وزارت خزانہ
حکومت نے آلہ تنفس ، پی پی ای ، کووڈ کے جانچ کے کٹ ، چہرے پر لگائے جانے والے ماسک اور سرجیکل ماسک کی درآمد پر بنیادی کسٹم محصول اور صحتی محصول میں رعایت فراہم کی
Posted On:
09 APR 2020 10:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09 اپریل : کووڈ-19 کی صورتحال کے پس منظر میں وینٹی لیٹروں اور دیگر اشیاء کی فوری ضرورت کا احساس کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے درج ذیل ساز و سامان کو درآمد پر فوری طور پر بنیادی کسٹم محصول اور صحت محصول میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
- وینٹی لیٹرس
- چہرے پر لگائے جانے والے ماسک اور سرجیکل ماسک
- ذاتی تحفظ کے سازو سامان ( پی پی ای )
- کووڈ -19 کی جانچ کے کٹ
- مذکورہ سازو سامان تیار کرنے کے لئے درکار دیگر ضروری اشیاء
بنیادی کسٹم محصول کی یہ رعایت 30 ستمبر 2020 تک دستیاب رہے گی۔
****************
م ن۔ م ف
U: 1581
(Release ID: 1612828)
Visitor Counter : 174