امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے اقدامات کو سختی سے نافذ کریں اور کسی بھی سماجی / مذہبی اجتماع / جلوس کی اجازت نہ دیں
Posted On:
10 APR 2020 3:58PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 10 اپریل / اپریل ، 2020 کے مہینے میں آنے والے تہواروں کے پیشِ نظر مرکزی وزارتِ داخلہ ( ایم ایچ اے ) نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتطام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے اقدامات کو سختی سے نافذ کریں اور کسی بھی سماجی / مذہبی اجتماع / جلوس کی اجازت نہ دیں ۔
یہ مراسلات ضلع حکام اور زمینی سطح پر کام کرنے والی ایجنسیوں کو ، ان مخصوص پابندیوں کے بارے مطلع کرنے کے لئے ہیں ، جو لاک ڈؤن کے اقدامات سے متعلق مربوط رہنما خطوط میں درج ہیں ۔ انہیں چاہیئے کہ وہ امن و قانون اور عوام میں امن و آتشی بر قرار رکھنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کریں ۔ مراسلات میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی قسم کا قابلِ اعتراض مواد نہ پھیلا یا جائے ۔ اس پر بھی پوری نظر رکھی جانی چاہیئے ۔
مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ سرکاری حکام کے ذریعے ، سماجی / مذہبی تنظیموں اور عام شہریوں کی توجہ دلانے کے لئے ، ان رہنما خطوط کو وسیع طور پر مشتہر کیا جائے ۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر آفات کے بندوبست کے قانون - 2005 اور تعزیراتِ ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو کارروائی کرنی چاہیئے۔
حکومتِ ہند ، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی تمام وزارتوں / محکموں کے لئے ملک میں کووڈ – 19 وباء کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر مرکزی وزارتِ داخلہ نے 24 مارچ ، 2020 ء کو مربوط رہنما خطوط جاری کئے تھے اور اس کے بعد 25 مارچ، 2020 ء ، 27 مارچ ، 2020 ء ، 2 اپریل ، 2020 ء اور 3 اپریل ، 2020 ء کو مزید ترمیم کی گئی تھی ۔ مربوط رہنما خطوط کی دفعہ 9 اور 10 میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مذہبی اجتماع کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام سماجی / ثقافتی / مذہبی تقریبات / اجتماعات پر پابدنی رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 1604
(Release ID: 1613192)
Visitor Counter : 148
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam