صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزرا کے گروپ نے کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال اور اس کے انتظام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا


ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ ۔19 کے بارے میں غلط معلومات سے بچنے کے لئے وزارت صحت اور متعلقہ قابل اعتماد ویب سائٹ تک رسائی پر زور دیا

Posted On: 09 APR 2020 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 اپریل 2020،     کووڈ ۔19 سے متعلق گروپ آف منسٹرز (جی او ایم) کا ایک اعلی سطحی اجلاس آج یہاں نرمان بھون میں صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی سربراہ میں منعقدہ  ہوا۔ اس میٹنگ میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب ہردیپ ایس  پوری ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس  جےشنکر ، وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیانند رائے ، جہاز رانی اور کیمیائی مادوں اور کھادوں کے وزیر مملکت ، جناب منسکھ مانڈویہ اور مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے کے ساتھ ممبر (صحت)، نیتی  آیوگ ، ڈاکٹر ونود کے  پال اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جناب بپن راوت بھی موجود تھے۔

وزرا کے گروپ نے کوویڈ 19 کے کنٹرول اور انتظام کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزرا کے گروپ نے روک تھام کی ایک  حکمت عملی کے طور پر اب تک اٹھائے گئے اقدامات ، سوشل ڈسٹنسنگ سے متعلق اقدامات کی موجودہ صورتحال اور کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکز اور ریاستوں کے ذریعہ اٹھائے گئے سخت اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزرا کے گروپ کو مطلع کیا گیا کہ تمام اضلاع سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا ہنگامی منصوبہ تشکیل دیں اور اسے مستحکم بنائیں۔ اس اجلاس میں کووڈ 19 کے لئے وقف اسپتال بنانے کے لئے وافر وسائل کو  شامل کرنے، صحت  سے متعلق اداروں کو پی پی ای ، وینٹیلیٹروں اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ  لیس کرنے سمیت ریاستوں کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے بارے میں کئی دیگر طریقوں پر بھی تفصیلی  تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستوں سے پہلے سے طے شدہ رہنما ہدایات کے مطابق کووڈ 19 مراکز / اسپتالوں کی نشاندہی کرنے کو کہا گیا ہے۔

وزرا کے گروپ نے ہاٹ اسپاٹ اور کلسٹر مینجمنٹ کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ جانچ کی حکمت عملی اور پورے ملک میں ٹیسٹ کٹس کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ وزرا کے گروپ کو ضرورت کے مطابق پی پی ای ، ماسک ، وینٹیلیٹروں ، دواؤں اور دیگر ضروری سامان کی  فراہمی کے بارے میں واقف کرایا  کیا گیا۔وزرا کے گروپ کو  مطلع کیاکہ پی پی ای کی مینوفیکچرنگ کے لئے گھریلو مینوفیکچررز کی شناخت کی گئی ہے اور ان کی تیاری سے متعلق احکامات دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، وینٹی لیٹرز کے لئے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ وزارا کے گروپ کو کووڈ 19 کے لئے فی الحال جانچ کرنے والی سرکاری اور نجی لیبارٹریوں  کی تعدادا اور اس کے ساتھ ہی لیباریٹریز کے  اس نیٹ ورک کے ذریعہ روزانہ کی جانے والی جانچوں کی تعداد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا۔  وزرا کے گروپ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے نفاذ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزرا کے گروپ نے وزارتوں اور بااختیار گروپوں کے ذریعہ کئے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزرا گروپ کے  چیئرمین اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس صحت سے متعلق  ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے رہنے والے اور ہمیں  کووڈ ۔19 سے بچانے  کے لئے خدمات فراہم والے ڈاکٹروں  اور دیگر صحت کارکنان  کا بائیکاٹ نہ کرنے کی  اپنی اپیل کا اعاد ہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افواہوں یا غیر مصدقہ معلومات کو پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ  وزارت صحت کی ویب سائٹ (www.mohfw.gov.in) ، آئی سی ایم آر ویب سائٹ (www.icmr.nic.in) ، پی آئی بی کی ویب سائٹ (www.pib) .gov.in) اور دیگر مرکزی وزارتوں کی ویب سائٹیں کووڈ 19 کے بارے میں معلومات کے مستند ذرائع ہیں اور کووڈ 19 سے متعلق تکنیکی امور ، رہنما ہدایات، مشورے اور بندوبست کے بارے میں کسی بھی طرح کی  معلومات کے لئے مصدقہ اور مکمل ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ ۔ 19 سے متعلق تکنیکی سوال technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  ویب سائٹ پر ای میل کے ذریعہ بھیجے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کس شخص و کس طرح کے  ماسک کا استعمال کرنا چاہئے اور کس شخص کو پی پی ای کا استعمال کرنا چاہئے ، کہ بارے میں تفصیلی وضاحت ،مشورے  اور رہنما خطوط وزارت کی  ویب سائٹ پر مہیا کرائی گئی ہیں اور آئی ای سی کی مہموں کے ذریعے اس بارے میں بیداری  بھی پھیلائی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ 19 کے خلاف معاشرتی دوری اور آئشولیشن سب سے موثر سماجی ویکسین ہیں۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران تمام لوگوں سے صاف صفائی کے پروٹوکول اور سانس سے  متعلق پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اس میٹنگ میں ، محترمہ پریتی سودن ، سکریٹری ، (وزارت صحت و خاندانی بہبود) ، جناب روی کپور ، سکریٹری (ٹیکسٹائل) ، جناب پردیپ سنگھ کھارولا،  سکریٹری (شہری ہوا بازی) ، جناب سی کے۔ مشرا ، سکریٹری (ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی) ، جناب  پی ڈی۔ واگھیلا ، سکریٹری (فارماسیوٹیکل) ، جناب سنجیو کمار ، خصوصی سکریٹری (صحت)، جناب انیل ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری (وزارت داخلہ) ، جناب کے راجارمن ، ایڈیشنل سکریٹری (معاشی امور) ، ڈاکٹر راجیو گرگ ، ڈی جی ایچ ایس ، جناب امیت یادو ، ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ایف ٹی) ، ڈاکٹر رمن گنگا کھیڈکر ، وبائی سائنس اور مواصلاتی  امراض کے سربراہ ، آئی سی ایم آر اور شری لو اگروال ، جوائنٹ سکریٹری (وزارت صحت و خاندانی بہبود) کے علاوہ آرمی ، آئی ٹی بی پی ، فارما ، ڈی جی سی اے اور ٹیکسٹائل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کووڈ ۔19 سے متعلق  کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے صحت  اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں: +911123978046  یا1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ ۔19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی ایک فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1478

                          


(Release ID: 1612987) Visitor Counter : 222