواصلات ، قانون اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے  ڈاک کے محکمے کے سکریٹری کو ہدایت کی ہے  کہ  وہ اس بات کو یقینی بنائیں  کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسپیڈپوسٹ کے ذریعہ  دواؤں کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے۔  انہوں نےمزید ہدایت دی  کہ ڈاک کے محکمے کے  تمام ملازمین کو سینی ٹائز کیا جائے   تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی دواؤں کے بھیجنے کا وصول کرنے میں کوئی مشکل  محسوس نہ کرے۔ پورے ملک کے  ڈاک کے پورے نیٹ ورک کو اس مقصد کے لئے  تیار کردیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ریاستوں کے اندر اور ایک ریاست سے دوسری ریاست میں  ڈاک بھیجنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ لال رنگ کی وینیں اور روڈ ٹرانسپورٹ کے  نیٹ ورک  ضروری  دواؤں ، کووڈ-19  کے جانچ کرنے والے کٹس  اور وینٹی لیٹروں سمیت  طبی سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں شاندار خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اس وقت کام کرنے والی مال  بردار پروازوں اور خصوصی پارسل ٹرینوں   کے ساتھ ڈاک بھیجنے کےانتظامات کئے گئے ہیں تاکہ متعلقہ سامان کی  بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انڈین ڈرگ مینوفیکچررایسوسی ایشن ، صحت خدمات کے  ڈائریکٹریٹ جنرل اور دوسری آن لائن  دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ مل کر  ہزاروں ٹن دواؤں اور طبی سامان کو پہنچایا جارہا ہے۔ محکمہ ڈاک کے افسران اور ملازمین پورے ملک میں  چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں اور اسپتالوں اور انفرادی کسٹمروں کے گھروں پر دواؤں کی بروقت فراہمی کو  یقینی بنارہی ہیں۔

***

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1688


(Release ID: 1614291) Visitor Counter : 153