PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 10 APR 2020 7:01PM by PIB Delhi

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpg

(پی آئی بی کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز اور حقائق کی جانچ پڑتال پر مشتمل)

 

زارت داخلہ نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرائیں اور تہواروں کے دوران سماجی ؍ مذہبی اجتماعات ؍ جلوس کی وینٹی لیٹروں، پی پی ای، ٹیسٹ کٹس اور ماسک کی درآمد پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور ہیلتھ سیس سے چھوٹ۔

Text Box: •	اب تک 6412 مصدقہ معاملات اجاگر ہوئے ہیں اور 199 اموات کی خبر ہے۔ 503 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔
•	وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے خلاف لڑائی میں اپنے دوستوں کی ہر ممکن مدد کے لئے ہندوستان تیار ہے۔
•	وزارت داخلہ نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرائیں اور تہواروں کے دوران سماجی ؍ مذہبی اجتماعات ؍ جلوس کی اجازت نہ دیں ۔
•	وزارت صحت نے کہا کہ پی سی اور پی این ڈی ٹی ایکٹ کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔
•	وینٹی لیٹروں، پی پی ای، ٹیسٹ کٹس اور ماسک کی درآمد پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور ہیلتھ سیس سے چھوٹ۔

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق اپڈیٹس

اب تک ملک میں کووڈ – 19 کے 6412 مصدقہ معاملات سامنے آئے ہیں اور 199 اموات کی خبر ہے۔ 503 افراد کو صحت یابی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ 146 سرکاری لیبس، 67 پرائیویٹ لیبس کے ذریعے سے جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 16000 سے زیادہ کلیکشن سینٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ مزید برآں ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس کے استعمال کو منظوری دی گئی ہے اور اس کے استعمال کے لئے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں، نیز اس سے متعلق احکامات پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613084

             

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندوستان کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں اپنے دوستوں کی ہر ممکنہ مدد کے لئے تیار ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں اپنے دوستوں کی ہر ممکنہ مدد کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ٹویٹ کا جواب دیا، جنھوں نے اسرائیل کو کلوروکوئین کی سپلائی کا فیصلہ کرنے کے لئے بھارت کے تئیں اظہار تشکر کیا تھا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612840

                                       

وزیر اعظم کے دفتر نے کووڈ – 19 کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے 11 بااختیار گروپوں کی کوششوں کا جائزہ لیا

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے نتیجے میں پیدا شدہ چیلنجوں کے حل کے لئے بنائے گئے افسروں کے بااختیار گروپ کی ایک میٹنگ آج وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری کی صدارت میں ہوئی۔ کورونا کی وبا کے اثرات کے تدارک کے لئے جاری کوششوں کی نگرانی کے لئے وزیر اعظم کے دفتر کے ذریعے متعدد سطحوں پر میعادی جائزوں کی یہ میٹنگ تازہ ترین کڑی تھی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612890

                                       

وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی سماجی ؍ مذہبی اجتماع ؍ جلوس کی اجازت نہ دیں

اپریل 2020 کے مہینے میں آنے والے تہواروں کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی طرح کے سماجی ؍ مذہبی اجتماع ؍ جلوس کی اجازت نہ دیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612928

 

وزیر اعظم اور نیپال کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کے وزیر اعظم عالی جناب کے پی شرما اولی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 کے موجودہ بحران اور اس سے دونوں ملکوں اور خطے کے شہریوں کی صحت اور ان کے تحفظ کو درپیش خطرات کے سلسلے میں اپنے خیالات مشترک کئے۔ دونوں لیڈروں نے اپنے اپنے ملکوں میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612911

 

وزیر اعظم اور جاپان کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب شنزو آبے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 سے پیداشدہ عالمی صحت و اقتصادی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے اپنے اپنے ملکوں میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612911

 

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ چیلنج بھرے وقت میں ہندوستان اور برازیل کی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنج بھرے وقت میں ہندوستان اور برازیل کی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ جناب نریندر مودی نے یہ بات برازیل کے صدر جائر ایم بولسونارو کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہی، جس میں انھوں نے برازیل کو ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی سپلائی کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کے تئیں اظہار تشکر کیا تھا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612900

