صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹرہرشوردھن نےکووڈ۔ 19 پر اٹھائے گئےاقدامات کے سلسلےمیں ریاستوں کےساتھ ویڈیوکانفرنس کی صدارت کی


ریاستوں سےموبائل اپلی کیشن آروگیہ سیتوکوفروغ دینےکی اپیل کی تاکہ کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے لوگوں کو ایک ساتھ لایا جاسکے

صورتحال کو قابو میں لانے پر دی مبارکباد

Posted On: 10 APR 2020 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 اپریل 2020، مرکزی وزیرصحت وخاندانی بہبود ڈاکٹرہرش ورھن نےآج ویڈیوکانفرنسنگ (وی سی) کےذریعے کووڈ۔-19کی روک تھام  سے متعلق اقدامات اورتیاریوں کاجائزہ لینے کےلئےایک ویڈیوکانفرنس کا انعقاد کیاجس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزراء صحت،چیف سیکرٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں سمیت وزیرمملکت برائےصحت وخاندانی بہبود شری اشونی کمارچوبے نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں صورت حال سے نمٹنے اور اسے قابو میں رکھنے کے لئے ان تمام شرکا کو مبارکباد دی۔

ویڈیو کانفرنس میں مہاراشٹر، دہلی، راجستھان، ہماچل پردیش، اترپردیش، کیرالہ، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، کرناٹک، پنجاب، بہار، تلنگانہ، ہریانہ، اوڈیشہ، آسام، چندی گڑھ، جھارکھنڈ، انڈمان اورنکوبار، چھتیس گڑھ، منی پور، اروناچل پردیش، گوا،میزورم، تریپورہ، سکم، ناگالینڈ، تملناڈو، میگھالیہ اوردادرااورنگرحویلی نے  اپنی موجودگی درج کرائی۔

ڈاکٹرہرشوردھن نےکہاکہ "وبائی مرض کےخلاف جنگ اب تین ماہ سےزیاد پرانی ہےاورملک میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی ریاستوں کےساتھ ملکراعلی سطح پرنگرانی کی جارہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’معززوزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں،ملک نےمتعدد پیشگی،  فعال اورمؤثراقدامات کیے ہیں۔ ان بروقت اقدامات سے صورت حال کوسنبھالنےاورکسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال کےلئےتیاررہنےمیں مدد ملی ہے‘‘۔

اس بیماری کے پھیلاؤ کا سلسلہ توڑنے کےلئے آئندہ چند ہفتوں کی بڑی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام لوگوں سے معاشرتی فاصلےکویقینی بنانےاورذاتی حفظان صحت کےبارےمیں آگاہی پھیلانے کی اپیل کی جو کووڈ۔19 کےخلاف مستحکم اوراجتماعی لڑائی میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں کویہ بات ذہن نشین رکھنی ہوگی کہ حاملہ خواتین، ڈائلیسس مریضوں اورتھیلیسیمیاجیسی بیماریوں میں مبتلا افراد کےعلاج معالجے / طبی ضروریات پر بھی ضرور توجہ دی جائے گی۔ انہوں نےکسی بھی موقع پرخون کی مناسب فراہمی کےلئےرضاکارانہ خون کےعطیہ کوفروغ دینےاورمحفوظ خون کےعطیہ کےلئےموبائل یونٹس کا انتظام کرنےکےلئےریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کوتاکیدکی۔

ڈاکٹرہرش وردھن نےملک میں وقف کووڈ۔19اسپتالوں کی صورت حال کابھی جائزہ لیا۔  انہوں نےکہا کہ "ملک کےہرضلع میں کووڈ۔19کےلئےوقف اسپتال قائم کرنےاورجلد سےجلد انہیں مشتہر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو ان کےبارےمیں آگاہ کیا جاسکے‘‘۔

ڈاکٹرہرش وردھن نےہرریاست کےلئےپیپیای،این 95 ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، دواوں اوروینٹیلیٹروں کی ضرورت اوراہلیت کاجائزہ لیا اوریقین دہانی کرائی کہ حکومت ہند پوری کوشش کررہی ہے کہ ان اہم اشیاء کی فراہمی میں کوئی کمی نہ ہو۔ مختلف ضروریات کےلئے آرڈرپہلےہی دیئےگئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی جزوی ضروریات کوجن کی ان کی طرف سے نشاندہی کی گئی ہےاس پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ صحت کارکنان / پیشہ ورافراد زمرےکےلئےپیپیای کا کون سا زمرہ استعمال کیا جائے، اس سلسلہ میں مفصل ہدایات وزارت کی ویب سائٹ (www.mohfw.gov.in)  پردستیاب ہیں اورریاستوں کو ان کے مناسب استعمال کے بارے میں بھی آگاہی پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نےسبھی سےآروگیہ سیتوایپ کوڈاؤن لوڈ کرنےاور اسے استعمال کرنے کی بھی تاکید کی کیون کہ اس سےلوگ کوروناوائرس کےانفیکشن میں خود کے مبتلا ہونے کےخطرےکااندازہ کرسکیں گے۔ اسمارٹ فون میں ایک بارانسٹال ہونےکےبعدیہ ایپ جدید ترین پیرامیٹرزکی بنیاد پرانفیکشن کےخطرے کاحساب کتاب کرسکتا ہے۔

محترمہ پریتی سودن، سکریٹری (ایچ ایف ڈبلیو) ،شری سنجیو کمار،اسپیشل سکریٹری اور وزارت صحت کے سینئر افسران جائزہ میٹنگ کےدوران آئی سی ایم آر کےنمائندوں  کے ساتھ موجود تھے۔

 

U-1608

 


(Release ID: 1613199) Visitor Counter : 193