کارپوریٹ امور کی وزارتت

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز اور انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا نے کووڈ – 19 وبائی مرض سے مقابلے کے لئے پی ایم کیئر فنڈ میں 28.80 کروڑ روپے کا عطیہ کیا

Posted On: 10 APR 2020 9:21AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10؍اپریل، کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت تین پیشہ وارانہ ادارے یعنی  انسٹیٹیوٹآفچارٹرڈاکاؤنٹنٹس آف انڈیا،انسٹیٹیوٹآفکمپنیسکریٹریزآف انڈیا اورانسٹیٹیوٹآفکوسٹاکاؤنٹنٹآفانڈیا نے کووڈ- 19 وبائی مرض سے متاثر افراد کو امداد مہیا کرانے کی غرض سے پی ایم – کیئر فنڈ 28.80 کروڑ روپے  کی  رقم کا عطیہ کیا۔

 وزیراعظم کی شہریوں کی امداد  اور  ہنگامی حالات میں راحت رسانی کا فنڈ ( پی ایم  - کیئرس فنڈ)  ، ہندوستان میں کووڈ – 19  وبائی  مرض  پھیلنے کے بعد 28  مارچ  2020 کو قائم کیا گیا تھا۔ کووڈ -19  وبائی مرض  کی وجہ سے لاحق  کسی بھی قسم کی  ہنگامی  اور  پریشان کن صورت حال سے نمٹنے کے ابتدائی مقصد نیز  متاثرہ افراد کی راحت رسانی کی غرض سے  یہ مخصوص  قومی  فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

رقم کی مالیت کی  تفصیلات حسب ذیل ہیں:                                                    (کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

ادارہ

ادارے سے تعاون

ممبر اور عملے کا تعاون

میزان

1

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا

15.00

6.00

21.00

2

انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا

5.00

0.25

5.25

3

انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا

2.50

0.05

2.55

میزان

 

22.50

6.30

28.80

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-ش س- ق ر)

U-1572



(Release ID: 1612804) Visitor Counter : 98