قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائفڈ نے کورونا وائرس سے بنیادی حفاظت کے لئے ٹرائفڈ کاریگروں / ایس ایچ جیز ، ون دھن مستفیدن اور این جی اوز کے ذریعہ تیار کردہ ماسک کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔

Posted On: 11 APR 2020 2:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 اپریل 2020،   وزارت قبائلی امور کے تحت ٹرائفڈ  قبائلی کاریگروں ، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) ، ون دھن مستفدین اور این جی اوز وغیرہ کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ وہ اپنے ہینڈلوم ، دستکاری اور قدرتی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرسکیں۔ موجودہ حالات میں ان سپلائرز میں سے کچھ نے اپنے اور اپنے معاشرے کے ممبروں کو اس وبائی بیماری سے بچانے کے لئے اپنے گھروں پر ماسک بنانا شروع کردیا ہے۔ ان میں سے کچھ مقامی حکام کو بھی سپلائی کررہے ہیں۔ ان سپلائرز نے اپنی صلاحیتوں اور نرخوں کے ساتھ ساتھ , ماسک کی فراہمی کے ذریعہ حکومت کی مدد کرنے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے جوماسکس وہ زیادہ تر اپنے گھروں سے بنا رہے ہیں۔ ان سپلائرز کے ذریعہ تیار کردہ ماسک کی فراہمی ان کے لئے حفاظت کے ساتھ ذریعہ عاش پیدا کرنے کے لئے ایک ماڈل قائم کرنے میں معاون ہوگی۔ ٹرائفڈ اضافی سپلائرز کی شناخت کے امکانات کی مزید تلاش کر رہا ہے جو ماسک کی فراہمی کے ذریعہ موجودہ بحران کے وقت میں شراکت کرسکتے ہیں۔

کووڈ ۔19 کی وجہ سے موجودہ بحران کی صورتحال نے ملک بھر میں ایک بڑا خطرہ پیدا کردیا ہے۔ ہندوستان میں لگ بھگ تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقےاس سے کم و بیش متاثر ہیں۔ اس خطرہ نے تجارت اور صنعت کے تمام شعبوں ، ہر سطح پر  اور معاشرے کے سبھی طبقات متاثر کیا ہے۔ اس وبائی بیماری سے غریب اور پسماندہ لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ہمارے ملک کے بیشتر علاقوں میں زراعت اور نان ٹمبرجنگلات کی پیداوار (این ٹی ایف پی) کے لئے کٹائی کا بھی یہ سیزن ہے۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ چہرے کو ڈھانپنے کے لئے گھر میں بنے ہوئے ماسک جیسی بنیادی حفاظتی کوششیں کی  جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

U-1638

                          


(Release ID: 1613575) Visitor Counter : 193