وزارت دفاع

کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں بھارتی فضائیہ کی مدد

Posted On: 11 APR 2020 6:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 11 اپریل 2020 / بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نوویل کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں حکومت ہند کی کوششوں میں رات دن  مدد دے رہی ہے۔ مختلف ریاستوں کی اہم ترین جگہوں پر لازمی طبی اشیاء اور راشن کی بروقت سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کوششیں کی جا رہی ہے تاکہ ریاستی سرکاروں کو ساز و سامان فراہم کیا جائے اور وبا سے موثر طور پر نمٹنے والی ایجنسیوں کو مدد دی جائے۔

پچھلے کچھ دنوں کے دوران ، بھارتی فضائیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اہم ترین جگہوں پر لازمی طبی  مدد اور اشیاء پہنچائیں۔ ان ریاستوں میں مہاراشٹر، کیرالہ، تلنگانہ، ناگالینڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر و لداخ شامل ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او کے لیے مخصوص پروازیں چلائیں اور  اس تنظیم کے پروڈکشن مراکز میں ذاتی حفاظت کے ساز و سامان کی تیاری کے لیے مختلف اہم مقامات پر تقریباً  9 ہزر کلوگرام خام مال پہنچایا۔ بھارتی فضائیہ نے ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کیے گیے این 95 / 99 ماسک  بھی پہنچائے۔ اسی دوران بھارتی فضائیہ اس بات کی یقین دہانی کرا رہی ہے کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت ہند نے جو ضروری احتیاط بتائی ہیں ان سبھی کو اس کام کاج کے دوران اپنایا جا رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ ملک میں پھیلی ہوئی اس وبا کی روک تھام میں مدد دینے کے لیے ہر اوبھرنے والی ضرورت کو  تیزی سے پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO(1)4OM8.jpg      https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO(2)CZHY.jpg

تصاویر : ڈی آر ڈی او کے پروڈکشن مراکز میں ذاتی حفاظت کے ساز و سامان کی تیاری کے لیے   بھارتی فضائیہ کے ایک  اے این 32 طیارے میں لازمی خام مال لادا جا رہا ہے۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  •  م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

12.04.2020

U - 1634


(Release ID: 1613757) Visitor Counter : 155