وزارات ثقافت
جلیان والا باغ میموریل ناظرین کے لئے 15 جون 2020 تک بند رہے گا
میموریل میں جاری تجدید کا کام کووڈ – 19 بحران کے نتیجے میں متاثر ہوا ہے
Posted On:
10 APR 2020 2:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍اپریل،ملک 13 اپریل 2019 سے 13 اپریل 2020 کے دوران جلیان والا باغ قتل عام کی صد سالہ یادگار منارہا ہے۔ فی الحال اس میموریل کی مرمت اور تازہ کاری کا کام جاری ہے اور اس میموریل کے اندر میوزیم ؍ گیلریوں اور ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔ میموریل کے اندر جاری تجدید کا کام مارچ 2020 تک مکمل ہو جانا تھا اور اسے عوام الناس کے ملاحظے کے کھول دیا جانا تھا تاکہ وہ 13 اپریل کی مخصوص تاریخ کو اپنا خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ تمام تر کام میموریل سائڈ پر پورے زور وشور سے چل رہا تھا۔ چونکہ بڑی تعداد میں سیاح حضرات روزانہ میموریل کو دیکھنے آتے ہیں، لہذا یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس میموریل میں داخلہ 15 فروری 2020 سے 12 اپریل 2020 کے دوران روک دیا جائے تاکہ جاری کام طے شدہ تاریخ کے اندر اندر مکمل ہوسکے۔ تاہم کووڈ – 19 کے بحران کے نتیجے میں مذکورہ کام متاثر ہوا ہے۔ لہذا اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس میموریل کو ناظرین کے لئے 15 جون 2020 تک بند رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ش س- ق ر)
U-1600
(Release ID: 1612976)
Visitor Counter : 156
Read this release in:
Punjabi
,
Assamese
,
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam