ریلوے کی وزارت
ریلوے نے 23 مارچ سے 4.50 لاکھ ویگن ضروری اشیاء جیسے اناج ، نمک ، شکر ، خوردنی تیل ، کوئلہ اور پیٹرولیم سمیت 6.75 لاکھ ویگن اشیاء کی نقل و حمل کی
پچھلے ایک ہفتے میں 2.5 لاکھ ویگن اشیاء کی ڈھلائی ہوئی ، جس میں 1.55 لاکھ ویگن کو ضروری اشیاء کی ڈھلائی کے لئے استعمال کیا گیا
Posted On:
10 APR 2020 4:56PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 10 اپریل / بھارتی ریلوے ملک میں کووڈ – 19 کے منفی اثرات سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں کو مستحکم کرنے کی خاطر ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران اپنی مال گاڑی کی خدمات کے ذریعہ ضروری اشیاء کی مال ڈھلائی کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کہ ضروری اشیاء کی سپلائی کے سلسلے کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھا جائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ زرعی اشیاء کسی رکاوٹ کے بغیر ریاست کے اندر اور ایک سے دوسری ریاست تک پہنچائی جا سکیں ۔
23 مارچ ، 2020 ء سے ریلوے نے تقریباً 6.75 لاکھ ویگن سامان کی ڈھلائی کی ہے ، جس میں 4.50 لاکھ ویگن ضروری سامان والی ہیں ، جن میں اناج ، نمک ، شکر ، خوردنی تیل ، کوئلہ اور پیٹرولیم وغیرہ شامل ہے ۔ 2 اپریل سے 8 اپریل کے دوران ایک ہفتے میں ریلوے نے کل 258503 ویگن مال کی ڈھلائی کی ، جن میں 155512 ویگن ضروری اشیاء والی ویگن تھیں ۔ ان میں اناج کی 21247 ویگن ، کھاد کی 11336 ویگن ، کوئلے کی 124759 ویگن اور پیٹرولیم مصنوعات کی 7665 ویگن شامل ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ – 19 وباء کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن میں مرکزی حکومت نے زراعت اور متعلقہ سیکٹر کے لئے کئی چیزوں کی چھوٹ دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسان اس لاک ڈاؤن کے منفی اثرات سے متاثر نہ ہوں ۔ اس دوران کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کا کھاد کا محکمہ اس بات کی پوری کوشش کر رہا ہے کہ آنے والے خریف کے موسم کے لئے کھاد کی مناسب سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ کھاد کا محکمہ ، کھاد کی پیداوار ، نقل و حمل اور اس کی دستیابی کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور یہ ریاستی حکومتوں نیز ریلوے کی وزارت کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کئے ہوئے ہے ۔ کووڈ – 19 کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے ، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ( ایف سی آئی ) کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہا ہے اور اس نے 24 مارچ سے اب تک اناج سے بھرے 800 ویگن ملک کے مختلف حصوں میں پہنچائے ہیں ، جن میں تقریباً 20 لاکھ ٹن اناج کی ڈھلائی ہوئی ہے ۔ ایف سی آئی پورے ملک میں گیہوں اور چاول کی بڑھی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں زیادہ تر ریلوے کے ذریعے مال کی ڈھلائی کے ذریعے کامیاب رہا ہے ۔
ریلوے نے جلد خراب ہونے والی باغبانی کی اشیاء ، بیج ، دودھ اور ڈیری مصنوعات سمیت ضروری اشیاء کی سپلائی کے لئے درست نظام الاوقات والی 109 ٹرینیں بھی متعارف کرائی ہیں ۔ تقریباً 59 راستوں پر ( 109 ٹرینیں ) خصوصی ٹرینوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے ، جو لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے چلائی جا رہی ہیں ۔ اس کے ذریعہ بھارت کے تقریباً سبھی اہم شہروں کو تیز رفتار ٹرینوں کے ذریعہ ضروری اور جلد خراب ہونے والی اشیاء کی سپلائی کی جا رہی ہے ۔ امید ہے کہ ضرورت کے مطابق ان خدمات میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔
امور داخلہ کی وزارت ( ایم ایچ اے ) نے آفات کے بندوبست سے متعلق قانون کے تحت خوردنی اشیاء ، ادویات اور طبی ساز و سامان سمیت ضروری اشیاء کی پیداوار ، ٹرانسپورٹ اور ان کی سپلائی برقرار رکھنے سے متعلق دیگر سرگرمیوں کی اجازت دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 1606
(Release ID: 1613196)
Visitor Counter : 130
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada