سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کووڈ-19 سے مقابلے کے لئے قدرتی اور الکحل فری سنیٹائزر بنانے کے لئے ڈی ایس ٹی کی اسٹارٹ اپ کی مدد
ڈس انفیکشن محلول پر مبنی بائیو سرفیکٹینٹ، حیاتیاتی طور پر تحلیل ہونے والے، ماحولیات دوست اور جلد کو نقصان نہ پہنچانے والے ہوتے ہیں، ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما
Posted On:
10 APR 2020 12:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍اپریل،خوراک، زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی مہاراشٹر کے پنے میں واقع کمپنی گرین پیرامڈ بائیو ٹیک ( جی پی بی) نے طویل مدت تک رہنے والے انٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل اثرات کے حامل ہاتھوں اور زمین کو سنیٹائز کرنے والے قدرتی اور الکحل سے مبرا سنیٹائزر بنانے کے لئے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کو سرمایہ مہیا کرایا ہے۔
کووڈ – 19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں یہ سنیٹائزر کافی مؤثر بن سکتا ہے۔ کیونکہ یہ مرض متعدی ہے اور چھوا چھوت سے پھیلتی ہے اس لئے ہاتھوں کی صفائی کے علاوہ ٹیبل اور کمپیوٹر ، کرسیوں ، موبائل فون ، تالے وغیرہ جیسی عام چیزوں کو بار بار دھونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ مرض زیادہ تیزی سے نہ پھیلے۔ صابن اور الکحل کے استعمال سے وائرس کی چربی کی باہری سطح تباہ ہوسکتی ہے لیکن صابن اور پانی کی ہر وقت دستیابی ایک چیلنج ہے۔ الکحل اور پانی کے مرکب تک رسائی یا انہیں باربار استعمال کرنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔
اس سنیٹائزر کا فارمولہ گرین پیرا مڈ بائیو ٹیک کے ذریعے تیار کیا گیا ہے جو بائیو سرفینکٹ جو کہ ایک فارمیسٹیکل کا اہم جز ہے۔ یہ بیکٹیریا اور وائرس سے کافی دیر تک تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسے ا نفیکشن کے پھیلنے کے خطرے کو نمایاں طو رپر کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے پیتھوجینک بیکٹیریا ، فنجائی (پھپھوند) اور ایسٹ (خمیر) کے خلاف کئی بار استعمال کیا جا چکا ہے۔ یہ مہلول ہاتھوں اور زمینوں کی صفائی کا آسان اور مؤثر طریقہ ہے، نیز یہ پوری طرح حیاتیاتی طور پر تحلیل ہو جانے والا قدرتی اور الکحل سے مبرا مہلول ہے۔ سنیٹائزر کے علاوہ اے پی آئی کی ایک دوسری خصوصیت اس کی فائبرو بلاسٹ سرگرمی ہے۔ اس لئے اسے زخموں کی صفائی ، خشکی اور جلد کی خارش سے بچاؤ کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ جلد کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لئے متعدد طریقے ، جیسے صابن، پانی اور الکحل پر مبنی مہلول موجود ہیں۔ اس میں انتہائی چھوٹے ذرات موجود ہوتے ہیں، ان میں سے ہر ایک کی اپنی طاقت اور ان کا استعمال ہوتا ہے، اس کا انحصار دستیابی، پس منظر اور صورت حال پر ہوتا ہے۔ بائیو سرفیکٹنٹ پر مبنی مہلول حیاتیاتی طور پر ختم ہوجانے والے ماحولیاتی دوست اور جلد کے لئے آرام دہ ہوتے ہیں۔
گرین پیرامڈ بائیو ٹیک (جی پی بی) پنے میں واقع ایک کمپنی ہے، جو کہ سی ایس آئی آر - نیشنل کیمیکل لیبارٹری (پنے) کے اہم تحقیقی اداروں میں سے ایک کا حصہ ہے اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سیٹ سپورٹ سسٹم آف ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ( ٹی ڈی بی) کے ذریعے امداد یافتہ اور انٹر پیرینیور شپ ڈیولپمنٹ سینٹر ( وینچر سینٹر) پنے کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ مائیکرو بائیولوجی میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر اسمیتا پربھون اس کمپنی کی بانی اور ڈائریکٹر ہیں۔
(مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر اسمیتا پربھون (بانی ڈائریکٹر ) گرین پیرامڈ بائیوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، این سی ایل: asmita.prabhune[at]gmail[dot]com
Mob: 9822244149.
سے رابطہ کریں) ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-ش س- ق ر)
U-1592
(Release ID: 1612904)
Visitor Counter : 219