کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت کے محکمے نے برآمدکاروں کی کوروناوائرس وبا سے متعلق مشکلات کو دور کرنے کے لئے مختلف احکامات کی بجاآوری کی میعاد میں توسیع کی
ایس ای اینڈ کے ڈیولپروں اور اکائیوں کو سہ ماہی ترقیاتی رپورٹ اور سالانہ کارکردگی رپورٹ داخل کرنے میں راحت
Posted On:
11 APR 2020 6:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11, - اپریل 2020/نوول کورونا وائرس وبا سے پیدا شدہ مختلف طرح کی مشکلات کے مدنظر کاروباریوں اور متاثرہ افراد کو راحت فراہم کرنے کے لئے تجارت اور صنعت کی وزارت کے محکمے برائے تجارت نے اپنے منصوبوں اور سرگرمیوں کے تحت احکامات کی لازمی بجا آوری کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ تجارت نے متعدد رعایتیں بھی دی ہیں۔ محکمہ تجارت سے متعلق اہم رعایتیں درج ذیل ہیں:
اے – ڈی بی ایف ٹی کےذریعہ غیر ملکی تجارتی پالیسی (ایف ڈی پی) 20-2015 کے تحت دی گئی سہولتیں۔
- ایف ٹی پی اب 31 مارچ کے بعد بھی مجاز: غیر ملکی تجارتی پالیسی (ایف ٹی پی) 20-2015 اور طریقہ کار سے متعلق ہینڈ بک (ایچ پی پی) جو پہلے 31 مارچ 2020 تک مجاز تھے، اب اس کی معیاد ایک سال یعنی 31 مارچ 2021 تک بڑھادی گئی ہے۔
- ایڈوانس اتھورائز یشن اور ای پی سی جی اتھورائزیشن : برآمد سے متعلق واجبات کی مدت میں توسیع
(i)ا ن ایڈوانس اتھورائزیشن اور ای پی سی جی اتھورائزیشن کی توسیع شدی برآمدات سےمتعلق واجبات جن کی میعاد یا تو ختم ہوگئی ہے یا یکم فروری سے لے کر 31 جولائی2020 کے درمیان ختم ہورہی ہے۔ اس سے متعلق برآمداتی و اجبات کی مدت کو اس کے ختم ہونے کی تاریخ سے لے کر چھ ماہ مزید بڑھادی گئی ہے۔
(ii)ان ایڈوانس اتھورائزیشن اور ای سی پی جی اتھورائزیشن جن کی درآمداتی واجبات کی معیاد یا توختم ہوگئی ہے یا فروری 2020 سے لے کر 31 جولائی 2020 کے درمیان ختم ہورہی ہے۔ اس سے متعلق درآمداتی واجبات کی مدت کو اس کی آخری تاریخ سے لے کر چھ ماہ مزید بڑھادی گئی ہے۔
(iii) ان ای پی سی جی اتھورائزیشن ، جہاں بلاک وار برآمدات واجبات کو پورا کرنے کے لئے بلاک کی میعاد یا تو ختم ہوگئی ہے، یا یکم فروری 2020 سے لے کر 31 جولائی 2020 کے درمیان ختم ہورہی ہے اس ضمن میں بلاک کی میعاد کو اس کے ختم ہونے کی تاریخ سے لے کر مزید چھ ماہ بڑھادی گئی ہے۔
(iv) ان ای پی سی جی اتھورائزیشن ، جہاں متعلقہ آر اے کےسامنے انسٹالیشن سرٹی فکیٹ پیش کرنے کی میعاد یا تو ختم ہوگئی ہے یا یکم جنوری 2020 سے لے کر 31 جولائی2020 کے درمیان ختم ہورہی ہے۔ اس سے متعلق میعاد کو اس کے ختم ہونے کی آخری تاریخ سے لے کر مزید چھ ماہ تک بڑھادی گئی ہے۔
(iii)۔رجسٹریشن مع رکنیت سرٹی فکیٹ (آر سی ایم سی) کی مدت میں توسیع 31 مارچ 2020 کے بعد بھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی ایف کے علاقائی اتھارٹی (آر اے) کسی بھی ترغیب/ اتھورائزیشن کے لئے درخواست دہندگان سے 30 ستمبر 2020 تک مجاز آر سی ایم سی (ایسے معاملوں میں جہاں میعاد 31 مارچ 2020 کو یا ا س سے پہلے ہی ختم ہوگئی ہے ) دینے کی مانگ نہیں کریں گے۔
4۔ ہندستان سے خدمات کی برآمدات اسکیم (ایس ای آئی ایس) : ایس ای آئی ایس کے تحت سالانہ دعوؤں کو داخل کرنے کی آخری تاریخ دراصل دعوی کی میعاد سےمتعلق کےلئے 31 مارچ 2020 کو ختم ہورہی ہے جسے 31 مارچ2020تک بڑھا دی گئی ہے۔
5۔ہندستان سے تجارتی برآمدات کی اسکیم (ایس ای آئی ایس) : ایس ای آئی ایس دعوؤں کو داخل کرنے کی آخری تاریخ فی شینگ بل کے لیٹ ایکسپورٹ آرڈر (ایل ای او) کی تاریخ سے لے کر ایک سال نیز لیٹ کٹ (درخواست آخری) تاریخ ک بعد موصول ہونا) لاگو ہونے پر اس کے بعد دو برس اور ہے۔ سبھی شپنگ بلوں کے لئے لیٹ کٹ کے بغیر ایم ای آئی ایس دعوؤں کو داخل کرنے کی آخری تاریخ جن کے لئے شروعاتی ایک برس کی میعاد ختم ہوگئی ہے/ یکم فروری 2020 کو یا اس کے بعد اور 31 مئی 2020 کو یا اس سے پہلے ختم ہوجائے گی، کو شروعاتی ایک برس کے میعاد کے ختم ہونے کی آخری تاریخ کےبعد تین ماہ آگے بڑھا دی جائے گی۔
6۔ ریاستی اور مرکزی ٹیکسوں اور محصولات (آر او ایس سی ٹی ایل) میں چھوٹ:
7 مارچ سے لے کر 31 دسمبر ، 2019 کے درمیان کے برآمداتی شپمنٹ کے لئے آر او ایس سی ٹی ایل دعوے داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے۔ جسے 31 دسمبر 2020 تک بڑھادیا گیا ہے۔
7۔اسسٹیٹس ہولڈر: کسی آئی ای سی ہولڈر (دھارک) کو ایف ٹی پی 20-2015 کے تحت جاری کئے گئے سبھی اسٹیٹس سرٹی فکیٹ کے جواز کی میعاد کو 31 مارچ 2021 تک بڑھادیا گیا ہے۔
8۔ طریقہ کار ہینڈبک (ایچ پی پی) کے ضابطوں کے تحت چھوٹ
- طریقہ کار ہینڈ بک (ایچ پی پی) کے پیرا 1 (6)4.12 کے تحت ابھی توثیق شدہ ضابطوں کی میعاد کی تاریخ 31 مارچ 2020 یا تین سال ، ان میں سے جو بھی بعد میں ہو، تک محدود ہے۔ اس میں غیر ملکی تجارتی پالیسی کی توسیع شدہ تاریخ کے ساتھ ساتھ ختم ہونے تک /تین سال، ان میں سے جو بھی بعد میں ہوں، کی چھوٹ دی گئی ہے۔
- ایچ بی بی کے پیر 1(اے)4.1 کے تحت ، درآمدات کے لئے ایڈوانس اتھورائزیشن کی میعاد زیادہ سے زیادہ بارہ مہینے طے کی گئی ہے۔ اب درآمدات کے لئے اتھورائزیشن کی میعاد خود کار طریقے سے ، ان اتھورائزیشن کے لئے چھ ماہ بڑھ گئی ہے جہاں درآمدات کی میعاد یکم فروری 2020 کے بعد ختم ہورہی ہے۔ (سی)4141 کے تحت آگے اور بھی میعاد میں توسیع ہونے کا متبادل رہے گا۔
- ایچ بی پی کے پیرا 4.42(9) اور (سی) کے تحت، ایڈوانس اتھورائزیشن پالیسی کے تحت مجاز برآمدات واجبات (ای او) کی میعاد بالترتیب 8 اور 24 مہینے ہے، اس پیرا کے تحت ای او کے میعاد اب یکم فروری 2020 کے بعد ختم ہونے والے اتھورائزیشن کے لئے خود بخود ہی چھ ماہ بڑھ گئی ہے۔ یہ میعاد ختم ہوجانے کے بعد ایچ بی پی کے پیرا (ای) 4.42 اور(ایف) کے تحت آگے اور بھی میعاد میں توسیع پانے کا متبادل موجود رہے گا۔
- ایچ بی پی کے پیرا (01) 4.42 کے تحت کے آنے ولی اشیا (آئٹم) کو ای او کی شروعات جواز کی معیاد کے آدھے کے برابرای او توسیع مل گئی ہے۔ اب ضمیمہ 4 جے کے تحت آنے والی اشیا کے لئے ای او میعاد یکم فروری 2020 کے بعد ختم ہونے والے اتھورائزیشن کے لئے خود بخود ہی چھ ماہ مزید بڑھ گئی ہے۔
- ایچ بی پی کے پیرا (ای)(01)(سی)4.80 کے تحت، استعمال کی گئی بیش قیمتی معدنیات کے کچے مال کی فراہمی کے لئے برآمدات نمائش کے لئےمجاز معیاد 365/45/120/90/60 دنوں (مذکورہ شرائط کی بنیاد پر) تک محدود ہے۔ ایچ بی پی کے دیئے گئے پیرا کے تحت مذکورہ تمام میعاد اب یکم فروری 2020 کے بعد ختم ہونے والے معاملوں کے لئے اجازت شدہ میعاد کے علاوہ چھ ماہ مزید بڑھ گئی ہے۔
- ایچ بی پی کے پیرا 4.82 (سی) اور (ڈی) ،4.83 (سی)4.84 کے تحت ، برآمداتی وصولی کے لئے اجازت شدہ ذخیرہ کاری یوجنا (یکمشت خریدار) قرض کی بنیاد پر میعاد زیادہ سے زیادہ 90 دن یا قرض کی شرطیں ،20 دن اور 150 دن وغیرہ طے کئے گئے ہیں۔ ایچ بی پی کے دیئے گئے پیرا کے تحت مذکورہ تمام میعاد اب یکم فروری 2020 کے بعد ختم ہونے والے معاملوں کے لئےمجاز میعاد کے علاوہ چھ ماہ اور بڑھ گئی ہے۔
- ایچ بی پی کے پیرا (بی) 4.85اور (سی) کے تحت زیور ات اور جواہر ات کےلئے ایڈوانس اتھورائزیشن کے تحت مجاز ای او میعاد بالترتیب 20 اور 90 دن ہے۔ ان پیرا کے تحت کے آنے والے ان معاملات کے لئے سبھی ای او میعاد اب چھ ماہ مزید بڑھ گئ ہےجو یکم فروری 2020 کے بعد ختم ہورہے ہیں۔
اس کے علاوہ کووڈ19 کے مدنظر دیگر محکموں سےموصولہ تجاویز معلومات اور جانکاریوں کے مطابق درج ذیل تبدیلیاں بھی لاگو کی گئی ہیں۔
(اے) پیرا (ای)459 کے تحت زیورات اور جواہرات کے لئے فراہمی پالیسی کی میعاد بھی چھ ماہ بڑھ گئی ہے۔
(بی) پیرا (سی) 4.75 او رپیرا (سی) 4.77 کے تحت زیورات اور جواہرات سیکٹر کے لئے ہیروں کی برآمدات اور غیر ملکی خریداروں کے ذریعہ فراہمی کے لئےمیعاد چھ ماہ بڑھادی گئی ہے۔
) سی) جیسا کہ ریونیو کے محکمے نے منظوری دی ہے ایڈوانس اتھورائزیشن ای پی سی جی یوجنا اور ای او یو کے تحت آئی جی ایس ٹی اور معاوضہ سیس کی چھوٹ 31 مارچ 2021 تک دینے کی نوٹی فائی کردیا گیا ہے۔
9۔ طریقہ کار ہینڈ بک (ایچ پی پی) کا باب نمبر 6 : ای او یو / ای اچ ٹی پی /ایس ٹی پی/ پی ٹی پی
- ایچ بی پی کے پیرا 6.01 (بی) (ii) کے تحت ایف ٹی پی کے تحت جاری کسی بھی ایل یو پی/ ایل او آئی کی شروعاتی جواز کی میعاد دو برس ہے۔ اس طرح کی میعاد کی توسیع مجاز اتھارٹی کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔ اب ایسے سبھی ایل او پی/ ایل او آئی جن کی اصلی یا توسیع شدہ میعاد یکم مارچ 2020 کو یا اس کے بعد ختم ہورہی ہے، انہیں 31 دسمبر 2020 تک مجاز تصور کیا جائے گا۔
- پیرا (سی) 6.06 کے تحت کچھ حساس پروڈکٹس کےمعاملے میں برآمداتی واجبات کی ایک مختصر میعاد کی اجازت دیتے ہوئے خصوسہ التزام کیا گیاہے۔
10۔ طریقہ کار ہینڈ بک (ایچ بی پی) کے باپ نمبر 7 ڈیمڈ ایکسپورٹ: ایچ بی پی کے پیرا (اے) 7.05 کے تح تحت ڈی ای ٹی/ ڈرا بیک کے ریفینڈ کے لئے درخواست کی وصولی /سپلائی کی تاریخ سے لے کر 12 ماہ کے اندر کی جاسکتی ہے۔ اب ایسے سبھی معاملوں میں جہاں مذکورہ تاریخ یکم مارچ 2020 کو یا اس کے بعد واقع ہورہی ہے۔ ٹی ای ڈی/ ڈرا بیک کےلئے درخواست پرکرنے کی تاریخ کو اب 30 ستمبر 2020 تک بڑھا ہوا تسلیم کرلیا جائے گا۔
11۔ طریقہ کار ہینڈبک (ایچ بی پی) کاباپ نمبر 7 اے ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ امداد ک کی (ٹی ایم اے) اسکیم ، ایچ بی پی کے پیرا 7 اے.01 (ڈی ) کے مطابق ٹی ایم سی کے دعوے کے لئے درخواست سہ ماہی کے ختم ہونے تاریخ سے لے کر ایک سال کے اندر دی جاسکتی ہے۔ اب 31مارچ 2019 اور 30 جون 2019 کو ختم ہرنے والی سہ ماہی کے لئے اس طرح کے دعوؤں کے ریفینڈ کے لئے درخواست 30 ستمبر 2020 تک دی جاسکتی ہے
بی۔ خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کی اکائیوں کےلئے سہولتیں:
ایس ای زیڈ یا سیج کے ڈیولپروں /شرکت ڈیولیروں/ اکائیوں کے سلسلہ میں درج ذیل واجبات کی تعمیل میں چھوٹ دی گئی ہے۔
(اے) ڈیولپروں/شریک ڈیولپروں کے ذریعہ ویسی سہ ماہی ترقیاتی رپورٹ (کیو ٹی آر) کو داخل کرنے کی ضرورت جو آزاد چارٹر ڈ انجینئرس کے ذریعہ توثیق کی گئی ہو۔
(بی)سافٹیکس فارم جیسے آئی ٹی/ آئی ٹی ای ایس اکائیوں کے ذریعہ داخل کیا جانا ہے۔
(سی) ایس ای ذیڈ اکائیوں کے ذریعہ سالانہ کارکردگی رپورٹ (اے پی آر) داخل کرنا
سی۔ ای سی جی کے ذریعہ سہولتیں:
- بیمہ کور کے تحت اعلانات ، میعاد میں توسیع سے متعلق درخواستیں اور ڈیفالٹ کی رپورٹ جیسے ریٹرن داخل کرنے کی میعاد کو جو مارچ اور اپریل کے لئے مقررہ یا توسیع شدہ ہیں، کو 31 مئی 2020 تک بڑھادیا گیا ہے۔
- اس مدت کے دوران کئے جانے والے دعوے/جواب داخل کرنے کا وقت 30 جون 2020 تک بڑھادیا گیا ہے۔
- قرض کی حد کی درخواست کی فیس ادا کرنے کی چھوٹ 30جون 2020 تک دی گئی ہے۔
- بیمہ کور کے تحت دعوے کی اہمیت کی میعاد کو موجودہ چار ماہ کی مدت سے گھٹا کر ایک ماہ کردیا گیا ہے۔
- زرعی اور ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات سے متعلق ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے ذریعہ زرعی برآمدکاروں کو سہولتیں:
(i)برآمد کاروں کی سہولت کے لئے (اے پی ای ڈی اے) نے ان آر سی ایم سی کی میعاد:پیک ہاؤس، مونگ پھلی ڈبہ بندی اکائی، گوشت کے پلانٹوں کے میعاد /رجسٹریشن کی میعاد 30 اپریل 2020 تک بڑھادی ہے جن کی مقررہ میعاد ختم ہوری ہے۔
- نامیاتی پیداوار کے برآمدکاروں کے لئے یکبارگی اقدام کی شکل میں اضافی ایک مہینے کے جواز کا سرٹی فکیٹ کرنے کے لئے ایڈوائزی جاری کی گئی ہے۔
ای- تمباکو سے متعلق بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ سہولتیں: فروری مہینے کے لئے مختلف کاروباریوں کے ذریعہ ماہانہ ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ ہے۔ مارچ مہینے کے لئے ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے۔ تمباکو سے متعلق بورڈ نے یہ تاریخیں 30 اپریل 2020 تک بڑھادی ہیں۔ ریاستی سرکار اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے صلاح ومشورہ سے تمباکو سے متعلق بورڈ نے تمباکو کی سپلائی 15 اپریل 2020 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ تمباکو کی فصل کوئی بھی نقصان ہونے سے بچایا جاسکے۔
****************
Uno-1647
(Release ID: 1613805)
Visitor Counter : 336