 

مرکزی وزیر داخلہ نے بی ایس ایف کے ساتھ ہند- پاک اور ہند – بنگلہ دیش سرحدوں پر سرحدی نگرانی بندوبست کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بی ایس ایف کمانڈ اور سیکٹر ہیڈ کوارٹرس کے ساتھ ہند- پاک اور ہند – بنگلہ دیش سرحدوں پر سرحدی نگرانی بندوبست کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے ہدایت دی کہ سرحدی علاقوں کے کسانوں کو کووڈ-19 کے بارے میں معلومات بہم پہنچائی جانی چاہئے اور ان علاقوں میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انسدادی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ بی ایس ایف کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ لوگ سرحدی باڑے کے قریب بے مقصد نہ بھٹکیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1613003

 

حکومت نے وینٹی لیٹروں، پی پی ای، کووڈ ٹیسٹ کٹس اور فیس و سرجیکل ماسک کی درآمد پر لگنے والے بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور صحت محصول میں چھوٹ دی

کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات کے تناظر میں وینٹی لیٹروں اور دیگر ساز و سامان کی فوری ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے  فوری اثر سے درج ذیل اشیاء کی درآمد پر لگنے والے بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور صحت محصول میں چھوٹ دی ہے۔ یہ اشیاء ہیں: وینٹی لیٹرس، فیس ماسک، سرجیکل ماسک، پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ (پی پی ای)، کووڈ-19 ٹیسٹ کٹس، مذکورہ سامانوں کی تیاری میں کام آنے والی اشیاء۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612748

 

کووڈ-19 سے متعلق طبی ساز و سامان کی تیاری میں لگی ہوئی ایم ایس ایم ایز کو ترجیحی طور پر سہولیات دستیاب کرائی جانی چاہئے: جناب نتن گڈکری

وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کو دوہری لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے، ایک کووڈ کے خلاف اور دوسری اقتصادی محاذ پر۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے وینٹی لیٹر، پی پی ای کٹس، ماسک اور سینیٹائزر جیسے طبی سامانوں کی مانگ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران اچانک اضافہ ہوا ہے اور ایم ایس ایم ای ان سامانوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے خلا کو پُر کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں میں شامل ایم ایس ایم ای کو ترجیحی بنیاد پر سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612721

 

ان سبھی لوگوں کو، جنھیں این ایف ایس اے کا فائدہ نہیں ملتا لیکن جنھیں ریاستی حکومتوں نے راشن کارڈ جاری کئے ہیں، کو خوردنی اناج دستیاب کرائے جائیں گے

حکومت ہند نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ ملک بھر میں یکساں طور پر  وہ ان سبھی لوگوں کو جو این ایف ایس اے کے مستفیدین کے دائرے میں نہیں آتے ، لیکن جنھیں ریاستی حکومتوں نے اپنی اسکیموں کے  تحت راشن کارڈ جاری کئے ہیں، کو 3 ماہ تک فی کس 5 کلوگرام خوردنی اناج، گیہوں 21 روپئے فی کلو اور چاول 22 روپئے فی کلو کی شرح سے دستیاب کرائے۔ ریاستوں کو یہ متبادل دیا گیا ہے کہ وہ  جون 2020 تک 3 مہینوں کے دوران یہ اسٹاک ایک ہی بار اٹھالیں یا پھر ماہانہ بنیاد پر اٹھائیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612712

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے پی سی اینڈ پی این ڈی ٹی ایکٹ، جو کہ حمل سے پہلے یا حمل کے بعد جنس کے انتخاب پر پابندی عائد کرتا ہے، کو معطل نہیں کیا ہے

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے پی سی اینڈ پی این ڈی ٹی ایکٹ، جو کہ حمل سے پہلے یا حمل کے بعد جنس کے انتخاب پر پابندی عائد کرتا ہے، کو معطل نہیں کیا ہے۔ اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ سبھی الٹراساؤنڈ کلینک، جینیٹک کاؤنسلنگ سینٹر، جینیٹک لیباریٹری، جینیٹک کلینک اور امیجنگ سینٹر کو قانون کے مطابق یومیہ بنیاد پر سبھی ضروری ریکارڈ رکھنا ہوگا۔ صرف متعلقہ اتھارٹیز کے پاس انھیں جمع کرنے کی حتمی تاریخ میں 30 جون 2020 تک توسیع کی گئی ہے۔ ڈائیگنوسٹک مراکز کو پی سی اینڈ پی این ڈی ٹی ایکٹ کے التزامات پر عمل درآمد سے کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612635

 

ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ مرکزی وزیر زراعت کی ویڈیو کانفرنس کے تناظر میں مرکزی حکومت نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چند فیصلوں کی اطلاع دی

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت دالوں اور تلہنوں کی خرید کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں فیصلہ متعلقہ ریاستیں کرسکتی ہیں۔ خریداری کا یہ سلسلہ خریداری کے آغاز کی تاریخ سے لے کر 90 دنوں تک جاری رہے گا۔ مرکز نے سبھی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سرکلر جاری کرکے مارکیٹ انونشن اسکیم کی تفصیلات بتائی ہیں تاکہ جلد خراب ہوجانے والی زرعی اور باغبانی فصلوں کی نفع بخش قیمتوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اس اسکیم کا نفاذ کریں جس میں لاگت کا 50 فیصد (شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں 75 فیصد) حکومت ہند برداشت کرتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612669

 

ریلوے کی وزارت کی جانب سے میڈیا کے لئے ایڈوائزری

گزشتہ دو دنوں کے دوران میڈیا میں ٹرین کے ممکنہ مسافروں کے تعلق سے متعدد پروٹوکول کے سلسلے میں کچھ خبریں آئی ہیں۔ ان میں ایک مقررہ تاریخ سے شروع کی جانے والی ریل گاڑیوں کی تعداد کا بھی ذکر ہے۔ میڈیا کے نوٹس میں یہ بات لائی جاتی ہے کہ مذکورہ معاملات کے بارے میں حتمی فیصلہ اب بھی ہونا باقی ہے اور ایسے معاملات میں قبل از وقت رپورٹنگ سے ان غیرمعمولی اوقات میں عوام کے ذہنوں میں غیر ضروری اور قابل احتراز قیاس آرائیاں پیدا ہوتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612669

 

انڈین ریلویز لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے سبھی حصوں میں ضروری اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

23مارچ 2020 سے ریلویز نے اشیائے صرف پر مشتمل تقریباً 6.75 لاکھ ویگن کا نقل و حمل کیا ہے، جس میں تقریباً 4.50 لاکھ ویگن خوردنی اناج، نمک، چینی، خوردنی تیل، کوئلہ اور پٹرولیم مصنوعات جیسی ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔ 2 سے 8 اپریل 2020 پر مشتمل ہفتے کے دوران ریلویز نے اشیائے صرف پر مشتمل مجموعی طور پر 258503 ویگن ڈیلیور کئے، جن میں سے 155512 ویگن ضروری سامانوں پر مشتمل تھے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612975

 

180سے زیادہ لائف لائن اڑان پروازوں نے ضروری طبی ساز و سامان پہنچانے کے لئے 166000 کلومیٹر سے زیادہ کی پرواز کی

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران لائف لائن اڑان کے تحت 114 پروازیں ایئر انڈیا اور الائینس ایئر کے ذریعے کرائی گئیں۔ 58 پروازیں انڈین ایئر فورس کے ذریعے کرائی گئیں۔ پرائیویٹ ایئرلائنس نے تقریباً 2675 ٹن  گھریلو میڈیکل کارگو کی نقل و حمل کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612996

 

فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے ہندوستان میں آن لائن تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے خیالات کی کراؤڈ سورسنگ کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل ’بھارت پڑھے آن لائن‘ مہم کا آغاز کیا

اس مہم کا مقصد دستیاب ڈیجیٹل ایجوکیشن پلیٹ فارموں کو فروغ دینے کے دوران آن لائن ایجوکیشن کی کمیوں پر قابو پانے کے لئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ساتھ مشوروں ؍ حل کے براہ راست اشتراک کے لئے ہندوستان کے بہترین دماغوں کو مدعو کرنا ہے۔ خیالات ٹویٹر پر #BharatPadheOnline کا استعمال کرکے اور bharatpadheonline.mhrd[at]gmail[dot]com پر @HRDMinistry اور @DrRPNishank پر 16 اپریل 2020 تک نوٹیفائی کرکے مشترک کئے جاسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612894

 

ای پی ایف او نے 10 دن سے بھی کم میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے مقصد سے 1.37 لاکھ ای پی ایف وڈڈرال دعوؤں کا نمٹارہ کیا

محنت و روزگار کی مرکزی وزارت کے تحت کام کرنے والے ایک قانونی ادارے ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے ملک بھر میں تقریباً 1.37 لاکھ دعوؤں کو پروسیس کیا ہے اور کووڈ – 19 کے خلاف جنگ کے پیش نظر صارفین کی مدد کرنے کے لئے ای پی ایف اسکیم میں ترمیم کے ذریعے کئے گئے ایک نئے خصوصی التزام کے تحت 2.79.65 کروڑ روپئے تقسیم کئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612849

 

ناظرین کے لئے جلیاں والا باغ یادگار 15 جون 2020 تک بند رہے گی

اس یادگار کی تجدید کاری کے کام پر کووڈ-19 بحران کے سبب اثر پڑا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612896

 

آئی سی اے آئی، آئی سی ایس آئی اور آئی سی اے آئی نے کووڈ-19 کی وبا سے لڑنے کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ میں 28.80 کروڑ روپئے کا تعاون دیا

کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت آنے والے تین پیشہ ور اداروں دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا، انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا اور انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤنٹس آف انڈیا نے کووڈ-19 کی وبا سے متاثر افراد کی مدد کے لئے پی ایم-کیئرس فنڈ میں 28.80 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612783

 

سی آئی پی ای ٹی اداروں ؍ مراکز نے کووڈ-19 سے متعلق راحتی کاموں کے لئے مقامی اتھارٹیز ؍ حکومتوں کو 86.5 لاکھ کا تعاون دیا

کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والے سینٹرل انسٹیٹیوٹس آف پلاسٹکس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں ان کی کوششوں میں تعاون دینے کے مقصد سے متعدد بلدیاتی اداروں، میونسپل کارپوریشنوں اور ریاستی حکومتوں کو 85.50 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612874

 

کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے لئے سی ایس آئی آر- سی ایم ای آر آئی، درگاپور کے ذریعے ڈس انفیکشن واک وے اور روڈ سینیٹائزر یونٹ

نوویل کورونا وائرس کے سبب دنیا میں پھیلی تباہی و بربادی کے پس منظر میں کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اپنی کوششوں کو تیز کررہی ہے، تاکہ ایس اینڈ ٹی سالیوشنس فراہم کئے جاسکیں۔ درگاپور میں واقع سی ایس آئی آر کے ایک اعلیٰ معیاری انجینئرنگ لیب، سی ایس آئی آر- سینٹرل مکینکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایسی ٹیکنالوجی اور مصنوعات تیار کی ہے، جس سے اس خطرناک وائرس سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1612811

 

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • کیرالہ: 4 برطانوی شہری آج صحت یاب ہوئے، کوئی بھی غیرملکی اب زیر علاج نہیں۔ کاسرگوڈے میں 15 لوگوں کو آج چھٹی دی گئی۔ کل 12 نئے معاملات اور 13 مریضوں کی صحت یابی کی خبر آئی تھی۔ مجموعی طور پر 258 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
  • تمل ناڈو: تمل ناڈو حکومت کے ذریعے قائم کی گئی طبی ماہرین کی ٹیم نے مزید دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی سفارش کی ہے۔ پڈوچیری میں 2 پوزیٹیو معاملات، مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں کل معاملات 7 ہوئے۔
  • کرناٹک: آج 10 نئے معاملات، میسور 5، بنگلور سٹی 2، بنگلور دیہی 2 اور کلبرگی 1۔ کل مصدقہ معاملات 207۔ اب تک 6 کی موت اور 30 کو چھٹی ملی۔
  • آندھراپردیش: ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ریاست کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔ ریاست نے کرنول میں ایک کووڈ-19 ڈائیگنوسٹک لیب قائم کرنے کی آئی سی ایم آر کو تجویز دی۔ آج اننت پور سے 2 معاملات سامنے آئے۔ اب تک کل پوزیٹیو معاملات 365 ہوئے، 10 افراد صحت یاب۔
  • تلنگانہ: ویمولاواڈا میں ایک معاملہ اجاگر، اب تک کل 472 معاملات سامنے آئے۔ ریاست نے گھر سے نکلنے پر لوگوں کے لئے ماسک پہننے کو ضروری قرار دیا۔
  • گجرات: گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 46 نئے پوزیٹیو معاملات سامنے آئے، ریاست میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد 308 ہوئے۔ 46 نئے معاملات کی شہر وار تفصیل اس طرح ہے: احمدآباد 11، وڈودرا 17، پاٹن 2، راجکوٹ 5، کچھ 2، بھروچ 4، گاندھی نگر 1، بھاؤنگر 4۔
  • راجستھان: راجستھان میں کووڈ-19 کے مزید 26 پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں، جس سے ریاست میں کل تعداد 489 ہوگئی ہے۔ نئے پوزیٹیو معاملات میں سے 25 ایسے ہیں جو کسی کے رابطے میں آئے ہیں، راجستھان کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایک معاملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش کی حکومت نے 15 اضلاع میں مجموعی طور پر 46 جگہوں کو کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے۔ ان اضلاع میں کورونا پوزیٹیو کے کل 75 مریض پائے گئے ہیں۔
  • مہاراشٹر: ڈی ایچ ایف ایل گروپ کے کپل وادھون اور 22 دیگر اہل خانہ اور گھریلو ملازمین کے خلاف لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کے لئے مہاراشٹر میں مہابلیشور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائیرولوجی (این آئی وی)، پونے میں اب تک 16 اینٹی باڈی – بیسڈ ریپڈ ٹیسٹ کی توثیق ہوئی ہے، جن میں سے 8 کو تشفی بخش پایا گیا ہے۔
  • اروناچل پردیش: اروناچل پردیش کی کابینہ نے یکم اپریل 2020 سے ایک سال تک کے لئے ریاست کے سبھی قانون سازوں کی تنخواہوں میں 30 فیصد تخفیف کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رقم کا استعمال کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں کیا جائے گا۔
  • آسام: ڈی جی پی آسام نے بیہو کمیونٹیوں سے درخواست کی ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں رونگلی بیہو کے دوران پرچم کشائی کے لئے صرف 5 افراد جمع ہوں۔
  • منی پور: میانمار کے راستے چین سے منی پور پہنچنے کے لئے سفر کرنے والی چوراچندپور کی لڑکی کے خلاف لاک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی طور پر ریاست میں داخل ہونے کے لئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
  • میزورم: میزورم کے وزیر اعلیٰ نے کووڈ-19 کے لئے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے سبھی 11 اضلاع کے لئے 2.33 کروڑ روپئے کی راحت رسانی رقم کو منظوری دی۔ آئیزول کو 62 لاکھ روپئے سے زیادہ دیے گئے ہیں۔
  • میگھالیہ: محکمہ صحت نے مطلع کیا ہے کہ اتھورائزیشن (اجازت) کے بغیر میگھالیہ میں کوئی بھی لیباریٹری  کووڈ – 19 کا ٹیسٹ سیمپل نہ تو لے گا اور نہ ہی جانچ کرے گا۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ حکومت نے ان لوگوں کے لئے، جو ہوائی پروازوں کی بحالی کے بعد ریاست آنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بھی آئیں گے انھیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
  • سکم: حکم کا محکمہ محنت ریاستی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ عمارات و دیگر تعمیراتی ورکروں (بی اینڈ او سی ڈبلیو) کے کھاتوں میں فی کس 2000 روپئے ٹرانسفر کرے گا۔
  • تریپورہ: تری پورہ میں طلبہ کو گھر بیٹھے کلاسیز کرائی جائیں گی۔ تری پورہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف میڈیا گھرانوں کو اس کام میں لگایا جائے گا۔

 

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

Fact Check on #Covid19

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E13Z.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005NR7K.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GXDR.jpg

Description: https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

******

 

U-NO. 1610

 


(Release ID: 1613191) Visitor Counter : 258